لندن میں چاقو کے وار کر کے دو افراد کو ہلاک کرنے والےدہشتگرد حملہ آور کی شناخت ہوگئی۔ 28 سالہ عثمان خان دہشت گردی کے جرم میں جیل کاٹ چکا اور ایک سال قبل ہی رہا ہوا تھا۔
پولیس کے مطابق عثمان خان کو 2012 میں لندن سٹاک ایکسچینج میں حملے کی منصوبہ بندی اور دہشت گردی کا تربیتی کیمپ بنانے کے جرم میں سزا ہوئی۔ اور اسے 2018 دسمبر میں رہا کیا گیا۔
28 سالہ عثمان کو ایک سال قبل اس شرط پر رہائی ملی تھی کہ وہ الیکٹرانک ٹیگ کو پہنے رکھے گا۔ تاکہ اس کی نقل و حرکت پر نظر رکھی جا سکے۔
پولیس نے حملہ آور کے سٹیفرڈ شائر میں گھر پر بھی تلاشی لی۔ پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں یہ معلوم نہیں کیا جاسکا کہ کوئی اور بھی اس واقعے میں ملوث ہے۔
اے وی پڑھو
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
حکایت :مولوی لطف علی۔۔۔||رفعت عباس
حکایت: رِگ ویدوں باہر۔۔۔||رفعت عباس