دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک کی خبریں

سرائیکی وسیب کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں ، تجزیے اور تبصرے۔

قدرت کا تحفظ اورماحول کو صاف ستھرا رکھنادنیا وزمین کی بقا کے لئے نہایت ضروری ہے ۔پیر صدام زکوڑی ایڈوکیٹ

ڈیرہ اسماعیل خان :ہائی کورٹ کے معروف وکیل پیر صدام حسین زکوڑی ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ قدرت کا تحفظ اورماحول کو صاف ستھرا رکھنادنیا وزمین کی بقا کے لئے نہایت ضروری ہے ،دنیا میںبڑھتی ہوئی آلودگی اور اس دنیا و زمین کی بقا کے لئے ہمارے پیارے مذہب اسلام نے قدرت کے تحفظ اور ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کے لئے انتہائی تاکید کی ہے۔چونکہ دین اسلام دین فطرت ہے اسی لئےاسلام میں نہ صرف انسانوں بلکہ جانوروں اور پودوں کے حقوق کا بھی تحفظ کیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جابجا قرآن میں ایسی آیات آئی ہیں جن میں ان قدرتی نظاروں کی طرف انسان کی توجہ دلا کر اپنے رب تک پہنچنے کا کہا گیا ہے۔اور جنگ میں بھی درختوں اور جانوروں کو نقصان پہنچانے سے منعفرمایا گیا ہے۔قرآن میں جا بجا ایسی آیات ملتی ہیں جن میں ماحولیات کے تحفظ کی تلقین کی گئی ہے اور قدرتی وسائل کو ضائع نہ کرنے کی بھی تلقین کی گئی ہے، نہ صرف قرآن میں اللہ تبارک و تعالی نے اس بارےمیں آیات نازل فرمائی ہیں بلکہ نبی پاک محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت مبارکہ سے بھی ایسے واقعات کا پتہ چلتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دین اسلام چونکہ دین فطرت ہے یہی وجہ ہے کہ اس معاملے میں بھی قرآن وسنت میں تفصیلی آیات و واقعات ملتے ہیں۔ انھوں نے ایک حدیث کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر دریا کے کنارے بھی ہو تب بھی وضو کرتے وقت پانی ضائع نہ کرو۔اسی طرح جانوروں کے حقوق کی بات کرتےہوئے انھوں نے سیرت کے اس واقعہ کا ذکر کیا جس میں ایک اونٹ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آکر آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے اپنے مالک کی زیادتی کی شکایت کرتا ہے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم اسے انصافدلاتے ہیں۔ ا نہوں نے مزید کہا کہ اس معاملے میں آگاہی دینے کے لئے ہم مساجد کے منبر بھی استعمال کر سکتے ہیں کہ مساجد میں جمعہ کے خطبہ میں ان آیات و واقعات کو دلیل بنا کر اس بڑھتی ہوئی ماحولیاتیآلودگی کو کنٹرول کیا جاسکے۔ ان کا کہنا تھا کہ آج پورا پنجاب اور ملک کے بیشتر حصے شدید سموگ اوردھند کی لپیٹ میں ہیں ، ماحولیاتی آلودگی کا مسئلہ انتہائی خطرناک حد تک بڑھتا جا رہا ہے جس میں پلاسٹک کااستعمال سرفہرست ہے جو ہمارے ماحول کو حد درجہ خراب کر رہا ہے۔ماحولیاتی آلودگی کو کنٹرول کرنے میں جہاں پلاسٹک کے استعمال کو روکنا ضروری ہے وہیں درختوں کی کٹائی،کھانے کا ضیاع بھی روکناہوگا۔اور ساتھ ہی ساتھ دنیا بھر میں جنگی جنون کے طور پر استعمال کیا جانے والا اسلحہ بھی اس ضمن میں آتا ہے۔اللہ نے اس دنیا کی ہر چیز کا اندازہ مقرر کر رکھا ہے اور یوں قدرتی وسائل کا بے دریغ استعمال آنےوالی نسلوں کو تباہ کر سکتا ہے۔اس مسئلہ پر قابو پانے کے لئے شروعات ہمیں اپنے آپ سے اور اپنے گھر سے کرنی ہوں گیں۔پھر گھروں سے نکل کر گلی محلوں میں۔اس کے علاوہ بچوں کی شروع ہی سے ایسی تربیتکرنا کہ وہ کھانا ضائع نہ کریں اور ان کو یہ باور کرانا کہ یوں کھانا ضائع کرنا حقیقتا کتنا بڑا نقصان ہے۔


