دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

مالدیپ کی کرکٹ ٹیم 10اوورز میں صرف 16رنز بناکر آؤٹ

نیپال کی خواتین کرکٹ ٹیم نے مقررہ ہدف پہلے ہی اوور کی 5گیندوں پر ہی حاصل کرکے یہ انتہائی دلچسپ میچ اپنے نام کرلیا

ساوَتھ ایشین گیمز میں نیپال اور مالدیپ  کی خواتین کرکٹ  ٹیم کے درمیان دلچسپ میچ ہوا ہے ۔

نیپال نے مالدیپ کی  ویمن ٹیم کو 10 وکٹ سے شکست دے دی۔ نیپال کی ٹیم نے مالدیپ  کو 16 کے مجموعی اسکور پر آوَٹ کر دیا۔

اس دلچسپ میچ کی خاص بات یہ ہےہ کہ نیپال کی انجلی چند نے بغیر کوئی رن دیے 6 وکٹیں لیں۔ انجلی چند نے بغیر کوئی رن 6 آوَٹ کر کے نیا ورلڈ رکارڈ قائم کر دیا ہے ۔

نیپال کی خواتین کرکٹ ٹیم نے مقررہ ہدف پہلے ہی اوور کی 5گیندوں پر ہی حاصل کرکے  میچ اپنے نام کرلیا

About The Author