دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ایم ڈی گانگا

نوجوان نسل کو زراعت کے ساتھ ساتھ تعلیم، اور تجارت کی طرف دھیان دینا ہوگا، جام ایم ڈی گانگا

گانگا ویلفیئر سوسائٹی پاکستان کے سرپرست و بانی جام ایم ڈی گانگا نے ضلع مظفر گڑھ سے آئے ہوئے گانگا برادری کے نوجوانوں کے وفد جام ندیم گانگا،

رحیم یار خان
گانگا ویلفیئر سوسائٹی پاکستان کے سرپرست و بانی جام ایم ڈی گانگا نے ضلع مظفر گڑھ سے آئے ہوئے گانگا برادری کے نوجوانوں کے وفد جام ندیم گانگا،

جام سکندر گانگا، جام شہزاد گانگا، جام فاروق گانگا، ملک ندیم کھاکھی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپنے اور معاشرے کے معاشی اور سماجی حالات بدلنے کے لیےنوجوان نسل کو زراعت کے ساتھ ساتھ تعلیم،

ہنر اور تجارت کی طرف خصوصی دھیان دینا ہوگا. ہم نے 1992ء میں اپنے نوجوانوں کو تین لفظوں اور تین فقروں پر مشتمل منشور دیا تھا.

وہ تین لفظ یہ ہیں. وقار، امن ترقی. ان تین فقروں کی ترتیب اور تفصیل کچھ اس طرح ہے. وقار کا راستہ. لالچ، خود غرضی اور ادھار سے بچو.

امن کا راستہ. ایک دوسرے کا احترام اور حقوق کا خیال کرو. ترقی کا راستہ. علم حاصل کرو اور ہنر سیکھو.
جام ایم ڈی گانگا نے وفد کے ارکان سے مزید کہا کہ

سرائیکی وسیب کے نوجوان کو اپنے خطے کے حقوق کے حصول کے لیے بھی آواز بلند کرنی چاہیئے.زراعت پاکستان کی معیشت کی بنیاد ہے. ہماری اس ملکی قومی بنیاد کو کچھ عناصر کھوکھلا کرکے تباہی کی طرف دھکیلنے کی کوشش کر رہے ہیں.

زراعت کی بقا اور کسانوں کی فلاح کے لیے ہونے والی جدوجد میں بھی ہمیں بڑھ چڑھ کر شریک ہونا چاہئیے.

اس موقع پر جام منظور احمد گانگا، جام فاروق احمد گانگا، محمد عارف امین گانگا، جام راشد مجنوں گانگا بھی نوجود تھے.

جام ایم ڈی گانگا نے یونین کونسل گانگا تحصیل علی پور ضلع مظفر گڑھ سے آئے ہوئے نوجوانوں کو گانگا ویلفیئر سوسائٹی کا

تحریر پیغام اور منشور بھی پیش کیا اور کہا کہ معاشرے کی بھلائی کے لیے اس پیغام کو عام کریں.

About The Author