نومبر 2, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سندھ وادی کی قدیم و عظیم ثقافت کا دن اور روایتی جوش و جذبہ

ہر ایک کی زبان پر ایک ہی بات ہے کہ سندھ ایک قوم ہے، سندھ کی ایک تاریخ ہے سندھی کی پہچان ٹوپی اور اجرک ہے اور ہم یہ دن مناتے رہیں گے۔


دنیا بھر میں رہنے والے سندھی آج سندھی ثقافتی دن منارہے ہیں ۔

آج سندھ  بھر میں بھی ثقافتی ریلیاں و تقریبات کا سلسلہ جاری ہے،

شہر شہر ، قریہ قریہ اور گوٹھ در گوٹھ نکالی جانے والی سندھی ثقافتی ریلیوں میں ہرطرف ثقافتی رنگ بکھرے دکھائی دے رہے ہیں۔

نوجوان ، بچے ،بوڑھے ،مرد و خواتین  سندھ وادی کے ثقافتی رنگ میں رنگے ہوئے ہیں ۔


دنیا بھرمیں بھی ثقافتی ڈے کے حوالے سے تقریبات کا سلسلہ جاری ہے۔

ریلیوں اور تقاریب میں نوجوانوں، بچوں و بوڑھوں کی بڑی تعداد میں شرکت  دیدنی ہے۔

ریلی میں شریک ہر شخص ثقافتی رنگ میں رنگا ہوا دکھائی دے رہا ہے ۔

ہر طرف اجرک کی بہاریں اور سندھی ٹوپیوں میں لگے شیشوں کے لشکارے دکھائی دے رہے ہیں ۔

ریلی میں شریک ہر شخص کی زبان پر جئے سندھ جئے سندھ وارا جئین کے نعرے ہیں ۔

ریلی کا مقصد سندھی قوم کی ماں دھرتی اور اسکی ثقافت کے ساتھ یکجہتی کا اظہار ہے۔

ہر ایک کی زبان پر ایک ہی بات ہے کہ سندھ ایک قوم ہے، سندھ کی ایک تاریخ ہے سندھی کی پہچان ٹوپی اور اجرک ہے اور ہم یہ دن مناتے رہیں گے۔

About The Author