: ٹماٹر کی اونچی پرواز کے بعد واپسی شروع ،قیمت 130 روپے کلو مقرر،بازار میں 150 روپے

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) ٹماٹر کی اونچی پرواز کے بعد واپسی شروع ،سبزی منڈی میں قیمت 130 روپے کلو مقرر،بازار میں 150 روپے سے 180 روپے فی کلوکی فروخت جاری ،شہری پریشان ،نوٹس لینے کا مطالبہ،ڈیرہ میں ٹماٹر کی قیمت 250 روپے سے 130 روپے ہوگئی جبکہ بازار میں ٹماٹر 150 روپے فی کلو میں فروخت کیاجانے لگا۔ایران سے آنے والے ٹماٹر کے استعمال میں کمی کے باعث قیمتوں میں کمی آناشروع ہوگئی ہے ،سبزی منڈی میں پہلے درجے کے ٹماٹر چھ سو روپے فی پانچ کلو جبکہ دوسرے درجے کے ٹماٹرکی قیمت ساڑھے تین سوروپے تک پہنچ گئی ہے ۔سبزی منڈی میں ٹماٹر ایک سو بیس روپے فی کلو پہنچگئے ہیں جبکہ بازاروں میں ٹماٹر اب بھی ڈیڑھ سو روپے سے ایک سو اسی روپے فی کلو میں فروخت ہورہا ہے ۔ٹماٹر کی قیمت میں کمی آنے کے باعث تاجروں نے ان کا مصنوعی بحران ختم کرنا شروع کردیا ہے۔ٹماٹر کے مصنوعی بحران کے باعث اس کی قیمت اڑھائی سور وپے فی کلو پہنچ گئی ۔ٹماٹر کی قیمت میں اضافہ کے باعث ہوٹلوں ،پلاﺅ گوشت ،کباب فروش اور گڑھائی گوشت تیارکرنے والے گندے مضر صحتٹماٹروں کا استعمال کرتے رہے ۔تاجروں کے مطابق ٹماٹر کی قیمت میں کمی آنا شروع ہوگئی ہے تاہم دوسری سبزیوں کی قیمت میں اضافہ ہورہا ہے۔


ڈیرہ اسماعیل خان سمیت صوبے بھر میں قید عمر رسیدہ اور کمسن بچوں کی تفصیلات ارسال

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) ڈیرہ اسماعیل خان سمیت صوبے بھر میں قید عمر رسیدہ اور کمسن بچوں کی تفصیلات وزارت داخلہ کو ارسال ،خیبر پختونخوا حکومت نے عمر رسیدہ بیمار قیدیوں اور کمسن بچوں کی تفصیلاتوزارت داخلہ کو ارسال کردی ہیں ،جیل خانہ جات انتظامیہ کی جانب سے یہ تفصیلات داخلہ کو ارسال کی گئی تھیں ،خیبر پختونخوا حکومت نے عمررسیدہ اور بیمار قیدیوں کی رہائی کا فیصلہ کیا تھا جس کے مطابق 65سال سے زائد عمر کے قیدیوں کے علاوہ کمسن عمر کے بچوں کو بھی رہا کیا جائےگا ۔محکمہ داخلہ کو جیل خانہ جات انتظامیہ کی جانب سے معمولی جرائم ،بڑے جرائم، اقدام قتل اوردہشت گردی میں ملوث قیدیوں کیتفصیلات ارسال کی گئی ہیں ۔وفاقی حکومت کی جانب سے چاروں صوبوں سے فہرستیں موصول ہونے کے بعد ان کی رہائی کے احکامات جاری کیے جائیں گے ۔واضح رہے کہ وفاقی کابینہ نے ساٹھ سال اور65 سال سے زائد عمر کے قیدیوں کی رہائی کا فیصلہ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے بیرون ملک علاج کے لئے جانے کے بعد کیا تھا ۔صوبائی سطح پر میڈیکل بورڈ بھی تشکیل دیا جارہا ہے جوکہ قیدیوں کےعلاج اور ہائی کے حوالے سے اہم فیصلے کرے گا۔


