دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

آسٹریلین سرزمین پر پاکستانی ٹیم کی ناکامیاں جاری

مگر جواب میں پاکستان ٹیم ٹھس ہوگئی، چھیانوے پر 6 کھلاڑی گنوادیئے دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے دن ہی،

آسٹریلین سرزمین پر پاکستانی ٹیم کی ناکامیاں جاری ہیں، پہلے میچ کے بعد دوسرے ٹیسٹ میں بھی قومی ٹیم پر اننگز شکست کے سیاہ بادل منڈلانے لگے،

کینگروز کے سامنے باولروں کے بعد بیٹسمین بھی کھیلنا بھول گئے،، ایڈلیڈ کی پیچ پر آسٹریلوی بلے باز تین وکٹوں پر 589 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے،

مگر جواب میں پاکستان ٹیم ٹھس ہوگئی، چھیانوے پر 6 کھلاڑی گنوادیئے دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے دن ہی،

قومی ٹیم کی شکست یقینی دکھائی دینے لگی، ایـڈلیڈ میں باؤلروں کے بعد بیٹسمین بھی آسٹریلین بلے بازوں کے سامنے بے بس دکھائی دیئے،

آسٹریلیا نے 589 رنز اننگز ڈیکلیئر کی، تو پہاڑ جیسے ٹوٹل کے سامنے پاکستانی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی،

مچل اسٹارک کی تیز گیندوں کے سامنے پاکستانی بلے باز کھیلنا ہی بھول گئے، چار بلے باز ڈبل فگر میں ہی داخل نہ ہوسکے،

امام الحق دو، کپتان اظہرعلی 9، شان مسعود 19، اسدشفیق نو، افتخار احمد دس، اور رضوان صفر پر چلتے بنے، بابراعظم 43 اور یاسر شاہ چار رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہوئے،

آسٹریلیا کی جانب سے مچل سٹارک نے چار، جبکہ ہیزل ووڈ اور پیٹ کمنز نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

آسٹریلیا نے اپنی پہلی نامکمل اننگز 302 رنز ایک کھلاڑی آؤٹ سے دوبارہ شروع کی تو ڈیوڈ وارنر 166 جبکہ مارنس لبسچینج 126 رنز پر موجود تھے،،،،

وارنر نے شاندار ٹرپل سنچری اسکور کی، وہ 335 پر ناقابل شکست رہے، لبوشین نے 22 چوکوں کی مدد سے 162رنز بنائے۔ تینوں وکٹیں شاہین آفریدی کے حصے میں آئی،

About The Author