دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ضلع مظفر گڑھ سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں

سرائیکی وسیب کے ضلع مظفر گڑھ ، کوٹ ادو، علی پور اور جتوئی سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر) پاکستان سمیت دنیا بھر میں رضاکاروں کا عالمی دن کل منایاجائے گا،اس دن کو منانے کا مقصد بین الاقوامی سطح پر معاشی اورسماجی ترقیاتی اہداف کے حصول کیلئے رضاکاروں کے کردار کو اجاگر کرنا ہے،پاکستان سمیت دنیا بھر میں رضاکاروں کے دن کے موقعے پر مختلف این جی اوز اور اداروں میں رضاکارانہ طور پر کام کرنے والوں کا کہنا ہے کہ ہ میں یہ ثواب کا کام کرکے بہت اچھا لگ رہا ہے کہ ہم لوگوں کی خدمت سر انجام دے رہے ہیں ،پاکستان میں اس دن کو منا کے خواتین و مرد رضاکاروں کی اہمیت کو اجاگر کیا جاتا ہے ۔ اقوام متحدہ کے اعلان کے بعد 1985ء کے بعد ہر سال یہ دن عالمی سطح پر منایا جاتا ہے


کوٹ ادو (تحصیل رپورٹر) تجاوزات ہٹوانے کا رنج، با اثر سیاسی شخصیات کے حکم پر میونسپل کمیٹی کوٹ دو کے افسران کے ساتھ ہتک آمیز رویہ اور دفتر سے ملازمین کو گرفتار کرنے پر میونسپل کمیٹی کے ملازمین کا ڈی ایس پی کوٹ ادوکے خلاف دوسرے روز بھی احتجاج جاری،ڈی ایس پی کوٹ ادو کو فوری طور پر معطل کرنے کا مطالبہ، معطل نہ کرنے پرمیونسپل کمیٹی کوٹ ادو کو تالے لگا نے اور ڈسپوزل بند کرنے کی دھمکی،احتجاجی مظاہرین نے پلے کارڈ بھی اٹھا رکھے تھے جس پر پولیس اور ڈی ایس پی کے خلاف نعرے درج تھے، اس بارے تفصیل کے مطابق 30 نومبر کے روز میونسپل کمیٹی کوٹ ادو کے اہلکار محمد اسلم کی ڈیوٹی جی ٹی روڈ پر تجاوزات ہٹانے کے لئے لگائی گئی تھی بلدیہ اہلکار نے افسران کی موجودگی میں مظہر نامی رہڑی والے سے باربارمنع کرنے کے باوجود روڈ پر کھڑے ہونے پر کنڈہ ویٹ اٹھایا تھا اور میونسپل کمیٹی میں جمع کرا دیا تھا، کنڈا ویٹ اٹھانے کی پاداش میں محمد اسلم کو تقریبا 10 سے زائد افراد نے جی ٹی روڈ پر دکانداروں کی موجودگی میں تشدد کا نشانہ بنایا تھا جبکہ با اثر شخصیات کے کہنےپر ڈی ایس پی کوٹ ادو سید اعجاز حسین بخاری نے درجنوں پولیس اہلکاران کو میونسپل کمیٹی کوٹ ادو میں بھیج کر بلدیہ ملازم محمد اسلم محمد ندیم اور ایم او آئی میاں مستحسن کو بلدیہ کے دفتر سے گرفتار کرلیا تھا جبکہ گرفتاری سے پہلے اسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادو سے کسی قسم کی اجازت نہ لی گئی تھی، ڈی ایس پی کوٹ ادو اعجاز حسین بخاری نے میونسپل کمیٹی کے اہلکاران کو اختیارات نہ ہونے کا کہہ کر جی ٹی روڈ پر ڈیوٹی سر انجام دینے سے بھی روک دیا تھا