مونگ پھلی کی مانگ میں اضافہ ،قیمتیں بڑھ گئیں

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) مونگ پھلی کی مانگ میں اضافہ ،قیمتیں بڑھ گئیں ۔ موسم سرما میں مونگ پھلی کی مانگ میں اضافہ ہوجاتا ہے ۔رواں سال ڈیرہ اسماعیلکان مونگ پھلی کی قیمت دو سو فیصد مہنگی ہوئیہے ۔سردی کی شدت میں اضافہ کے باعث مونگ پھلی کے استعمال میں اضافہ ہورہا ہے ۔ذائقہ اور خستہ پن کی وجہ سے یہ شائقین میں نہایت مقبول ہے ،ڈیرہ شہر میں مونگ پھلی دو سوروپے فی کلو فروخت کیجارہی ہے۔سردیوں کی آمد کے ساتھ مونگ پھلی کے شہر میں مختلف مقامات پر سٹالز بھی لگ جاتے ہیں جبکہ ریڑھیوں پر بھی اس کی فروخت ہورہی ہے ۔پوندہ بازار ،چھوٹا بازار ،صدر بازار میں بڑے بڑے ڈیلرزاس کاروبار سے منسلک ہیں جبکہ بعض تاجر عارضی طور پر اس کاروبار سے منسلک ہوجاتے ہیں ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ مونگ پھلی غریب کے لئے سستا خشک میوہ سمجھا تھا اور غریب سے غریب بھی دس روپے میںمونگ پھلی خرید کر انجوائے کرتا تھا لیکن اب مونگ پھلی کا ریٹ بڑھنے سے دکانداروںنے دس روپے میں مونگ پھلی فروخت کرنا بند کردی ہے۔تاجروں کے مطابق مونگ پھلی کی قیمت میں اضافہ رواں سالہی ہوا ہے ۔مہنگائی کی لہر کی وجہ سے مونگ پھلی بھی غریب کی پہنچ سے دور ہوگئی ہے۔


ملزمان نے پیٹرول چھڑک کر مخالف کے اراضی میں آگ لگادی

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) اراضی کے تنازعہ پرملزمان نے پیٹرول چھڑک کر مخالف کی فصل گندم اور درختوں کو آگ لگادی، پولیس نے پانچ ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔ تفصیلات کے مطابقتھانہ درازندہ میں سعداللہ شیرانی سکنہ لنڈہ بلوچ نے رپورٹ درج کرائی کہ ملزمان داد میر، ساتمیر، اجمیر پسران خان میر، محمد میر ولد داد میر اور مست میر ولد ساتمیر اقوام شیرانی نے رات کی تاریکی میں اسکی اراضیحکیم خان واقع لنڈی بلوچ میں اس کی فصل گندم، قیمتی درختوں اور حفاظتی باڑ کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی جس سے قیمتی درخت، گندم فصل اور حفاظتی باڑ جل کر خاکستر ہوگئی، وجہ عداوت اراضی کا تنازعہ بیانکیا گیا ہے، درازندہ پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔


