دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پاکستان سرائیکی پارٹی کے رہنماؤں کی معذور افراد کے عالمی دن کے موقع پر واک میں شرکت

واک چوک قذافی سے چوک کمہاراں والا تک کی گئی اور معزور افراد سے یکجہتی کا اظہار کیا گیااور معزور افراد کے حق میں نعرے بازی بھی کی گئی

ملتان: دُعا ڈیلپمنٹ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام معذور افراد کے عالمی دن کے موقع پر واک کا اہتمام کیا گیا جس کی قیادت پاکستان سرائیکی پارٹی کے مرکزی صدر ملک اللہ نواز وینس، سیکرٹری اطلاعت ملک جاوید چنڑ ایڈووکیٹ، میڈم شانزہ منظور، منصور صائم نے کی۔ جبکہ واک میں عابدہ بخاری، سید مطلوب حسین بخاری، میڈیم سعدیہ کرمانی، محمد بن قاسم بلائنڈ سنٹر ملتان، سویراڈیلپمنٹ آرگنائزیشن سنٹر کے ساجد شیخانہ، میڈم زوہراں سجاد زیدی، طوبی، علی بلوچ، حمزہ، ڈاکٹرشوزب کاظمی، اللہ داد خاں بلوچ ایڈووکیٹ،فیاض حسین سمین، محمد رضوان ہمڑ، محمد سلیم، شعیب نواز،بابر سلطان، اصغر علی شاہ، راؤ لیاقت، علی رضا سمیت درجنوں افراد نے شرکت کی۔واک کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوۓ پاکستان سرائیکی پارٹی کے مرکزی صدر ملک اللہ نواز وینس نے کہا کہ معزور افراد ہمارے معاشرے کا اہم حصہ ہیں جنہیں کبھی بھی نظر انداز نہیں کیا جاسکتا معزور افراد اپنی ہمت اور لگن کے ساتھ معاشرے کی اصلاح اور دیگرکاموں میں برابری کی سطح پر ان کی نمائندگی شامل ہے انہوں نے کہا کہ حکومتی سطح پر ان معزور افراد کے لیے کچھ نہیں کیا جاتا اور نہ ہی حکومتی سطح پر اسمبلیوں میں ایسے قوانین بناۓ جاتے ہیں جس سے یہ افراد مستفید ہوسکیں انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں معزور افراد کو برابری کی سطح پر حقوق ملتے ہیں مگر بد قسمتی سے پاکستان میں معزور افراد وہ مقام حاصل نہیں اور نہ ہی پاکستان کے مخیر حضرات ان افراد کے لیے کوئی مالی معاونت کرتے ہیں معزور افراد میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہوتی مگر تعلیم کے باجود بھی ان افراد کو سرکاری محکموں میں نوکریاں نہیں دی جاتیں میڈم شانزہ منظور اور ملک جاوید چنڑ ایڈووکیٹ نے کہا کہ معزور افراد بھی ہمارے معاشرے میں وہی درجہ رکھتے ہیں جیسے معاشرے کا عام شہری مگر بد قسمتی سے معزور افراد کے لیے پاکستان میں ادارے بہت کم ہیں جہاں پر حکومتی سطح پر ان افراد کی سر پرستی کی جاۓ میڈم عابدہ بخاری اور میڈم زوہرا سجاد زیدی نے معزور افراد کی جدوجہد کو سلام پیش کیا واک چوک قذافی سے چوک کمہاراں والا تک کی گئی اور معزور افراد سے یکجہتی کا اظہار کیا گیااور معزور افراد کے حق میں نعرے بازی بھی کی گئی

About The Author