دسمبر 21, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

وہاڑی: امام مسجد نے رشتہ کے تنازعہ پر اپنی بیوی کوذبح کردیا

ڈی پی او اختر فاروق حالات و واقعات کا جائزہ لینے کیلئے خود جائے وقوعہ پرپہنچے پولیس تھانہ ٹھینگی نے خاتون کی نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیاہے

وہاڑی کے تھانہ ٹھینگی کی حدود گاؤں85 ڈبلیوبی میں رشتہ کے تنازعہ پرامام مسجد نے اپنی بیوی کو قتل کردیا مولوی شفیق نے 22 سالہ بیوی شمیم اختر عرف نازیہ بی بی کو نشہ آور چیز پلا کر تیز دھار آلے سے ذبح کیا

تھانہ ٹھینگی کے گاؤں 85 ڈبلیوبی میں رشتہ کے تنازعہ پر امام مسجد نے اپنی بیوی کو تیز دھار آلہ چھری سے ذبح کر دیا ملزم نے 22 سالہ بیوی شمیم اختر عرف نازیہ بی بی کو پہلے چائے میں نشہ آور چیز ڈال کر پلائی اور پھر تین بار تیز دھار آلے سے اس کا گلہ کاٹ کر ذبح کیا ۔

مقتولہ شمیم عرف نازیہ کی اڑھائی سال قبل امام مسجد سے شادی ہوئی تھی مقتولہ ایک بچے کی ماں تھی دونوں میاں بیوی ایک ہی گاؤں 83 ڈبلیو بی کے رہنے والے ہیں اور مولوی شفیق 85 ڈبلیو بی میں امام مسجد ہے ۔

پولیس نے خاتون کے شوہر امام مسجد کو گرفتار کر لیا ہے امام مسجد مولوی شفیق نے اعتراف جرم بھی کر لیا ہے جبکہ پولیس نے گھر میں پڑی ہوئی لکڑیوں میں سے آلہ قتل برآمد کر لیا ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شفیق اپنے بھائی کی شادی شمیم اختر کی بہن سے کرنا چاہتا تھا لیکن شمیم اختر اور اس کی ماں اس پر راضی نہ تھیں جس رنج پر شفیق نے یہ گھناؤنا کھیل کھیلا ۔

گزشتہ رات بھی شمیم اختر کی ماں اسے ملنے آئی لیکن شفیق نے ماں کو بیٹی سے نہ ملنے دیا تھا اور ملزم نے بیوی کو قتل کرنے کے بعد خود کو باندھ کر شورو وایلا کیا کہ پانچ لوگوں نے گھرمیں گھس کر اسے باندھ دیا اور بیوی کوقتل کر دیا ہے لیکن پولیس نے چند گھنٹوں میں ملزم سے اقرارجرم کرا لیا۔

ڈی پی او اختر فاروق حالات و واقعات کا جائزہ لینے کیلئے خود جائے وقوعہ پرپہنچے پولیس تھانہ ٹھینگی نے خاتون کی نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیاہے

About The Author