ڈیرہ غازیخان(سپیشل رپورٹر)
انقلابی طلباء محاذ(RSF)، طلباء ایکشن کمیٹی، بیروزگار نوان تحریک کے زیر اہتمام طلباء یکجہتی مارچ ہوا۔ مارچ ٹریفک چوک سے شروع ہوکر پریس کلب تک پہنچا۔ پریس کلب سے واپس ٹریفک چوک میں اختتام پذیر ھوا۔ مارچ میں راجن پور، فاضل پور،
جام پور، درخواست جمال خان، تونسہ اور ڈیرہ غازیخان سے طلباء تنظیموں، اساتذہ، کلرکس، ٹریڈ یونین، اور کسانوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ مارچ کے شرکاء نے بینر اٹھا رکھا تھا جس پر طلباء یونین پر پابندی، طبقاتی نظام تعلیم اور تعلیمی فیسوں کے خلاف نعرے درج تھے۔ شرکاء نے عوامی مطالبات اور طلباء مسائل کے حوالے سے پلے کارڈ بھی اٹھا رکھے تھے۔۔
شرکاء سارے راستہ میں تیز ھو تیز ھو جدوجہد تیز ھو۔ سرمایہ داری مردہ باد، جاگیرداری مردہ باد۔ بیروزگاری مردہ باد۔ نجکاری مردہ باد۔ طلباء یونین پر پابندی نا منظور۔ مہنگی تعلیم نا منظور۔ تعلیم کی فیسیں نا منظور۔ کالی رات جاوے جاوے سرخ سویرا آوے آوے۔ انقلاب انقلاب سوشلسٹ کے نعرے لگاتے رھے۔۔۔۔
مارچ میں پاکستان ٹریڈ یونیں ڈیفنس کمپین کے کامریڈ عبدالرؤف لُنڈ۔ایڈوکیٹ۔ آر، ایس، ایف کے کامریڈ شہر یار ذوق۔ طبقاتی جدوجہد کے خلیل بھٹی، عرفان پتافی، طیب رفیق، جعفر احمدانی، شکیل احمدانی، کامریڈ ستار لُنڈ۔۔۔۔ اور پاکستان پیلزپارٹی ڈیرہ کے ضلعی سیکریٹری جنرل علی خان کھتران، فضل قیصرانی،
ڈاکٹر نوید، عمرخان بزدار، فرید جتوئی ایڈووکیٹ، حسنین علیانی، فہد بجرانی، نعیم الحسن شاہ سمیت بہت سے لوگوں نے شرکت کی۔۔۔ یکجہتی مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کامریڈ رؤف لُنڈ اور شہریار ذوق نے کہا کہ
ھماری آج کی ریلی اور مارچ طلباء یونین کی بحالی کیلئے ھے تاکہ نوجوان اپنی قیادت خود کر سکیں۔ ھم اس نظام سرمایہ کے خلاف ہیں۔ ھم جاگیرداری کے خلاف ہیں۔
یہ بھوک مہنگائی بیروزگاری لاعلاجی اور بدامنی اس نظام ِزر کی دَین ھے۔۔۔۔ انہوں نے کہا کہ آج پورے پاکستان میں طلباء کیساتھ یکجہتی کا اظہار کیا جا رہا ھے۔
ڈیرہ غازیخان(وقائع نگار)
پاکستان کی بنیاد میں بھٹو خاندان اور پی پی پی کارکنوں کا خون ناقابل فراموش ہے پیپلز پارٹی نے ہر دور میں اپنا جمہوری تشخص برقرار رکھا ذوالفقارعلی بھٹو شہید کے نظریہ جمہوریت کے مطابق
عوام کو حقیقی خوشیاں دیں ہیں۔ ان خیالات کا اظہار پیپلزپارٹی کے 52 ویں یوم تاسیس کی تقریب سے مہمان خصوصی کی حیثیت سے ڈویژنل سیکرٹری اطلاعات غلام عباس خان گورچانی نے کیا ۔
اس موقع پرسابق ٹکٹ ہولڈر محمد جہانگیر خان، محمد یوسف، امیر بخش بھٹی عطاء محمد ملتانی بھی موجود تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ مزدور،
کسان، غریب عوام کے دلوں میں آج بھی پیپلز پارٹی دھڑکن کی طرح ہے۔ یوم تاسیس کی تقریب میں غلام عباس گورچانی نے کیک کاٹا، بھٹو خاندان اور بحالی جمہوریت کے لیے جدوجہد
کرنے والے پیپلزپارٹی کے کارکنوں کی قربانیوں کوخراج تحسین پیش کیا گ
ڈیرہ غازیخان(ڈسڑکٹ بیورورپورٹ)
وزیراعلی پنجاب سردار عثمان خان بزدار کی ہدایت پر پنجاب آرٹس کونسل کی طرف سے تونسہ میں منعقدہ تین روزہ جنوبی پنجاب ثقافتی میلہ اختتام پذیر ہو گیا.
