نومبر 2, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

راجن پور اور روجھان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کی خبریں

سرائیکی وسیب کے ضلع راجن پور، جام پور اور روجھان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں ،تجزیے اور تبصرے

راجن پور(ضامن حسین بکھر)

راجن پور کی تعمیر و ترقی اور لوگوں کو سہولیات فراہم کرنا اولین ترجیح ہے۔۔۔ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی نے چارج سنبھالتے ہی چھٹی کے دن بھی شہر کا دورہ کیا اور صفائی، سیوریج اور اشیائے خوردونوش کی حکومتی جاری کردہ نرخوں پر فراہمی کو چیک کیا۔ انہوں نے شہر کی صفائی کی صورتحال پر برہمی کا اظہار کیا اور متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ فوری طور پر شہر کی صفائی کی صورتحال کو بہتر کر کے رپورٹ پیش کی جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو اشیائے خوردو نوش کی سرکاری نرخوں پر فراہمی اور دکانداروں کی اوور چارجنگ کو روکنے کے لئے پرائس مجسٹریٹس ہنگامی اقدامات کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان خان بزدار کی خصوصی ہدایات پر ضلع راجن پور کی تعمیر و ترقی کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی ۔


روجھان(ضامن حسین بکھر)اسسٹنٹ کمشنر روجھان نے نواحی علاقہ بھاگسر میں تیل ایجنسی اور گراں فروش دوکانداروں کے خلاف کریک ڈاؤن مختلف دوکانداروں کو گراں فروشی اور ریٹ لسٹیں آویزاں نہ کرنے پر متعدد دوکانداروں کو جرمانے اور تیل ایجنسی پر ناقص تیل غیر معیاری پیمانے پر جرمانہ۔
تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر روجھان عثمان غنی نے بھاگسر میں گراں فروش دوکانداروں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جس میں بھاگسر کے متعدد دوکانداروں کی اشیائے خوردونوش کی اشیاء کی معیار اور کوالٹی چیک کی اور غیر معیاری اور ایکسپئر اشیائے خوردونوش فروخت کرنے والے اور اشیائے خوردونوش مہنگے داموں فروخت کرنے والے اور ریٹ لسٹیں آویزاں نہ کرنے والے متعدد دوکانداروں پر موقع پر جرمانے عائد کیے۔

انہوں نے جملہ دوکانداروں کو تاکید کی کہ عوام کو معیاری اشیائے خوردونوش سرکاری ریٹ پر فروخت اور فراہمی کو یقینی بنایا جائے علاوہ ازیں اسسٹنٹ کمشنر روجھان عثمان غنی نے بھاگسر میں تیل ایجنسی پر بھی کارروائی کرتے ہوئے تیل کا معیار کوالٹی اور پیمانہ چیک کیا اور تیل کی ناقص غیر معیاری کوالٹی اور ناقص پیمانے پر تیل ایجنسی کو موقع ہر جرمانہ عائد کیا اور تیل ایجنسی مالک کو ہدایت کی کہ وہ تیل کی کوالٹی معیار اور ہیمانہ درست رکھیں اور عوام کو معیاری تیل فروخت کرنے کو یقینی بنایا جائے ورنہ مزید سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔


روجھان انڈس ہائی وے میانی پھاٹک کے قریب مزاری پٹرولیم سروس کے سامنے مزدا کا ٹائر پھٹ جانے سے مزدا روڑ کے اوپر الٹ گیا جس کے نتیجے میں 15 افراد جن میں 5 مرد و 5 خواتین 5 بچے شدید زخمی ہو گئے ہیں جن ریسکیو 1122 کی روجھان کی ٹیم موقع پر پہنچ گیا اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال روجھان منتقل کیا گیا ہے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹروں نے زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے جملہ زخمیوں کی حالت بہتر ہے تاہم ایک شدید ترین زخمی ہونے والے بچے کی حالت تشویشناک ہے


زرائع نے بتایا جمالدین والی سے زائرین سخی رندان روجھان آئے رہے تھے


روجھان:روجھان میں پولیس مصالحتی کمیٹی کے چئیرمین ڈاکٹر کلیم اللہ خان پاہی مختلف تنازعات اور شکایات کے حوالے سے افسران بالا کی جانب سے بھیجی گئی درخواستوں پر فریقین کے مابین میرٹ پر مبنی فیصلوں کا سلسلہ جاری ہے۔اس موقع پر مصالحتی کمیٹی کے دیگر ممبران موجود ہیں۔تفصیل کے مطابق پنجاب حکومت کہ جانب سے پولیس میں کی جانیوالی اصلاحات کے تحت تھانوں تک پہنچنے والے معمولی نوعیت کے مسائل کو پولیس کارروائی سے قبل ہی حل کروانے ،تھانوں میں مقدمات کی تعداد کم کرنے و عدالتوں میں کیسز کی تعداد کم کرنے کیلئے عوامی مسائل کے فوری ازالے کی خاطرتھانوں میں مصالحتی کمیٹیاں بنائی گئی۔