بعدازاں دونوں پارٹیوں کی ڈی ایس پی کوٹ ادو اعجاز حسین بخاری نے راضی نامہ کرادیا تھا، میونسپل کمیٹی کوٹ ادو کے افسران کے ساتھ تزہیک آمیز رویہ اختیار کرنے اور بلدیہ کے دفتر سے ملازمین کو گرفتار کرنے پر لیبر یونین بلدیات ایسوسی ایشن کوٹ ادو میں ہنگامی اجلاس کرتے ہوئے اس حوالے سے وزیراعلی پنجاب سردار عثمان خان بزدار، سیکرٹری بلدیات لوکل گورنمنٹ، کمشنر ڈیرہ غازی خان،ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ کو درخواستیں ارسال کی تھی جس میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ اس معاملہ کی انکوائری کرائی جائے اور ڈی ایس پی کوٹ ادو کو فوری طور پر معطل کیا جائے،مطالبات نہ ماننے پر 9 دسمبر سے ملازمین مکمل طور پر کام چھوڑ ہڑتال کریں گے جبکہ ڈسپوزل بھی بند کر دیے جائیں گے،ملازمین وافسران کے ساتھ تضحیک رویہ اختیار کرنے پرمیونسپل کمیٹی کے ملازمین نے دوسرے روز بھی بلدیہ کے دفتر کے سامنے احتجاج کیا ملازمین نے پلے کارڈ بھی اٹھا رکھے تھے جس پر پولیس اور ڈی ایس پی کوٹ ادو اعجاز حسین بخاری کے خلاف نعرے درج تھے


کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)ضلعی ممبر انسانی حقوق کمیٹی علی عباس قریشی نے کاشانہ دارالامان لاہور کے واقعے کی غیر جانبدارانہ طور پر سپرینٹنڈنٹ دارالامان کے الزامات پر انکوائری کمیشن تشکیل دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جب تک اس جیسے واقعات کے حقائق سامنے نہیں لائے جائیں گے ملک بھر میں موجود تمام دارالامانوں یتیم ۔ خانوں گرلز ہاسٹلز میں رہنے والوں پرانگلیاں اٹھتی رہیں گے، انھوں نے مزید کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے پاکستان کے تعلیمی اداروں میں یتیم خانوں میں دارالامانوں میں ،کرائسز سنٹرز، ویمن جیلوں میں بائیو میٹرک سسٹم راءج کیا چاہے وہ سرکار چلا رہی ہے یا غیر سرکاری طور پر چل رہے ہیں اور ہر ان آوٹ کا ریکارڈ آن لائن کیا جائے اور ان اداروں کو سموک فری ایریا قرار دیا جاے،علی عباس قریشی نے اس بات کا مطالبہ بھی کیا ان واقعات میں ملوث عناصر کی پشت پناہی کرنے والوں یا چشم پوشی کرنے والے بھی ان کے جرموں میں برابر کے شریک ہیں اور عدلیہ کو چاہیے کہ ایسے عناصر کے خلاف کوء رعائیت نہ برتے اور انھیں قانوں میں موجود سزائیں دی جائیں ،انھوں نے عوام سے مطالبہ کیا کہ ڈسٹرکٹ مظفر گڑھ میں اگر کسی کے ساتھ کسی بھی قسم کی زیادتی ہوتی ہے اور قانونی ادارے ان کی بات نہیں سنتے اور مجرموں کی پشت پناہی کرتے ہیں یا واقعات کی ایف آء آر درج نہیں کرواتے تو ان سے رابطہ کیا جائے تاکہ وہ ایسے واقعات کی اعلی پیمانوں پر رپورٹ کر سکیں


کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر) ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ انجینئر امجد شعیب خان ترین نے کہا ہے کہ ضلع کی عوام کے محکمہ ریونیو سے متعلق مسائل کے حل کےلئے ایک منظم نظام بنایا جارہا ہے، جس سے ہر آنے والے سائل کا مسئلہ ایک دن میں حل کیا جائے گا، اس کو بار بار دفتر کے چکر نہیں کاٹنا پڑیں گے، یہ بات انہوں نے دوسرے روز بھی اراضی سنٹر اور تحصیل کمپلیکس میں دفتری امور کا معائنہ کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ ملازمت کو نیکی سمجھ کر کریں اور نیکی یہ ہے کہ لوگوں کی پریشانیاں ختم کی جائیں ، آنے والے سائلین کی عزت نفس کا خیال رکھا جائے ، لمبی لمبی لائن کو ختم کیا جائے، ٹوکن جاری کرنے کےلے دو کاءونٹر لگائے جائیں ، انہوں نے کہا کہ کل کے مقابلے میں آج اراضی سنٹر کے حالات بہتر ہیں تاہم ابھی بھی بہتری کی گنجائش موجود ہے، انہوں نے کہا کہ مظفرگڑھ اراضی سنٹر کو مثالی بنانا ہے جس کی دوسرے اضلاع میں تقلید کی جائے ،