اختتامی تقریب میں کلچرل نائٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی فنکاروں کے علاوہ معروف سرائیکی گلوکار احمد نواز چھینہ نے اپنی آواز کا جادو جگایا۔ ثقافتی میلہ کی کلچرل نائٹ میں روایتی بلوچی تلوار رقص "ضام دریس” پیش کیا گیا۔
بلوچ فنکاروں کی جانب سے نڑ سر کی دلنشین دھنوں سے ہزاروں لوگ لطف اندوز ہو ئے۔ثقافتی میلہ میں سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔
ڈائریکٹر آپریشنز پنجاب آرٹس کونسل محمد ابرار عالم، ڈپٹی ڈائریکٹر پروگرامز پنجاب آرٹس کونسل مغیث بن عزیز اورڈی جی خان آرٹس کونسل کی ٹیم ثقافتی میلہ کے تمام انتظامات کی نگرانی کی۔
ثقافتی میلہ کی کلچرل نائٹ میں شریک ہزاروں لوگوں نے معیاری تفریح کے مواقع فراہم کرنے پر وزیراعلی پنجاب سردار عثمان خان بزدار کو زبردست خراج تحسین پیش کیا.
ڈیرہ غازیخان.
وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدا رکی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازیخان میں کشمیریو ں سے اظہار یکجہتی کیلئے تقریبات او رریلیوں کا انعقاد کیا گیا. مرکزی ریلی بمبے ہوٹل چوک ڈیرہ غازیخان سے نکالی گئی جس کی قیادت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل حسنین خالد سنپال نے کی.
ریلی میں دیگر افسران کے علاوہ زندگی کے ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے افراد اور بچے موجود تھے. شرکاء نے قومی اور کشمیر کے پرچم کے ساتھ کشمیرمیں بھارتی جارحیت کی مذمت کیلئے سیاہ جھنڈے بھی اٹھائے ہوئے تھے
اور بازؤوں پر سیاہ پٹیاں باندھی ہوئی تھیں. شرکاء نے کشمیر بنے گا پاکستان اور پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے اس موقع پر ملک و قوم کی خوشحالی، استحکام پاکستان اور کشمیر کی آزادی کیلئے خصوصی دعاکی گئی..
علاوہ ازیں کوٹ چھٹہ میں بھی کشمیر ریلی کا انعقاد کیاگیا جس کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر محمد شاہد نے کی. مقررین نے ریلیو ں کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ
کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے او رکشمیری شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا. اقوام عالم کشمیر میں بھارتی جارحیت اور ظلم و ستم کانوٹس لے او رکشمیریوں کوان کی خواہش کے مطابق حق خودارادیت دلایا جائے.
ڈیرہ غازیخان.
وزیر اعلی پنجاب سردارعثمان احمد خان بزدار نے تونسہ شریف میں بجلی کے بے ہنگم او رلٹکتے تاروں کا نوٹس لیتے ہوئے
میپکو کو فوری طو رپر سروے کر کے تخمینہ او رسکیم تیار کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں.
اسسٹنٹ کمشنر تونسہ نوید حسین نے بتایا کہ
وزیر اعلی کے احکامات پر میپکو کی ٹیمو ں نے سروے شروع کر دیا ہے جلد ہی تونسہ کی شاہراہوں،
گلی محلوں سے لٹکتے تاروں کو بہتر کیا جائے گا.
ڈیرہ غازیخان.
ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان وقاص رشید کی ہدایت پر ریسکیو 1122اور دیگر محکمو ں نے کسی بھی ایمرجنسی سے نمٹنے کیلئے
فرضی مشقوں کا سلسلہ شروع کر دیاہے اس حوالے سے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول گدائی میں محکمو ں کی طرف سے فرضی مشق کی گئی
جس میں دہشت گردوں کو پکڑنے، زخمیوں کی ابتدائی طبی امداد، عوام کے محفوظ انخلاء اوردیگر امدادی کارروائیوں کا مظاہرہ کیاگیا
. ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر ناطق حیات غلزئی نے بتایا کہ
حکومت پنجاب کی ہدایت پر ریسکیو رز سمیت متعلقہ محکمو ں کی ضروری تربیت کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا.
ڈیرہ غازیخان.
وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدا رکی ہدایت پر ڈویژنل سپورٹس آفس ڈیرہ غازیخان کے زیر اہتمام انٹر ڈسٹرکٹ تیکوانڈو ٹورنامنٹ کا انعقاد کیاگیا
جس میں ضلع ڈیرہ غازیخان کی ٹیم نے پہلی اور ضلع لیہ نے دوسری پوزیشن حاصل کی. ٹور نامنٹ میں دس ویٹ کیٹیگریز کے مقابلے کرائے گئے.
ٹورنامنٹ میں چار وں اضلاع کی ٹیمو ں نے حصہ لیا. ڈویژنل سپورٹس آفیسر عطاالرحمن، انفارمیشن آفیسر محمد جنید جتوئی،
ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر راجن پور محمد حفیظ، ڈی ایس او لیہ امتیاز احمد بھٹی او ر تحصیل سپورٹس آفیسر مظفرگڑھ خلیل قمر،
خالد محمود، محمد ارشد علی اوردیگر نے کھلاڑیو ں میں انعامات تقسیم کیے.
ڈیرہ غازیخان.
گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین ڈیرہ غازیخان میں عید میلادالنبی ﷺ کے حوالے سے محفل کا انعقا د کیا گیا
جس میں پرنسپل ادارہ، اساتذہ او رطالبات نے شرکت کی. اس موقع پر
نعتیہ مقابلو ں کے علاوہ حضور اکرم ﷺ کی سیرت پر روشنی ڈالی گئی.
ڈیرہ غازیخان.
وزیر اعلی پنجاب سردارعثمان احمد خان بزدا رکی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر آفس ڈیرہ غازیخان میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سمیع اللہ فاروق نے مردو خواتین سائلین کی تحریری و زبانی درخواستوں پر احکامات جاری کیے.
کھلی کچہری میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل حسنین خالد سنپال، اسسٹنٹ کمشنرز محمد اسد چانڈیہ، ملک محمد شاہد، متعلقہ محکمو ں کے افسران او رنمائندے موجو دتھے.
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ کھلی کچہری کا مقصد مسائل کا موقع پر حل تلاش کرنا ہے. وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر ضلع کے ہر دفتر میں اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد کرایا جارہا ہے.
تمام محکمو ں کے افسران کو واضح ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ سرکاری دفاتر میں سائلین کو عزت و تکریم دی جائے
اور ان کی درخواستوں پر فوری احکامات جاری کیے جائیں. انہوں نے کہاکہ کھلی کچہری میں موصول ہونے والی تمام درخواستوں کا ریکارڈ مرتب کیا جاتا ہے.
متعلقہ محکمو ں سے دی گئی ٹائم لائن کے اندر پیشرفت رپورٹ حاصل کرنے کے ساتھ درخواست گزاروں کو بھی مطلع کیاجاتا ہے.
ڈیرہ غازیخان.
غلام شبیر قیصرانی نے بحیثیت ڈسٹرکٹ اکاونٹس آفیسر سیکنڈ ڈیرہ غازیخان چارج سنبھال کر کام شروع کر دیاہے.
وہ اس سے قبل ڈسٹرکٹ اکاونٹس آفس ڈیرہ غازیخان میں اسسٹنٹ اکاونٹس آفیسر کی حیثیت سے خدمات سرانجام دے رہے تھے.
ان کی تعیناتی پر سینئر ایڈیٹرز عبدالعزیز، عامر وسیم، خالد بلال، عمران رضا صدیقی، سیف اللہ مغل، محمد عدنان،
حافظ خورشید، اعجاز بزدار، فیض اللہ بزدار، فرید بزدار، سیف اللہ ماڑھا اور دیگر نے انہیں مبارکباد دی ہے اور تمام سٹاف ممبران نے انکی یہاں تعیناتی کو خوش آئند قرار دیا ہے.
ڈیرہ غازیخان.
حکومت پنجاب کی ہدایت پر بچوں کی پیدائش کے اندراج کے حوالے سے سوشل ویلفیئر اور یونیسف کے اشتراک سے گورنمنٹ جامع ہائی سکول ڈیرہ غازیخان میں آگاہی سیمینار او رواک کاانعاد کیاگیا.
