دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلے

سرائیکی وسیب کے ضلع ڈیرہ غازی خان اور تونسہ شریف سے نامہ نگاروں اور نمائدنگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں تجزیے اور تبصرے

ڈیرہ غازیخان(ڈسڑکٹ بیورورپورٹ) ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان طاہر فاروق نے کہا کہ تمام دفاتر میں گڈ گورننس،پبلک سروس ڈیلوری،انسداد کرپشن اور ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل پر فوکس کیا جائیگا۔۔افسران اور عملہ کی طرف سے سستی، کاہلی اور کام نہ کرنے کی قطعا گنجائش نہیں۔تمام افسران کی انفرادی کارکردگی کی مانیٹر کیا جائیگا۔انہوں نے یہ بات اپنے آفس میں ضلعی سربراہان کے محکمانہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔اجلاس میں پولیٹیکل اسسٹنٹ سید موسی رضا،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز سمیع اللہ فاروق،حسنین خالد سنپال،عبد الغفار،اسسٹنٹ کمشنرز محمد اسد چانڈیہ،ملک محمد شاہد اور دیگر افسران موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے کہا کہ تمام دفاتر میں میرٹ پر کام کیا جائے۔کام کو لٹکانے اور سائلین کی درخواستوں پر عملدرآمد میں غیر ضروری تاخیر برداشت برداشت نہیں کی جائے گی۔ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اولین ترجیح ہوگی۔تاخیری حربے استعمال کرنے والی تعمیراتی کمپنیوں کو بھاری جرمانے کئے جائیں گے۔

ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے کہا کہ تمام دفاتر عوام کے مسائل کے حل اور دفتری امور میں شفافیت کیلئے اوپن کردیں۔دفاتر میں سائلین اور عوام کو عزت وتکریم دی جائے۔ضلع میں گرانفروشی اور مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرکے عوام کو معاشی ریلیف دلایا جائے۔مارکیٹ کمیٹی آڑھتیوں اور کاشتکاروں سے ملکر منافع کی شرح کم کریں تاکہ اشیاء سستی کرکے عوام کو ریلیف دیا جاسکے۔ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے کہا کہ ضلع میں میونسپل سروسز کو مزید بہتر کیا جائے۔اہم شاہراہوں اور چوکوں سے تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے۔صفائی عملہ صبح سویرے نکلے اور شہر میں عوام کو صفائی کی واضح مثبت تبدیلی نظر آنے چاہئیے۔اجلاس میں دیگر امور پر ہدایات جاری کی گئیں۔


ڈیرہ غازی خان (ڈسڑکٹ بیورورپورٹ).وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازی خان میں سبزی منڈیوں کی نیلامی کی نگرانی کی جارہی ہے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سمیع اللہ فاروق نے اسسٹنٹ کمشنر صدر محمد اسد چانڈیہ کے ہمراہ سبزی منڈی کا دورہ کیا۔انہوں نے منڈی میں پھل اور سبزیوں کی نیلامی کے عمل کا جائزہ لیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سمیع اللہ فاروق نے کہا کہ آڑھتی اور زمیندار کمیشن اور منافع کم رکھیں تاکہ مارکیٹ میں عوام کو سستے داموں پھل اور سبزیاں مل سکیں انہوں نے کہا کہ مارکیٹ کمیٹی پھل اور سبزیوں کے نرخ کم کرنے کیلئے فعال کردار اداکریں۔نیلامی کے عمل کو مانیٹر کیا جائے۔


علاؤہ ازیں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سمیع اللہ فاروق نے کہا کہ ضلع میں ناجائز منافع خوروں کو آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔اشیاء خوردونوش میں ملاوٹ اور گرانفروشی ہرگز برداشت نہیں ہوگی۔پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو فعال کردیا گیا ہے۔


