https://www.facebook.com/PALV.Flyingcar/videos/549263655913048/
اسلام آباد: ہم میں سے بہت سوں کا یہ خواب کہ اڑنے والی گاڑیوں کو چلانے کا تجربہ کیسا رہے گا حقیقت میں تبدیل ہونے جا رہا ہے کیونکہ دنیا کی پہلی اڑنے والی گاڑی منظر عام پر آ گئی ہے۔
ایک ڈچ کمپنی پال وی نے ہماری خوابوں کی گاڑی کو حقیقت میں بدلتے ہوئے پہلی کمرشل اڑنے والی گاڑی بنا ڈالی ہے۔
پال وی کے حکام کا کہنا ہے کہ یہ گاڑی بنانے کا مقصد اپنے ایسے صارفین کی ضروریات کی تکمیل کرنا ہے جو ہمیشہ بہتر سے بہترین کی جستجو میں رہتے ہیں۔
اڑنے والی گاڑی گاڑی چلانے اور اڑانے کے قوانین کو مدنظر رکھتے ہوئے بنائی گئی ہے اور اس کی قیمت خرید 5 لاکھ 99 ہزار ڈالر ہے۔
کمپنی کے مطابق گاڑی میں دو لوگ سفر کر سکتے ہیں جب ک یہ 684 کلو تک وزن اٹھانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
اس منفرد گاڑی کے اندرونی حصے میں چمڑے کا استعمال کیا گیا ہے، گاڑی میں دو انجن ہیں اور خود کو مستحکم کرنے والا ایئر کرافٹ بھی موجود ہے۔
Had a chance to fly this near Amsterdam during our #FamilyWorldTrip but missed it. 2019!? #PalVFlyingCar pic.twitter.com/HZ63dAeBoX
— Jason Bradbury (@JasonBradbury) January 7, 2019
سوشل میڈیا پر بھی اڑنے والی گاڑی نے دھوم مچا دی ہے اور کمپنی کا نام ٹوئٹر پر ٹرینڈ بن گیا ہے۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
ڈیلی سویل ٻیٹھک: سندھ ساگر نال ہمیشاں.. ݙوجھادرشن