انہوں نے کہا کہ محکمہ ریونیو سے متعلقہ امور پر عوام کی پریشانیوں کو ختم کیا جائے ہم ہر قسم کی معاونت اور رہنمائی کریں گے، انہوں نے کہا کہ سائلین کے کام قانون کےمطابق کریں جو کام غیر قانونی ہو اس کو ہرگز نہ کیا جائے، بعد ازاں ڈپٹی کمشنر انجینئر امجدشعیب خان ترین نے تحصیل کمپلیکس میں مال افسران کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری ملازمت کا مطلب عوام کی خدمت اور ان کے مسائل حل کرنا ہے جو نیکی بھی ہے، انہوں نے کہا کہ ہم سب ایک ٹیم ہیں اور میں اس ٹیم کا ممبر ہوں ، کام کا منظم انداز میں کیا جائے تو کم وقت میں زیادہ کام کیا جا سکتا ہے، انہوں نے مال افسران کو ہدایت کی کہ ان کی عدالت میں 4ماہ سے زیر التواء کیسوں کے فیصلے 2ماہ میں کئے جائیں اس کے بعد کوئی رعایت نہیں دی جائے گی بلکہ ان کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ رجسٹری پر کمیشن وصول کرنے والے اہلکاروں کے خلاف کاروائی کی جائے ، اگر کسی اہلکار کی شکایت موصول ہوئی تو اس کو نوکری سے برخاست کردیا جائے گا، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر مظفرگڑھ رانا محمد شعیب ، تحصیلدار صاحبزادہ ظفر مہاروی ، تحصیلدار غلام مصطفی رحیم کھر سمیت تحصیل مظفرگڑھ کے نائب تحصیلدار بھی موجود تھے،


کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر) ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ انجینئر امجد شعیب خان ترین نے کہا ہے ضلع کی عوام کو محکمہ ریونیو سے متعلقہ مسائل کا سامنا ہے جس میں ریکارڈ کی درستگی، نام میں غلطی، زمین کا غلط اندراج ، غلط انتقال، غلط وراثت شامل ہے، کل 4دسمبر بروز بدھ تحصیل کمپلیکس مظفرگڑھ میں تحصیل مظفرگڑھ سے متعلقہ ریونیو ریکارڈ میں کسی قسم کی غلطی کی درستگی کےلئے خصوصی کاءونٹر لگائے جائیں گے ، جہاں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو، اسسٹنٹ کمشنر، تحصیلدار، نائب تحصیلدار، پٹواری او گرداوراپنے اپنے ریکارڈ کےساتھ موجود ہوں گے جو موقع پر ہی رپورٹ کریں گے ، جو لوگ ریونیو ریکارڈ میں کسی قسم کی غلطی کی اصلاح کرانا چاہتے ہیں اپنی درخواست متعلقہ ریکارڈ کےساتھ تحصیل کمپلیکس میں پیش ہوسکتے ہیں ، تمام کاروائی ایک دن میں مکمل کی جائے گی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ 7دسمبر بروز ہفتہ کوٹ ادو اراضی سنٹر میں بھی اسی طرح خصوصی کاءونٹر لگائے جائیں گے،


کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر) ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ انجینئر امجد شعیب خان ترین نے کہا ہے کہ مصروف شاہرات پر حادثات کی شرح کو کم کرنے کےلئے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا، ابتدائی طور پر شاہرات پر عوام کی آگاہی اور معلومات کےلئے سائن بورڈ لگائے جائیں گے ، جبکہ ثانوی سطح پر حادثات کی مکمل روک تھام کےلئے ٹریفک انجینئرنگ کی جائے گی، پالیسی بنائے جائے گی، متبادل راستے بنائے جائیں گے، عوام کی تکلیف کا کم کیا جائے گا اور ان کے لئے آسانیاں پیدا کی جائیں گی، یہ سب انسانیت کا معاملہ ہے میٹنگ اور کمیٹی کے چکر سے نکل کر عملی اقدمات کئے جائیں گے، یہ بات انہوں نے ریسکیو 1122کے دفتر میں ڈسٹرکٹ ایمر جنسی بورڈ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی،انہوں نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی، ہائی وے اور میونسپل کارپوریشن حکام کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے شاہرات کو وزٹ کریں اور ایسی جگہ کی نشاندہی کریں جوحادثات کو سبب بنتی ہیں ، انہوں نے کہا کہ سٹرکوں پر کٹ لگانا اور گڑھا کرنا جرم ہے ایسا کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے ، انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ایک ہفتہ کے اندر مکمل رپورٹ اور اس کو حل پیش کریں اور 15دن میں اس پر عملدرآمد شروع کیا جائے ، قبل ازیں ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو1122ڈاکٹر ارشاد الحق نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع میں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کےلئے 264اہلکار ، 22ایمبولینس ،4فائر وہیکل ،35کشتیوں سمیت ایک ریسکیووہیکل موجود ہے ۔ ریسکیو 1122کی سہولت مظفرگڑھ سمیت تحصیل علی پور اور شہر سلطان میں موجود ہے، جبکہ تحصیل جتوئی اور کوٹ ادو میں کام جاری ہے، انہوں نے بتایا کہ گذشتہ 5سالوں کے دوران 1لاکھ 28ہزار270ایمرجنسی سہولت فراہم کی گئیں جس میں 31ہزار835روڈ حادثات کی واقعات شامل ہیں ، انہوں نے بتایا کہ ضلع میں 9مقامات ایسے ہیں جہاں حادثات کی شرح زیادہ ہے اور 434افراد موت کا شکار بن چکے ہیں ، اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس جام آفتاب، اسسٹنٹ کمشنر مظفرگڑھ رانا محمد شعیب، سی او میونسپل کارپوریشن مظفرگڑھ سلیم عامر، ڈی ایس پی ٹریفک محمد اشرف، ایکسین ہائی وے اکبر درانی او رانسپکٹر این ایچ اے محمد نذیر سمیت ریسکیو افسران نے شرکت کی


کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر) ڈی پی او سید ندیم عباس کی نگرانی میں پکار 15 سنٹرالائزڈ سسٹم نے ماہ نومبر کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی،تفصیل کے مطابق 24 گھنٹے اور ہفتہ کے 7 دن ایکٹو طور پر کام کرنے کے سلسلے میں پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے ساتھ سنٹرالائزڈ کرنے کے بعد حیران کن کامیابیاں ملی ہیں ، مظفرگڑھ پولیس کو جائے موقع پر جانے کیلئے بعض اوقات دریائے سندھ اور دریائے چناب پار بھی کرنا پڑ جاتے ہیں اور مظفرگڑھ ضلع وسیع و عریض رقبہ پر محیط ہونے کے باوجود پولیس کا ریسپانس ٹائم بہترین ہونا ڈی پی او سید ندیم عباس کے پروفیشنلزم اور قیادت کی عمدہ مثال ہے، اسی طرح مظفرگڑھ ضلع میں نومبرکے مہینے میں پکار 15 پر 39ہزار6سو84 کالز موصول ہوئیں جن میں 2 ہزار6سو32کالز پر فوری مدد فراہم کی گئی اور27 ہزار7سو6 کالز جھوٹ پر مبنی تھیں اور 683 کالز پر شہریوں کی راہنمائی کی گئی ۰اتنی زیادہ جھوٹی کالز کے باوجود پولیس کا ایوریج ریسپانس ٹائم20 منٹ رہا ڈی پی او سید ندیم عباس کا کہنا تھا کہ شہریوں سے پر زور اپیل ہے کہ جھوٹی کالز سے حقیقی ایمرجنسی والے لوگوں تک پولیس نہیں پہنچ سکتی لہذا شہری صرف سچ اور حقیقی ایمرجنسی میں 15 پر کال کریں تاکہ شہریوں کو پولیس کی امداد بروقت میسر ہو سکے اور حکومتی وسائل کا ضیاع بھی نہ ہو،