ڈیرہ غازی خان(ڈسڑکٹ بیورورپورٹ)پولیس لائن ڈرائیونگ سکول میں ڈی پی او اسد سرفراز کی ہدایت پر سٹوڈنٹس ہائے کو ریسکیورز کی جانب سے فرسٹ ایڈ ٹریننگ کے متعلق آگاہی سیمنار کا انقعاد کیا گیا۔ڈرائیونگ سکول میں سٹوڈینٹس کو حادثات سے فوری نمٹنے کے لیے ٹریننگ بھی دی گئی۔ریسکیورز کی جانب سے سٹوڈینٹس کو فرسٹ ایڈ متعلق بریف کیا گیاکسی حادثہ کے وقت قریب موجود لوگوں کا کردار انتہائی بنیادی اور کلیدی ہوتا ہے۔فرسٹ ایڈ زخمی کو فوری فراہم کر دی جائے تو بچنے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔ ڈی ایس پی ٹریفک فرسٹ ایڈ پر تربیت یافتہ کمیونٹی ممبران ہی موثر کردار ادا کرتے ہوئے معذوری اور شرح اموات میں خاطر خواہ کمی لا سکتے ہیں۔


ڈیرہ غازیخان(ڈسڑکٹ بیورورپورٹ)وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازی خان کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی مزید بہتر کرنے کیلئے تربیت کا فیصلہ کیا ہے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان طاہر فاروق کے حکمنامہ کے تحت ضلع کے تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی ہفتہ سات دسمبر کو تین سے چار بجے تربیت کی جائے گی۔ایڈیشنل ڈپٹی فنانس عبدالغفار تربیت اور دیگر امور پر روشنی ڈالیں گے۔


ڈیرہ غازیخان(ڈسڑکٹ بیورورپورٹ) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر غلام نظام الدین نے سول وٹرنری ہسپتال سخی سرور کا اچانک دورہ کیا انہوں نے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کی حاضری چیک کرنے کے ساتھ ادویات کی موجودگی کا جائزہ لیا۔ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر غلام نظام الدین نے کہا کہ ضلع کے دوردراز اور پسماندہ علاقوں میں وٹرنری سہولیات بہتر کی جائیں۔مویشی پال حضرات کو ان کی دہلیز پر مویشیوں کی ویکسی نیشن اور سہولیات فراہم کی جائیں۔موبائل وین کا فیلڈ شیڈول جاری کرکے ان کی باقاعدہ تشہیر کی جائے۔فرائض اور سرکاری امور کی انجام دہی میں کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔


ڈیرہ غازیخان(ڈسڑکٹ بیورورپورٹ) کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن نسیم صادق نے ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق کے ہمراہ زیر تعمیر ڈیرہ مظفر گڑھ دورویہ سڑک کا دورہ کیا۔کمشنر نے روڈ کے دونوں اطراف رائٹ آف وے کو ہر قسم کے تجاوزات سے پاک کرنے اور زمین کو ہموار کرکے شجرکاری کی ہدایات جاری کیں۔کمشنر نے کہا کہ روڈ پر 24 گھنٹے کام ہوتا نظرآنا چاہیے۔سڑک کے دونوں کناروں پر گرین بیلٹس بنائی جائیں گی۔کمشنر نے کہا کہ تجاوزات مافیا کو وارننگ جاری کرنے کے بعد بلا امتیاز آپریشن کیا جائے۔کمشنر نے روڈ کی تعمیراتی کمپنی کو خامیاں فوری دور کرنے کی ہدایات جاری کیں.

علاوہ ازیں کمشنرنسیم صادق نے مانکا کینال کا بھی جائزہ لیا انہوں نے مانکا کینال کے دونوں کناروں سے ہر قسم کی تجاوزات ختم کرنے،عمارتی مٹیریل اور دیگر ملبہ صاف کرنے کے احکامات جاری کیے۔کمشنر نے مانکا کینال کے اندر کوڑا کرکٹ ڈالنے والوں کے خلاف کارروائی کے بھی احکامات جاری کیے۔کوڑا کرکٹ ڈالنے والوں کی نشاندہی کیلئے نقد انعام دینے کا بھی اعلان کیا جس کیلئے رابطہ نمبرز کی جلد تشہیر کی جائے گی۔
دریں اثناء کمشنرنسیم صادق نے جنرل بس سٹینڈ کا بھی دورہ کیا۔کوڑا کرکٹ کے ڈمپنگ پوائنٹ کا جائزہ لیا۔انہوں نے واٹر فلٹریشن پلانٹ کا بھی معائنہ کیا۔پلانٹ کی صفائی اور دیگر معلومات حاصل کیں۔