پولیس کا چھاپہ مفرور کے مکان سے اسلحہ برآمد

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) چودھوان پولیس کا اشتہاری ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپہ،مفرور ملزم فرار ہونے میں کامیاب ،مفرور کے مکان سے اسلحہ برآمد۔ تفصیلات کے مطابق چودھوان پولیس نے مطلوباشتہاری ملزم باز محمد ولد صالح استرانہ سکنہ منگل کی گرفتاری کیلئے اس کے گھر پر چھاپہ مارا تاہم مطلوب اشتہاری ملزم پولیس کے چھاپے سے قبل ہی فرار ہوگیا۔ پولیس نے ملزم کے گھر سے ایک رائفل7mmاور5کارتوس برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔


دو منشیات فروش گرفتارکرکے چرس ،آئس ،ہیروئن ،کلاشنکوف اور ایمونیشن برآمد کرلیاگیا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)درازندہ میں پولیس کی کامیاب کاروائی۔پولیس نے ناکہ بندی کے دوران دو منشیات فروش گرفتارکرکے چرس ،آئس ،ہیروئن ،کلاشنکوف اور ایمونیشن برآمد کرلیا،ملزمان کےخلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔پولیس ذرائع کے مطا بق تھانہ درازندہ پولیس نے ناکہ بندی کے دوران مشکوک موٹرسائیکل سوار دوافراد کو روکا ۔دوان تلاشی ملزمان کے قبضہ سے آدھا کلو گرام چرس ،تین سو گرامہیروئن ،دو سو گرام آئس ،ایک عددکلاشنکوف اور سترہ کارتوس برآمد کرلیے ۔پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے ا ن کا موٹرسائیکل 125 بھی قبضہ پولیس کرلیا۔پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہدرج کرکے انہیں حوالات میں بند کردیا ہے۔پولیس کے مطابق دونوں ملزمان طویل عرصہ سے علاقہ میں منشیات فروشی کا مکروہ دھندہ کرکے نوجوان نسل کو تباہی سے دوچار کررہے تھے ۔


لاکھوں روپے مالیت کی بھاری مقدار میںچرس برآمد کرلی گئی

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)یونیورسٹی پولیس نے لاکھوں روپے مالیت کی بھاری مقدار میں اعلی کوالٹی کی چرس سمگل کر نے کی کوشش ناکام بنا دی،خطرناک منشیات سمگلر کو گرفتارکرلیاگیا ،پولیس نے ملزم کےخلاف مقدمہ درج کرلیا۔پولیس ذرائع کے مطابق یونیورسٹی پولیس نے بائی پاس لنک روڈ نواب کے قریب ناکہ بندی کے دوران موٹرسائیکل سوار کو روکا ،دوران تلاشی موٹرسائیکل سوار کی کمراور پیٹ کے گردکپڑے میں لپٹے ہوئے چار چرس کے پیکٹ برآمد کرلیے جو کہ وزن کرنے پر چار کلو گرام سے زائد پائے گئے ۔پولیس نے ملزم پرویز قوم بھٹنی سکنہ سراروغہ جنڈولہ ضلع ٹانک حال نواب ڈیرہ اسماعیل خان کوحراست میں لے کر اس کے خلاف مقدمہ جرم زیر دفعہ 9DCNSA درج کرلیاہے۔