کوٹ ادو (تحصیل رپورٹر)مسلح افراد محنت کش کے گھر چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے داخل ،گھر کے اندر کنڈی لگا کر صحن حویلی میں ہوائی فائرنگ کرتے رہے،نزدیکی سکول کے بچے ہوائی فائرنگ سے خوف زدہ،کمروں میں چھپے رہے،اہل علاقہ کے اکھٹے ہونے پر ملزمان ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے موٹر سائیکلوں پر فرار،پولیس نے محنت کش کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرلیا،اس بارے تفصیل کے مطابق کوٹ ادو کے نواحی قصبہ دائرہ دین پناہ کے موضع کھائی چک اول میں گزشتہ روز غلام اکبر جھورڑ کے گھر چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے حنیف للوانی اپنے دیگر ساتھی عابد للوانی ایک نامعلوم کے ہمراہ مسلح داخل ہوگیا اور گھے کے صحن کے دروازے کی کنڈی لگا کر صحن حویلی میں ہوائی فائرنگ کرتے رہے جس پر اکبر جھورڑ کے گھر والے ایک کمرہ میں محوس ہوگئے،فائرنگ کی آواز پر نزدیکی گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول کے بچے شدید خوف کا شکار ہوکر کمروں میں دوڑ گئے،فائرنگ کی آواز پر اہل علاقہ کے اکھٹے ہونے پر ملزمان اکبر جھوڑ کو قتل کی دھمکیاں دیتے ہوئے ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے اپنے موٹر سائیکلوں پر فرار ہوگئے،پولیس دائرہ دین پناہ نے اکبر جھورڑ کی مدعیت میں مقدمہ نمبر508;47;19زیر دفعہ 337-452ایچ 34-2درج کرکے تلاش شروع کردی ہے،


کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر) کریانہ کی دکان میں نقب لگاکر سامان چوری کرتے ہوئے ایک چور کو اہل علاقہ نے قابو کرلیا،ساتھی لاکھوں کا سامان کار میں ڈال کر فرار،اہل علاقہ نے چور کو خوب چھترول کے بعد پولیس کے حوالے کردیا،نامعلوم چور حساس ادارے کے ریٹائرڈ میجر جنرل کے بھانہ سے لاکھوں کی بکریاں لے گئے،کار سوار زمیندار کے قیمتی بکرے چوری کرکے لے گئے،موبائل فون کی مرمت کیلئے آنے والے جیب تراش نے موبائل کاریگر کو ہزاروں سے محروم کردیا،تھانہ پر اندراج کرائے بغیر مکان کرایہ پر اپنے والے مالک مکان سمیت کرایہ دار کے خلاف مقدمہ درج،پولیس نے منشیات فروش بھی دھر لیا،بھاری مقدار میں چرس برآمد ،پولیس نے تمام مقدمات درج کرلئے،اس بارے تفصیل کے مطابق پہلے واقعہ تھانہ سنانواں کے علاقہ اڈہ ٹو آرپر غلام یٰسین گشکوری کی کریانہ کی دکان کی تھی دیوار کو نقب لگا کر عادی چور عبدالرشید چانڈیہ اپنے دیگر ساتھیوں ریاض چانڈیہ،فیاض چانڈیہ2نامعلوم کے ہمراہ سامان کریانہ چوری کرکے کار میں ڈال رہے تھے کہ اہل علاقہ کے آنے پر کار سوار چور کار میں ایک لاکھ80ہزار مالیت کا سامان کریانہ لیکر فرار ہوگئے،جبکہ ایک چور فیاض چانڈیہ کو اہل علاقہ نے قابوکرلیا جسے خوب چھترول کے بعد پولیس کے حوالے کردیا،جبکہ تھانہ سنانواں کے علاقہ پتی سلطان محمود میں ریٹائرڈ میجر جنرل امتیاز احمد کے بھانہ مویشی سے نامعلوم 23بکریاں مالیتی4لاکھ چوری کرکے لے گئے جبکہ تھانہ دائرہ دین پناہ کے علاقہ چک نمبر150ایم ایل کے رہائشی فقیر احمد ملہیہ کے بھانہ مویشی سے باہر بندھی بکریاں محمد پوری نسل کی 4بکریاں مالیتی ایک لاکھ 30ہزار نامعلوم کار سوار کار میں ڈال کر فرار ہوگئے،تھانہ چوک سرور شہید کے علاقہ المصطفیٰ موبائل شاپ پر عمیر زرگر اپنا موبائل فون ٹھیک کرانے کے بہانے آیا اور کاریگرشاہد اقبال مغل کی جیب تراش کر نقدی57ہزار نکال کر فرار ہوگیا،تھانہ دائرہ دین پناہ کے علاقہ قصبہ احسان پور میں شوکت آرائیں نے عبدالستار ماڑھا سے مکان کرایہ پر لیا ہوا تھا جس کا اس نے تھانہ میں اندراج نہ کرایا تھا،پولیس دائرہ دین پناہ نے مالک مکان عبدالستار ماڑھا سمیت کرایہ دار شوکت آرائیں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا،پولیس چوک سرور شہید نے دوران گشت نولاٹیہ پارک کے رہائشی منشیات فروش عمر علی مغل کر گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے ایک پاءو چرس برآمد کرلی،پولیس سرکل کوٹ ادو نے تمام واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کرکے ملزمان اور مال مسروقہ کی تلاش شروع کردی ہے،


کوٹ ادو(محمد اظہرفاروق سے)سوشل ویلفئیر سوسائٹی کوٹ ادُو کے زیر اہتمام جبران خالد فاؤنڈیشن فار لائف اورکیپکو KAPCO کے تعاون سے 3 دسمبر عالمی یوم معذوران کے حوالے سے خصوصی بچوں کی ایک تقریب بعنوان "ہم کسی سے کم نہیں” منعقد ہوئی۔جس میں خصوصی بچوں کے مختلف ٹیبلوز، ملی نغمے اور ثقافتی گیت پیش کئے۔اس پروگرام میں خصوصی بچوں کا جذبہ دیدنی تھا اور پروگرام کے شرکاء متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکے۔


تنظیم کے صدر اورتقریب کےآرگنائیزر مختیار احمد بُھٹہ نے تنظیم کے خصوصی بچوں کے مختلف پروگراموں کا تعارف پیش کیا۔ تقریب کے مہمان محمد اشرف رند MPA اور کیپکو کے مینیجرز راؤ عمران اقبال،سید جمیل شاہ، سید نجم الحسن اور معززین علاقہ میں یونس خان چانڈیہ، مختیار روحانی اور اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر فضل الہیٰ شامل تھے۔ ساتھی تنظیموں کے عہدیداران عبدالرحمٰن صدر غریب پرور ویلفیئر سوسائیٹی، عبدالہادی صدرجناح ویلفیئر سوسائیٹی اور شاہد بُھٹہ صدر وومن ڈویلپمنٹ آرگنائیزیشن سماجی کارکنان نے شرکت کی۔ محکمہ سوشل ویلفیئر سے سمعیہ منیر سوشل ویلفیئر آفیسر اور سعدیہ تسلیم میڈیکل سوشل آفیسر نے شرکت کر کے اور یوسف جمال نے بہترین کمپیرنگ سے خصوصی بچوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ شرکاء نے بچوں کی پرفارمنس کی تعریف کی اور خصوصی بچوں کے اساتذہ کے کام کو سراہا۔

About The Author