دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ضلع راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلے

ضلع راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں تبصرے اور تجزیے

ضامن حسین بکھر تحصیل رپورٹر  روجھان
روجھان:

ناروے میں کتاب مقدس (قرآن پاک)کی بے حرمتی کے خلاف جماعت اسلامی اور جمیعت طلباء اسلام الا احمد سکول کے طلباء ٹیچرز و دیگر مکاتب فکر کے لوگوں نے جماعت اسلامی کے زیر اہتمام ایک احتجاجی ریلی مہران مزاری ناظم اسلامی جمعیت طلباء روجھان محمد یعقوب ساغر پرنسپل الااحمد بوائز سکول کی قیادت میں احتجاجی ریلی دفتر جماعت اسلامی لکھ پال مارکیٹ سے صدر بازار، مین بازار،

سے ہوتی احتجاجی ریلی نیشنل تحصیل پریس کلب کے عوامی چبوترے پر پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول صلی الله عليه وآلہ وسلم سے ہوا مقررین میں سے امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر مشتاق احمد مزاری نے احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ناروے میں مسلمانوں کی مقدس کتاب قرآن پاک کی بے حرمتی پر ہم بھر پور شدید الفاظوں میں مزمت کرتے ہیں

اور ہم پاکستان کے حکمرانوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ناروے کا سفارتی، تجارتی تعلقات کا بائکاٹ کیا جائے اور ناروے کے سفیر کو ناروے میں ہونے والے ناخوشگوار واقعہ کے پیش نظر ناروے سے قطعی تعلق کر کے ان کے سفیر کو ملک بدر کیا جائے انہوں نے کہا کہ ناروے اس سے بیشتر اسی قسم کی پہلے بھی گستاخی کر چکا ہے اس وقت عالم اسلام کے مسلمانوں میں اس واقعے پر غم و غصہ پایا جاتا ہے ۔احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے شعیب مزاری نائب امیر جماعت اسلامی تحصیل روجھان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ

ناروے میں ہونے والے مقدس کتاب کی بے حرمتی کرنے پر پاکستان کے حکمرانوں سے مطالبہ کیا کہ ناروے کے ساتھ کسی قسم کا تعلقات کو ختم کرے ناروے میں ہونے والے واقعہ کے بعد پاکستان میں تعینات سفیر کو ابھی تک ملک بدر نہیں کیا گیا اور نہ سفارتی و تجارتی تعلقات کا بائیکاٹ کیا گیا

جو باعث تعجب ہے انہوں احتجاجی ریلی میں ایک قرارداد متفقہ طور پر منظور کی کہ پاکستان میں رہنے والے مسلمان ٹیلی نار سم اور ناروے کی جملہ پروڈکٹ کا بائیکاٹ کرے جس پر جملہ شرکاء ریلی نے ہاتھ اٹھا کر تائید کی شعیب مزاری کا کہنا تھا کہ

طاغوتی طاقتیں اور سامراجی ایجنٹس کو ہم بتا دینا چاہتے ہیں کہ ہم ناموس قرآن پاک پر مر مٹنا جانتے ہیں ہم مسلمانوں کو جہاں للکارو گے ہم مسلمانوں شمع رسالت کے پروانے آپ کو ناکوں چنے چبوائیں گے مقررین نے کتاب مقدس کی بے حرمتی کرنے والے سفاک درندے کی گرفتاری اور مسلمان غازی عمر الیاس کو باعزت بری کرنے کا بھی مطالبہ کیا

سکول کے بچوں اور جماعت اسلامی، اسلامی جمعیت طلباء اور روجھان سے تعلق رکھنے والے جملہ مکاتب فکر کے لوگوں نے کثیر تعداد میں احتجاجی ریلی میں بھرپور شرکت کی سکول کے طلباء کے ہاتھوں میں بینر اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے

جس میں ناروے کے خلاف مزمتی نعرے درج تھی آخر عالم اسلام کی اسلام سربلندی عالم اسلام کی یکجہتی کشمیر، فلسطین، برما، شام اور پاکستان کی سلامتی ترقی خوشحالی

اور امن و امان اور شہداء پاک فوج کی درجات بلندی کے لئے امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر مشتاق احمد نے دعا کرائی اور جملہ مکاتب فکر کے لوگوں کی ریلی میں شرکت کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔


ڈی پی او راجن پور جناب احسن سیف اللہ صاحب کا کوٹ مٹھن میں عرس خواجہ غلام فرید خے موقع پر سیکیورٹی صورت حال کا جائزہ۔
اس موقع پر ڈی ایس پی صدر فرحت عباس ، ایس ایچ او کوٹمٹھن ، انچارج سیکیورٹی اور ریڈر ٹو ڈی پی او بجی ہمراہ تھے۔

دروان وزٹ ڈی پی او صاحب نے پولیس کی جانب سے کیئے گئے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈی پی او صاحب نے کہا کہ عرس ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد یقینی بنائیں گے۔
عرس کے موقع پر ہائی الرٹ تھری لیئر سیکیورٹی انتظامات ہوں گے.

ڈرون و سی سی ٹی کیمروں سے عرس کی مانیٹرنگ ہو گی.
عرس کے انٹری پوائنٹس پر فیزیکل سرچ ہو گی اور واک تھرو گیٹس نصب کیئے گئے ہیں۔ جدید آلات سے سویپنگ کا عمل ہو گا.

عرس سے ملحقہ تمام راستے خاردار تار سے بند ہو گے
ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کے لیے سپیشل ٹریفک عملہ تعینات ہو گا۔

About The Author