میڈیکل سوشل آفیسر محمد رضوان جمیل نے بتایا کہ بیت المال، لوکل گورنمنٹ اوردیگر محکمو ں کے اشتراک سے منعقدہ سیمینار میں چائلڈ پروٹیکشن آفیسر لاہور اضلان بٹ، پروگرام آفیسر چائلڈ رائٹس سیل لاہور فرحان راجپوت، فوکل پرسن ڈی بی آر ڈیرہ غازیخان میر محمد اوردیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ
حکومت پنجاب نے یونین کونسل سطح پر سیکرٹریز کو واضح ہدایا ت جاری کر دی ہیں کہ وہ اپنے علاقہ میں پیدا ہونے والے بچوں کی رجسٹریشن اور دیگر امو رکے حوالے سے بروقت اقدامات کریں
پیدائش کااندراج بچے کی پہلی شناخت او ربنیادی حقوق میں شامل ہے. سیمینار کا مقصد عوام میں شعور آگاہی دینا ہے تاکہ
بعد میں پیش آنے والے مسائل سے بچا جاسکے دریں اثناء گورنمنٹ ہائی سکول پائیگاہ اور یونین کونسل نظام آباد میں سیمینار اور واک کا انعقاد کیاگیا.
ڈیرہ غازیخان.
وزیراعلی پنجاب سردارعثمان احمد خان بزدا رکی ہدایت پر ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈیرہ غازیخان ڈاکٹر غلام نظام الدین نے سبزی منڈی کا دورہ کیا.
نیلامی کے عمل کا جائزہ لینے کے ساتھ کسان کاونٹر کابھی معائنہ کیا. انہوں نے کہاکہ سبزی منڈیو ں میں قیمتوں کو کنٹرول کرنے سے مارکیٹ میں قیمتوں کو اعتدال میں رکھا جاسکتا ہے
اس سلسلے میں زمیندار، کاشتکار، آڑھتی اور مارکیٹ کمیٹی کردارادا کریں.
ڈیرہ غازیخان
پاکستان کی بنیاد میں بھٹو خاندان اور پی پی پی کارکنوں کا خون ناقابل فراموش ہے پیپلز پارٹی نے ہر دور میں اپنا جمہوری تشخص برقرار رکھا ذوالفقارعلی بھٹو شہید کے نظریہ جمہوریت کے مطابق عوام کو حقیقی خوشیاں دیں ہیں۔
ان خیالات کا اظہار پیپلزپارٹی کے 52 ویں یوم تاسیس کی تقریب سے مہمان خصوصی کی حیثیت سے ڈویژنل سیکرٹری اطلاعات غلام عباس خان گورچانی نے کیا۔
اس موقع پرسابق ٹکٹ ہولڈر محمد جہانگیر خان، محمد یوسف، امیر بخش بھٹی عطاء محمد ملتانی بھی موجود تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ مزدور، کسان، غریب عوام کے دلوں میں آج بھی پیپلز پارٹی دھڑکن کی طرح ہے۔
یوم تاسیس کی تقریب میں غلام عباس گورچانی نے کیک کاٹا، بھٹو خاندان اور بحالی جمہوریت کے لیے جدوجہد کرنے والے پیپلزپارٹی کے کارکنوں کی قربانیوں کوخراج تحسین پیش کیا گیا۔
ڈیرہ غازیخان
ڈسٹرکٹ ڈیرہ غازیخان میں گزشتہ روز فرینڈز لائیرز گروپ کی ایگزیکٹو باڈی ممبران کا اجلاس ہوا۔
اجلاس میں چیف جسٹس آصف سعید خان کھوسہ کی آمد اور آنے والے ڈیرہ بار کے الیکشن بارے میں تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں ایگزیکٹو باڈی ممبران محمدعاطف خان مستوئی ایڈووکیٹ،مصدق فرید خان ایڈووکیٹ، شیخ محمد سلیمان عثمان ایڈووکیٹ، محمد یوسف جروار ایڈووکیٹ کے علاوہ
سید محمد یوسف شاہ ایڈووکیٹ، اسامہ خان شیروانی،مقبول حسین خان وڈانی ایڈووکیٹ، ناصر خان لودھی ایڈووکیٹ،ارسلان اشرف خان ایڈووکیٹ نے شرکت کی۔
ڈیرہ غازی خان
وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی خصوصی دلچسپی اور ہدایات پر تونسہ میں کارپٹڈ سڑکوں کا جال بجھایا جارہا ہے
۔تونسہ سٹی پیکج کے تحت بھائی موڑ سوکڑ تا بغلانی روڈ کی کارپٹڈ شروع کردی گئی ہے 9.25 کلومیٹر روڈ کی تعمیر پر ساڑھے پندرہ کروڑ روپے خرچ ہوں گے
۔اسسٹنٹ کمشنر تونسہ نوید حسین نے زیر تعمیر روڈ کا جائزہ لیا اور مٹریل کا معیار برقرار رکھنے کے احکامات جاری کئے۔
اسسٹنٹ کمشنر نوید حسین نے کہا کہ وزیر اعلی کی ہدایت پر تونسہ ترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل کرایا جائیگا
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون