دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

میلسی تھانہ صدر کی حدود میں افسوسناک واقعہ، دو بچیاں اغواء کےبعد قتل

قتل ہونے والی دونوں بچیاں آپس میں کزن ہیں، 9سالہ ثانیہ اور 10 سالہ فوزیہ گزشتہ روز شام 7 بجے سے لاپتہ تھیں.

میلسی

میلسی کے نواحی علاقے اڈہ جہان واہ کے قریب 2 کم سن بچیوں کی لاشیں برآمد۔ 7 سالہ ثانیہ اور 6 سالہ فوزیہ گزشتہ روز شام 7 بجے سے لاپتہ تھیں،

تھانہ صدر میلسی کی حدود میں واقع بستی چمن آباد کی رہائشی بچیاں 7 سالہ ثانیہ اور 6 سالہ فوزیہ گزشتہ روز مسجد قرآن پڑھنے جاتی راستے سے اغواء ہو گئی تھیں،

جنکی لاشیں آج صبح بستی کے قریب واقع مکئی کے کھیت سے مل گئیں. اطلاع پر تھانہ صدر پولیس موقع پر پہنچ گئی، لاشوں کو قبضہ میں لیکر تحقیقات کا آغاز کر دیا. دوسری طرف ورثاء نے احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ ہماری کسی سے بھی دشمنی نہیں ہے.

پولیس نے روایتی سستی کا مظاہرہ کیا. پولیس کا کہنا ہے ہے کہ اغواء کا مقدمہ گزشتہ روز ہی مقدمہ نمبر508/19 درج کر لیا گیا تھا. سات نامزد ملزمان میں سے دو کو گرفتار کر لیا گیا ہے.

جبکہ اس واقعے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں. پوسٹمارٹم کے بعد مزید حقائق بھی سامنے آئیں گئے. ڈی پی او وہاڑی اختر فاروق بھی موقع پر پہنچ گئے. اور ورثاء کو تعاون اور ملزمان کی جلد گرفتاری کا یقین دلوایا. لاشوں کو پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے

About The Author