روجھان میں چئیرمین مصالحتی کمیٹی ڈاکٹر کلیم اللہ خان پاہی کی سربراہی میں مصالحتی کمیٹی تھانہ روجھان کم عرصہ میں ریکارڈ فیصلوں کے ذریعے برسوں پرانے تنازعات کو حل کرانے مکں کامیاب ہوئی ہے جبکہ فریقین کے مابین میرٹ اور حقائق پر مبنی فیصلوں سے پنجاب حکومت کیجانب سے بنائی جانے والی مصالحتی کمیٹی کے اصل مقاصد کی تکمیل میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔جس سے ناصرف شہریوں میں اعتماد بڑھا ہے بلکہ بروقت تنازعات کا تصفیہ ممکن ہوا ہے روجھان کے عوامی و سماجی حلقوں نے مصالحتی کمیٹی کے چئیرمین کی طرف سے فوری انصاف کی فراہمی اور مکمل میرٹ پر مبنی فیصلوں کو سراہا ہے۔


روجھان
روجھان سٹی میں کافی عرصہ سے سٹریٹ لائٹس روشن نہ ہونے سے شہر میں اندھیروں کا راج حالیہ حالات کے پیش نظر سٹریٹ لائٹس کا چلو ہونا اشد ضرور ہے جب کہ ہر مہینے سٹریٹ لائٹس کے بل کی مد میں سیکڑوں روپے کے بل بنائے جاتے ہیں متعدد بار عوام کے بذریعہ میڈیا کے کو شنوائی نہ ہوئی اور آج تک سٹریٹ لائٹس روشن کی کی گئیں جس کا فائدہ چوروں کو ہوتا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق روجھان سٹی میں عرصہ چھ ماہ سے، سٹریٹ لائٹس متعدد بار عوامی شکایات کے باوجود شہر میں سٹریٹ لائٹس روشن نہ کی جا سکیں اور ہر ماہ سٹریٹ لائٹس کی بجلی بل کی مد میں ہزاروں روپے کے بل بنائے جاتے ہیں شہر میں سٹریٹ لائٹس روشن نہ ہونے سے روجھان میں اندھیروں کا راج ہے اور کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ کے پیش نظر رات کو سٹریٹ لائٹس کا روشن ہونا اشد ضروری ہے روجھان کے عوامی حلقوں نے متعدد بار ڈی سی راجن پور کو میڈیا کی توسط سے آگاہ کیا گیا مگر چھ، ماہ سے سٹریٹ لائٹس روشن نہ کی جا سکیں ۔

روجھان کے عوامی و سماجی حلقوں نے ڈی سی راجن پور سے رات کو شہر، میں سٹریٹ لائٹس چالو کرنے کا مطالبہ کیا ہے واضح رہے کہ روجھان میں حالیہ حالات کے پیش نظر سٹریٹ لائٹس کا روشن ہونا ضروری ہے کیونکہ شہر میں سٹریٹ لائٹس کے روشن ہونے سے جرائم پیشہ عناصرین کو فائدہ ہوتا ہے۔
جب کہ سابق بجٹ میں سٹریٹ لائٹس کے مد میں 5 لاکھ روپے رکھے گئے تھے،


روجھان
ایکسین جی ایس او ڈویژن ڈیرہ غازی خان یاسر فاروق بزدار کی قیادت میں سیفٹی سیمینار کا انعقاد ہوا جس میں محمد شریف بگٹی اے۔ ای۔ ٹی۔ راجن پور ۔عزیز اللہ اے۔ ای۔ ٹی۔ ڈی جی خان۔ آر۔ ای ڈی جی خان زیشان بشیر ۔ ایس ڈی او مینٹیننس عبید اللہ کھوسہ اور ڈی جی خان ڈویژن کے تمام گرڈ اسٹیشن کے انچارج صاحبان نے شرکت کی۔ یاسر فاروق بزدار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام ملازمین میپکو کا قیمتی اثاثہ ہیں۔ تمام ملازمین اپنی حفاظت کے لئے حفاظتی آلات کا استعمال یقینی بنائیں انسانی جان سب سے زیادہ قیمتی ہے۔ بغیر پرمٹ کے کسی بھی لائن سٹاف کو کام کرنے کی ہر گز اجازت نہ دیں۔ تمام انچارج صاحبان گرڈ املاک کی حفاظت کریں۔ ہفتہ وار مینٹیننس شیڈول کے مطابق کام کریں۔ سیفٹی سیمینار میں روجھان گرڈ کے انچارج محمد اسماعیل ملک ۔ راجن پور گرڈ کے انچارج رضا حیسن جام پور گرڈ کے انچارج فیصل حسن ۔ منیر احمد۔ جمیل احمد داجل گرڈ ۔ فاضل پور کے انچارج احمد نواز ۔ڈی جی خان فرسٹ گرڈ کے انچارج محمد رمضان سمیت تمام انچارج صاحبان نے شرکت کی۔

ایکسین یاسر بزدار نے لاین سٹاف اور مینٹیننس سٹاف کو ایمر جنسی فالٹ کو دور کرنے کے لیے ہر وقت تیار رہنے کی ہدایت کی۔ ایکسین صاحب نے اے۔ ای۔ ٹی راجن پور محمد شریف بگٹی کی کارکردگی کو سراہا۔ یہ باتیں روجھان گرڈ کے انچارج نے تحصیل رپورٹر روزنامہ نیاکل سے گفتگو کرتے ہوئے بتائیں ۔

About The Author