دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

عمران خان سے جھوٹا وزیراعظم نہیں دیکھا، شہباز شریف

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے مزید کہا کہ انہوں نے پاکستان کی تاریخ میں عمران خان سے جھوٹا وزیراعظم نہیں دیکھا۔

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ نیازی نیب گٹھ جوڑ ایک بار پھر ناکام ہوگیا، ہماری نیک نیتی کی گواہی کل عدالتِ عظمیٰ میں بھی سنی گئی۔

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے لندن میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کہا نواز شریف اور ان کی ٹیم کی بے گناہی ایک ایک کر کے سامنے آرہی ہے،اللہ کا شکر ہے جس نے سچ اور جھوٹ کو الگ الگ کر کے دکھا دیا، کل جس طرح قومی احتساب بیورو (نیب) نے اپنی درخواستیں واپس لیں اور عدالت نے جو ریمارکس دیے، اس سے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوگیا۔

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے مزید کہا کہ انہوں نے پاکستان کی تاریخ میں عمران خان سے جھوٹا وزیراعظم نہیں دیکھا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز نیب نے سپریم کورٹ میں دائر آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کی ضمانتوں کی منسوخی کی درخواستیں واپس لے لیں۔

نیب کے وکیل نعیم بخاری نے پورے کیس پر بحث کے بعد درخواستیں واپس لیں جس کی بنیاد پر سپریم کورٹ نے درخواستیں نمٹا دیں۔

سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ نیب یہ کہہ رہا ہے آشیانہ ہاؤسنگ فراڈ کی وہ کوشش ہے جو نہیں ہوسکا، اس ساری کہانی میں شہباز شریف کا کردار اچھے بچے کا ہے، شہباز شریف نے پہلے انکوائری کرائی پھر معاملہ اینٹی کرپشن کو بھیجا، ابھی تک لگ رہا ہے کہ فود حسن فواد کا کردار برے بچے کا ہے

About The Author