آرمی چیف کی تعیناتی کا بروقت فیصلہ آنا مناسب اقدام ہے،روشن ضمیر لغاری ایڈوکیٹ

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے ڈویژنل صدر روشن ضمیر لغاری ایڈوکیٹ نے کہا ہےآئین میں تبدیلی کے لئے دوتہائی اکثریت چاہیے ۔الیکشن کمشنر اور ممبران کے تقرر سمیت آرمیایکٹ میں ترمیم کے لئے آرمی چیف کی تعیناتی کا بروقت فیصلہ آنا مناسب اقدام ہے کیونکہ بے یقینی کی صورتحال رکھنا ملکی مفادات میں ہرگز نہیں تھا ۔انہوںنے مزید کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی یا توسع سے متعلققانون بڑا واضح ہے ۔عدالت میں عدلیہ کے احترام کو ملحوظخاطر رکھ کر عدالت کی معاونت کی گئی ہے۔ہماری پارٹی کی طرف سے کلئر ہے کہ عدالتی احکامات کی روشنی میں قانون سازی کی جائے ،اب اس مسئلہکے حل میں سپریم کورٹ کاکوئی ابہام نہیں ہوناچاہیے ۔انہوںنے کہا کہ ہماری پارٹی عدالتی فیصلہ کا احترام کرتی ہے ،آئین میں تبدیلی کےلئے دوتہائی اکثریت کی ضرورت ہوتی ہے ،اگر موجودہ حکومت چیف الیکشنکمشنر اور ممبران کی تقرری سمیت آرمی چیف کے لئے آرمی ایکٹ میں ترمیم کرناچاہے تو ہمیں اعتماد میں لیے بغیر آئین میں ترمیم لانا ممکن نہیں ہے ۔


پروفیسر جمیل خان مروت کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ڈسٹرکٹ بار ڈیرہ کے وکلاءخیال محمد شیرانی ایڈوکیٹ ،جمیل احمد ترک ایڈوکیٹ ،سعداللہ خان مروت ایڈوکیٹ اور انور یوسفزئی ایڈوکیٹ نے لکی مروت یونیورسٹی کے پراجیکٹڈائریکٹر پروفیسر جمیل خان مروت کی والدہ کی ناگہانی وفات پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ۔وہ غمزدہ خاندان سے تعزیت کے لئے ان کے گھر تشریف لے گئے ،انہوںنے مرحومہ کی مغفرت اور پسماندگانکے صبروجمیل کے لئے خصوصی دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلند اور انہیں اپنے جواررحمت میں جگہ عطافرمائے۔آمین


جنسی تسکین کا سامان کھلے عام فروخت ہونے لگا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)سوشل میڈیا ویب سائٹس پر جنسی تسکین کا سامان کھلے عام فروخت ہونے لگا،آن لائن جنسی ادویات کا چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے کے برابر،جنسی ادویات کا استعمال لوگوں میںموذی امراض اور موت بانٹنے لگا،دراز،فیس بک،شاپنگ بیگ لائیوویل،علی بابا سمیت مختلف سائٹس پر غیر قانونی گولیاں،سپرے،کریمیں اور جنسی کتابیں کریڈٹ کارڈ اور کیش آن ڈلیوری پر دی جارہیہیں،تمام ادویات ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی سے بغیر رجسٹریشن اور کمپنی نام کے متعلقہ اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان بن گیا۔تفصیلات کے مطابق ڈیرہ سمیت ملک بھر میں غیر ملکی غیر مستند جنسی ادویات کا غیرقانونی کارروبار بڑھتا جارہا ہے۔مختلف ناموں سے کام کرنے والی کمپنیاں فحش اشتہارات سوشل میڈیا ویب سائٹس کو رقم ادا کر کے معاشرے میں بے راہ روی و بے حیائی کا سبب بن رہی ہیں جہاں ان کا مقصدلوگوں کو اپنی مخصوص ویب سائٹس کی طرف مبذول کرنا ہوتا ہیں جہاں آن لائن چیزوں کی خریدوفروخت کی جاتی ہے۔قانون کی عملداری نہ ہونے اور محکمہ صحت میں موجود کرپٹ مافیا کی وجہ سے ڈیرہ سمیتملک بھر میں جنسی تسکین کی ادویات کی بھر مار ہوچکی ہے۔جنسی صحت سے متعلق ادویات بغیر کسی قانون ضابطے کے فروخت کی جارہی ہیں۔کسی بھی ادارے کے چیک اینڈ بیلنس کے بغیر ان ادویات کے استعمالسے کتنے انسان موذی بیماریوں کاشکار بننے کے ساتھ ساتھ بہت سے جان کی بازیاں ہارچکے ہیں اور اس طرح کی دیگر صحت دشمن ادویات غیر قانونی طور پر ملک بھر میں خاص طور پر آن لائن سائٹس پر مکروہ کاروبار کرنے والے عناصر ملوث ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیرہ سمیت ملک بھر میں سب سے ذیادہ پکڑی جانے والی غیر قانونی ادویات میں سے جنسی ادویات کی تعداد زیادہ ہوتی ہے، شہریوں نے ایف آئی اےسمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ سوشل میڈیا پر ممنوعہ جنسی ادویات کی تشہیر کرنے سمیت فروخت کرنے والوں کو بلاک کرکے قانونی طور پر سزا ئیں دی جائیں تاکہ ان پڑھ سادہلوح افراد ناقص و غیر معیاری ممنوعہ ادویات کے استعمال سے بچ سکیں۔


