دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

وارنر کی ٹرپل سینچری، آسٹریلیا نے 589 رنز پر اننگز ڈکلیئر کر دی

آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں ڈیوڈ وارنر کی شاندار ٹرپل سینچری

ایڈیلیڈ:

آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں ڈیوڈ وارنر کی شاندار ٹرپل سینچری کی بدولت 589 رنز پر اپنی پہلی اننگز ڈکلیئر کر دی۔ ایڈیلیڈ کے میدان میں کھیلے جانے والے ڈے نائٹ ٹیست میچ آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔

قومی کرکٹ ٹیم کو اننگز کے آغاز پر ہی آسٹریلیا کو بڑا نقصان اٹھانا پڑا جب جو برنز شاہین شاہ کی گیند پر کیچ تھما بیٹھے۔ بعد ازاں ڈیوڈ وارنر اور لبوشین کا بلا رنز اگلتا رہا دونوں کھلاڑیوں نے سیچریاں اسکور کیں۔ آسٹریلیا نے ٹیسٹ کے دوسرے روز 302 رنز سے کھیل کا آغاز کیا اور اس کا ایک کھلاڑی آوٹ ہوا تھا

جب کہ لیبوشین اور ڈیوڈوارنر پیچ پر موجود تھے۔ آسٹریلیا کی دوسری وکٹ 369رنز پر گری جب شاہین آفریدی نے لیبوشین کو 162 کے انفرادی اسکور پر پویلین کی راہ دکھائی۔ ڈیوڈوارنر پاکستان کے خلاف اپنی ڈبل سنچری مکمل کرلی ہے۔ آسٹریلوی بلے باز وارنر نے260 گیندوں پر26 چوکوں کی مدد سے ڈبل سنچری اسکور کی۔

وارنر کا ساتھ دینے تجربہ کار بلے باز اسٹیو اسمتھ کریز پر آئے انہوں نے سب سے کم میچوں میں سات ہزار رنز بنانے کا ریکارڈ اپنے نام کیا۔

اس دوران ڈیوڈ وارنر نے اپنی بہترین بلے بازی جاری رکھی اور وہ آسٹریلیا کی جانب سے ٹرپل سینچری اسکور کرنے والے چوتھے کھلاڑی بن گئے۔ وارنر نے 335 رنز بنائے۔ پانچ روزہ میچ کا دوسرا دن بھی آسٹریلوی بلے بازوں کے نام رہا اور پاکستانی گیند باز بے بسی کی تصویر بنے رہے۔

ٹیسٹ کے پہلے دن واحد بلے باز جو پاکستانی باؤلر کا نشانہ بنے وہ جو برنس تھے جنہوں نے آسٹریلیا کے اسکور میں صرف چار رنز کا اضافہ کیا۔ان کی وکٹ شاہین آفریدی نے حاصل کی۔

وہ وکٹ کے پیچھے کیچ آؤٹ ہوئے۔ واضح رہے کہ آسٹریلیا پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کو ایک اننگز اور پانچ رنز سے شکست دے چکا ہے۔

About The Author