ڈیرہ غازیخان. (ڈسڑکٹ بیورورپورٹ):ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان طاہر فاروق نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان شہر کی صفائی کیلئے تین ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی۔شہر کی دس اہم روڈز کی صفائی اور چھڑکاؤ کیلئے متعین ٹیم روزانہ رات چار بجے نکلے گی، شہر کے بلاکس میں صفائی سات بجے صبح باقاعدگی سے کی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ شہر کیلئے عملہ صفائی کا موبائل سکواڈ بھی بنایا جائے جو گاڑیوں پر شہر کا دورہ کرتا رہے اور جہاں کوڑا نظر آئے تو اسے اٹھالیا جائے۔انہوں نے چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن کو ہدایات جاری کیں کہ ٹیمیں تشکیل دے کر رپورٹ پیش کی جائے۔انہوں نے کہا کہ ٹیموں کی فیلڈ میں حاضری چیک کی جائیگی۔غیر حاضر اور کاہل عملہ کو برطرف کردیا جائیگا۔


ڈیرہ غازیخان(ڈسٹرکٹ بیورورپورٹ)ڈیرہ غازی خان میں سوسائٹی آف ہومیوپیتھک فارما سیوٹکلز کے تعاون سے ایک عظیم الشان ایجوکیشنل سیمنار کا انعقاد کیا گیا جس کا اہتمام جنوبی پنجاب میں ہومیوپیتھی کے روح رواں، ہومیوپیتھک ایسوسی ایشن کے مرکزی عہدیداروں ڈاکٹر راوعمران سلیم اور ڈاکٹر راو سلیم اصغر نے کیا۔ اس سمینار میں ڈی جی خان اور گرد و نواح سے سینکڑوں کی تعداد میں ہومیوپیتھک ڈاکٹرز نے شرکت کی۔ لاہور سے ڈاکٹر مسعود ہومیوپیتھک فارما سیوٹکلز کے ڈارئکٹر اور ملکی و بین الاقوامی سظع پر معروف ہومیوپیتھک معالج ڈاکٹر محمد زبیر قریشی نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ڈاکٹر راوعمران سلیم اوران کی ٹیم نے مہمانوں کا گرم جوشی سے استقبال کیا۔ ڈاکٹر مسعود ہومیوپیتھک فارما سیوٹکلز کے مینیجر سیلز اینڈ مارکیٹنگ خالد محمود صادق اور ذیشان ہومیوپیتھک سٹور کے مالک ڈاکٹر راوعمران سلیم نے معزز مہمانوں کا استقبال کیا۔ تمام معزز مہمانوں کو پھولوں کے گلدستے پیش کیے گئے۔تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قران پاک سے ہوا جس کی سعادت ہومیوپیتھک ڈاکٹر قاری محمد یونس نے حاصل کی۔ محمد اشتیاق نے ہدیہ نعت پیش کیا۔ تقریب سے ڈاکٹر راوعمران سلیم، ڈاکٹر راو سلیم اصغر، ڈاکٹر مسعود ہومیوپیتھک فارما سیوٹکلز کے ڈارئکٹر ڈاکٹر محمد زبیر قریشی، ڈاکٹر مسعود ہومیوپیتھک فارما سیوٹکلز کے مینیجر سیلز اینڈ مارکیٹنگ خالد محمود صادق،ڈاکٹر محمد ہاشم چشتی، ڈاکٹر امان اللہ بزدار، ڈاکٹر ثاقب عزیز قیصرانی، ڈاکٹر نجم الحسن، ڈاکٹر امداد حسین نے خطاب کیا۔ اور ہو میوپیتھی طریقہعلاج کی افادیت پر روشنی ڈالی گئی جسکے دوررس نتائج برآمد ہوتے ہیں اور اس کے سائیڈ ایفیکٹ بھی ایلوپیتھی کے مقابلے میں زیرو ہیں اس موقع پر شعبہ ہومیوپیتھی میں نمایاں کارکردگی کے حامل ڈاکٹرز حضرات میں شیلڈز تقسیم کی گئیں اس کے علاوہ بزریعہ لکی ڈرا بیش قیمت انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔ سیمینار سے ڈاکٹر محمد زبیر قریشی نے اپنے خطاب میں ڈیرہ غاذی خان میں ہومیوپیتھی کی ترویج کے حوالے سے ایک کامیاب ایجوکیشنل سیمینار کے انعقاد پر ڈاکٹر راو عمران سلیم اور ڈاکٹر راو سلیم اصغر کا بطور خاص شکریہ ادا کیا۔ ڈاکٹر محمد زبیر قریشی نے مستقل میں بھی ایسے پروگرامز کے لیے کے ساتھ چلنے کی خواہش کا اظہار کیا جس پر ڈاکٹر راو عمران سلیم اور ڈاکٹر راو سلیم اصغر نے مضبوط عزم کا اعادہ کیا۔ڈاکٹر محمد زبیر قریشی نے دور حاضر کے بڑھتی ہوئی بیماری ”مردانہ بانجھ پن“ کے اسباب، علامات اور علاج پر سیر حاسل گفتگو کی۔ جس کو تمام شرکاء مجلس نے بہت پسند کیا۔ذیشان ہومیوپیتھک سٹور کے مالک ڈاکٹر راوعمران سلیم اور ڈاکٹر راو سلیم اصغر کی طرف سے مہمانوں میں پرخلوص اظہار کے طور پر ڈی جی خان کا روائتی تحفہ اجرک پیش کی گئیں۔ تقریب میں ڈیرہ غازی خان کا مخصوص روائتی بلوچی جھومر رقص پیش کیا گیا۔جس نے مہمانوں کے دل جیت لیے۔تقریب کے اختتام پر پرتکلف ظہرانہ دیا گیا۔


ڈیرہ غازیخان(بیورورپورٹ) عوامی نمائندوں اور میونسپل کارپوریشن افسران کی نا اہلی بیشتر اربن آبادیاں سیوریج کے گندے بدبودار پانی ڈوب گئے چوک چوراہے اور گلیاں جوہڑ،گھروں میں گندہ بد بو دار پانی داخل ہو گیا،مکینوں کی نقل مکانی کارپوریشن عملہ صرف پی ٹی آئی کارکنوں کی حد تک محدود افسران بھی مقامی ایم این اے اور ایم پی اے کے زیر اعقاب گزشتہ 6ماہ سے کھڑے گندے بدبودار پانی کے مکانوں اور دیگر عمارتوں کو کھوکھلہ کر دیا کسی وقت بھی مہندم ہو سکتی ہیں جس سے بیماری اور بچوں کی جان جا سکتی ہے اس لئے نقل مکانی پر مجبور ہوئے(مکین) تفصیل کے مطابق میونسپل کارپوریشن کی آبادی بھٹہ کالونی جہاں گزشتہ 7/8ماہ سے سیوریج کی بندش کے باعث چوک چوراہوں اور گلیوں میں سیوریج کا گندہ بدبودار پانی جمع ہے جس سے علاقہ مکین گھروں کے اندر محسور ہو کر رہ گئے ہیں صرف یہی نہیں بلکہ بعض گھروں کے اندر بھی گندہ پانی جمع ہو چکا ہے جس کے باعث خاص طور پر خواتین کو امور خانہ داری میں شدید مشکلات درپیش ہیں کئی ماہ سے سیوریج کے بدبو دار پانی جمع ہونے سے نہ صرف قیمتی املاک کو شدید نقصان ہو رہا ہے بلکہ اس سے کئی خطرناک امراض بھی پھوٹ پڑے ہیں جس میں سانس کی بیماریاں جلدی امراض اور آشوپ چشم سمیت کئی جان لیوا امراض مکینوں کو لاحق ہو چکے ہیں جبکہ دوسری طرف جہاں میونسپل کارپوریشن کے افسران مبینہ طور پر نااہلی کا مظاہرہ کررہے ہیں وہاں عوامی نمائندوں نے بھی اپنے حلقہ انتخاب کے عوام مسائل کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے اور میونسپل کے امور میں بے جا مداخلت کرتے ہوئے عملہ صفائی ستھرائی کو صرف اور صرف پی ٹی آئی عہدیداروں اور کارکنان تک محدود کر رکھا ہے جس کے باعث اہل علاقہ میں عوامی نمائندوں کیخلاف شدیدغم و ٖغصہ پایا جاتا ہے اہل علاقہ منہال حسین،عاشق حسین،اللہ بچایا،صہیب مصطفی،اجمل خان،محمد طارق،محمد عمران بھٹی،منیب رضا،ملک اسداور سونہارا وغیرہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کمشنر ڈیرہ نسیم صادق اور ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق سے مطالبہ کیا ہے کہ عوامی نمائندوں اور میونسپل کارپوریشن افسران کی اس نااہلی اور مجرمانہ غفلت کا فوری نوٹس لیا جائے۔

About The Author