سینکڑوں ایکٹر سرکاری اراضی تا حال قبضہ مافیا سے واگزار نہ کروائی جا سکی

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) ڈیرہ کی سینکڑوں ایکٹر سرکاری اراضی تا حال قبضہ مافیا سے واگزار نہ کروائی جا سکی،حکومت کی جانب سے سرکاری اراضی کو واگزار کروانے کا کام پر اسرار ہاتھوں نے روکلیا،درجنوں سرکاری محکموں کی بیش قیمتی اراضی تاحال قبضہ مافیا کے نرغے میں ہونے کا انکشاف،شہری حلقوں کا وزیر اعظم پاکستان،وزیر اعلٰی خیبرپختونخوا، چیف جسٹس آف پاکستان سے نوٹس لینے کامطالبہ۔تفصیلات کے مطابق ڈیرہ کے درجنوں سرکاری محکموں جن میں محکمہ متروکہ وقف املاک،اوقاف،محکمہ انہار،ہائی وے،بلڈنگ،،لوکل گورنمنٹ،زراعت،جنگلات اور دیگر محکموں کی سینکڑوں ایکٹر اراضیپرتا حال بااثر قبضہ مافیا کے زیر تسلط ہے۔سرکاری محکموں کے سربراہان بااثر قبضہ مافیا سے سرکاری اراضی کو واگزارکروانے میں مخلص نہیں کیونکہ ایک تو قبضہ مافیا سے کچھ حاصل نہیں ہوتا اور دوسرا سرکاری امور کیانجام دہی میں کمی واقع ہو جاتی ہیں۔ درجنوں محکموں کی ہزاروں ایکڑ سرکاری اراضی قبضہ مافیا بلا خوف و خطر قبضے کئے ہوئے ہے۔سرکاری اراضی پر زرعی فصلوں سمیت بااثر مافیا نے تعمیرات کرنی شروع کر رکھیہیں، جبکہ انتہائی باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ بعض قبضہ مافیا کو سرکاری محکموں کے افسران کی پشت پناہی حاصل ہے جس کیوجہ سے قبضہ مافیا محفوظ پنجے گاڑے ہوئے ہے، شہریوں نے وزیر اعظم پاکستان،وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا، چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کیاہے کہ جہلم ضلع بھر میں سینکڑوں ایکڑ سرکاری ا راضی کو واگزار کروا کے نیلام کی جائے اور حاصل ہونے والی رقم کو ملکی خزانے میں جمع کروایا جائےتاکہ اداروں میں بہتری آسکے۔


محکمہ پی ٹی سی ایل کا عملہ اپنے ادارے کا خود ہی دشمن بن گیا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)محکمہ پی ٹی سی ایل کا عملہ اپنے ادارے کا خود ہی دشمن بن گیا،صارفین کو ذلیل و رسواءکرنا عملے نے اپنے وطیرہ بنا لیا ہے جس کی وجہ سے صارفین پی ٹی سی ایل کی بجائے موبائلکمپنیوں کی انٹرنیٹ ڈیوائس اور فون استعمال کرنے پر مجبورہو گئے، جس کی وجہ سے ماہانہ اربوں روپے کمانے والا منافع بخش ادارہ خسارے کی طرف گامزن ہو چکا ہے، اس حوالے سے شہریوں کا کہنا ہے کہ اگرعملے کو کسی بھی ٹیلی فون کی شکایت درج کرائی جائے تو ہفتہ ہفتہ کالیں کرنے کے باوجود عملہ شکایت دور کرنے کیلئے نہیں آتا جبکہ شکایت نمبر پر کال کی جائے تو جواب ملتا ہے کہ آپ کی کمپلینٹ 48گھنٹے میںدرست کردی جائیگی مگر ہفتہ ہفتہ کو ئی شنوائی نہیں ہوتی جس پرصارفین کی اکثر یت پی ٹی ایل کنکشن اور ڈیوائس بند کرانے پر مجبور ہیں شہریوں نے وزیر اعظم عمران خان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اداروں کو درستکرنے کیلئے اپنے ویژن کے مطابق اقدامات اٹھائیں، خصوصامحکمہ ٹیلی فون کے عملے کا رویہ درست کرنے اور ٹیلی فون لائن 2گھنٹے کے اند ر اندر درست کرنے کے احکامات جاری کریں تاکہ شہری حکومت کیجانب سے دی جانے والی سہولیات سے مستفید ہو سکیں۔


غیر معیاری کھانوں سے شہری مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) ڈیرہ شہر بھر میں غیر معیاری برگر،شوارموں،ہوٹلوں پر کھانوں کی فروخت جاری،غیر معیاری کھانوں سے شہری مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے سرشام سڑکوں کو بلاک کئےجانے کا رواج عام ہو گیا۔ شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا، ڈپٹی کمشنر ڈیرہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اندرون شہر،سرکلرروڈ اور اردگرد کی سڑکوں پر قائم ہونے والے فاسٹفوڈ، برگر شوارما سمیت باربی کیو کا دھندہ کرنے والے بغیر حفاظتی انتظامات کے کھانے پینے کی اشیاء فروخت کر رہے ہیں جس کیوجہ سے گردوغبارپڑنے سے کھانے پینے والی اشیاءمضر صحت ہو جاتی ہے، کھانےپینے کی اشیاءکا کارروبار کرنے والے افراد نے اندرون شہر اور سرکلرروڈ سمیت مختلف مقامات پر مستقل بنیادوں پر ٹھیے قائم کر رکھے ہیں جو سر شام سڑکوں کے اردگرد اپنے ٹھیے سجا لیتے ہیں، پیسے وصول کرکےشہریوں میں بیماریاں فروخت کرنے کا سلسلہ شروع کر دیتے ہیں، دوسری جانب اندرون شہر اور سرکلرروڈ پر قائم ہوٹلوں کے مالکان نے بھی ناقص و غیر معیاری گوشت و سبزیاں فروخت کرنے شروع کر رکھی ہیں،ہوٹل مالکان نے فوڈ اتھارٹی کی سرپرستی میں ناقص غیر معیاری مضر صحت، باسی گوشت کو چٹ پٹے مصالحے لگا کر فروخت کرنے کا دھندہ شروع کر رکھا ہے جس کے استعمال سے شہری پیٹ کی مختلف بیماریوں میںمبتلا ہو رہے ہیں، شہریوں نے ڈی جی خیبر پختونخوا فوڈاتھارٹی، ڈپٹی کمشنرڈیرہ سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے سربراہان سے مطالبہ کیا ہے کہ غیر معیاری اشیاء خوردونوش فروخت کرنے والے بااثردکانداروں، ہوٹل مالکان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ شہری بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں۔

About The Author