دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

فورٹ منرو کا منفرد پُل ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا

اسٹیل پُل روڈ راکھی گاج سے بواٹہ دنیا کا دوسرا بڑا 33 کلو میٹر پر مشتمل اسٹیل پل ہے

یہ منظر نہ تو سوئٹزرلینڈ کا ہے اور نہ ہی دنیا کے کسی دوسرے پُرفضا مقام کا بلکہ یہ دلکش نظارہ ہے دنیا کے دوسرے بڑے طویل اسٹیل پُل گردو کے مقام فورٹ منرو ڈی جی خان کا اس منصوبے کا آغاز

میاں نوازشریف کے دورِ حکومت کے دوران سال 2016ء جولائی میں جاپان کے تعاون سے کیا گیا تھا جس کا تخمینہ لاگت 137800000 تیرہ ارب آٹھتر کروڑ روپے مختص کیا گیا تھا.

یہ اسٹیل پُل روڈ راکھی گاج سے بواٹہ دنیا کا دوسرا بڑا 33 کلو میٹر پر مشتمل اسٹیل پل ہے اس پل میں اسٹیل کے کم و بیش چودہ ٹکڑے باہم جوڑے گئے ہیں.

فنِ تعمیر کے اس شاہکار منصوبے کا مقصد اصل میں صوبہ پنجاب اور صوبہ بلوچستان کے طویل پہاڑی سلسلے کوہ سلیمان کے دشوار گزار پہاڑوں پر بنائے گئے

پر خطر راستے کو آسانی سے آپس میں ملانا،تھا راستہ آسان اور فاصلے کو کم کر کے چمن افغان بارڈر اور تفتان ایران بارڈر تک آسان اور پرسکون رسائی ہے اس اسٹیل پل کی وجہ سے راستہ کافی شارٹ،

انتہائی خوبصورت اور آرام دہ ہو جائے گا اور فورٹ منرو جو کہ جنوبی پنجاب کا منی مری ہے اسے ڈیرہ غازی خان میں سیاحت کا ایک نیا دور شروع ہو جائے گا.

کوہ سلمان رینج ڈیرہ غازی خان کیلئے ایک نعمت سے کم نہیں اور جلد ہی پورے پاکستان سے سیاحت کے دلدادہ افراد کی رسائی کوہ سلمان تک آسان ہو جائے گی

اور وہ یہاں کے دلکش مناظر اور ٹھنڈے ماحول سے لطف اندوز ہو سکیں گے.2016 میں شروع ھونے والے پراجیکٹ کا پہلا فیز تکمیل کے آخری مراحل میں ہے

جبکہ اسی منصوبے کے دو فیز اب شروع کئے جائیں گے جو 2023 تک مکمل ہوجائیں گے جن کی توسعی سے رکنی بلوچستان سے ڈیرہ غازیخان پنجاب کے درمیان فاصلہ انتہائی کم ہوجائے گا

جبکہ چمن بارڈر تا واہگہ بارڈر تک سامان کی ترسیل میں بھی آسانی ہوگی

About The Author