دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان

ضلع  ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلے

ضلع  ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں، تبصرے اور تجزیے

ڈیرہ غازی خان (مشاء فریدی سے) درخواست جمال خان و گردو نواح میں جعلی پیرنیوں اور جعلی پیروں کی بھرمار۔ سادہ لوح افراد لُٹنے لگے۔ کارروائی کا مطالبہ۔

تفصیل کے مطابق درخواست جمال خان اور اس کے نواحی مواضعات میں جعلی پیروں اور جعلی پیرنیوں نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں۔ جو ناصرف تعویذ گنڈوں اور دم درود کے نام پر اہالیان علاقہ کو لوٹ لیتے ہیں بلکہ سادہ لوح خواتین و حضرات کو یہ کہہ کر کہ تمھیں جِن ہیں ان پر تشدد کرتے ہیں۔ مذکورہ جعلی پیر اور جعلی پیرنیاں چونکہ بااثر ہیں اور بدنام زمانہ بدمعاشوں اور وڈیروں کے ساتھ ان کے روابط ہیں جس کے سبب آج تک کوئی بھی متاثرہ شخص ان کے خلاف کارروائی کے مجاز محکموں سے رجوع کرنے کی جرات نہیں کرتا۔
حدود تھانہ درخواست جمال خان بمقام درخواست مائنر ذرائع کے مطابق پری عرف کالا جادو والی سرکار کے نام سے جعلی پیرنی اور اس کا شوہر مِیرا کٹانڑاں جعلی پیر عرصہ 20 سال سے تعویذ گنڈوں، دم درود اور کینسر کے مریضوں کا دو نمبر طریقے سے جعلی علاج کر رہے ہیں۔ ٹونوں ٹوٹکوں اور تعویذ گنڈوں سے مریضوں کو افاقہ بھی نہیں ہوتا اور ساتھ ہی جعلی پیر اور جعلی پیرنی مریضوں کو مستند ڈاکٹروں سے علاج کرنے سے بھی سختی کے ساتھ روکتے ہیں۔ مذکورہ جعلی پیرنی نے مبینہ طور پر متعدد بار اپنے شوہر جعلی پیر مِیرا کٹانڑاں کے ذریعے سادہ لوح خواتین کی عصمت دری بھی کرائی۔
میڈیا میں خبریں لگنے کے باوجود تاحال درخواست جمال خان پولیس باثر جعلی پیرنی پری عرف کالا جادو والی سرکار اور اس کے شوہر جعلی پیر میرا کٹانڑاں کے خلاف کارروائی سے گریزاں ہے۔

اہالیان علاقہ نے ڈی پی او ڈیرہ غازیخان اسد سرفراز، ڈی ایس پی کوٹ چھٹہ وسیم اعجاز جکھڑ اور ایس ایچ او درخواست جمال خان سے مذکورہ مافیا کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا!


ڈیرہ غازیخان

ریجنل پولیس آفیسر عمران احمر کی کے احکامات کی روشنی میں معاشرہ کے ناسور سماج دشمن عناصر کا خاتمہ میری اولین ترجیح ہے۔ایس ایچ او

ایس ایچ او تھانہ سول لاٸن افتخار احمد ملکانی نے کارواٸ کر کے شراب فروش کو گرفتار کر لیا۔

شراب فروش عبدالرحمان ولد حسین بخش قوم شیخ سکنہ بلاک 17 شراب فروخت کرتے ہوۓ رنگے ہاتھوں گرفتار۔

شراب فروش علاقہ تھانہ سول لاٸن نزد بھٹہ کالونی پر شراب فروخت کر رہا تھا۔

ملزم کے قبضہ سے 35 عدد شراب کی بوتلیں برآمد، ملزم نے شراب کی بوتلیں ایک گٹو میں چھپاٸ ہوٸ تھی۔

گرفتار ہونے والے ملزم کے خلاف تھانہ سول لاٸن میں مقدمہ درج کر دیا گیا۔

ڈی پی او اسد سرفراز کی ہدایت پر شراب فروشی جیسے ناسور پیشہ سے منسلک ملزمان کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے۔


ڈیرہ غازیخان

کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویڑن مدثر ریاض ملک نے کہا ہے کہ خزاں فیسٹیول کو کامیاب کرنے کیلئے ہر فرد نے کردار ادا کیا۔چاروں اضلاع میں فیسٹول کی سرگرمیاں جیپ ریلی،کلچرل شو،غزل نائٹ،میراتھن،بیل دوڑ،ہارس اینڈ کیٹل شو،منی بیگم،عطاء اللہ عیسی خیلوی کے ساتھ شامیں،

تصاویری نمائش،آتشبازی اور دیگر رنگارنگ تقریبات منعقد ہوئیں۔فیسٹول پر ڈیڑھ کروڑ روپے خرچ ہوئے تاہم حکومت کا ایک روپیہ بھی خرچ نہیں ہوا تمام اخراجات پرائیویٹ اور کارپوریٹ سیکٹر نے برداشت کئے۔انہوں نے یہ بات سرکٹ ہاؤس میں فیسٹول کے کامیاب انعقاد پر انتظامی افسران اور تعاون کرنے والی شخصیات کی خدمات کے اعتراف میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ چودہ سال کے دوران پروان چڑھنے والی نسل کو گھٹن اور خوف کا ماحول ملا۔دہشت گردی نے معیاری تفریح کے مواقع چھین لئے تھے۔ شہریوں کی زندگی میں نئی روح پھونکنے کیلئے ایسے مواقع ناگزیر تھے۔

انہوں نے کوشش کی اور ڈویژن میں موجود تمام کاروبار ی شخصیات نے توقع سے بڑھ کر حصہ ڈالا۔کمشنر مدثر ریاض ملک نے کہا کہ ڈیرہ غازیخان کی تاریخ میں پہلی بار موسم خزاں کے رنگوں کو سمیٹنے کیلئے فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا

جس کا مقصد شمالی علاقوں کی طرح ڈویژن میں سیاحت کو فروغ دینا ہے انہوں نے کہا کہ آج کی تقریب کے مہمانان خصوصی فیسٹیول کو سپانسر کرنے والی شخصیات ہیں۔کمشنر نے اعلان کیا کہ مارچ میں مزید شاندار طریقے سے موسم بہار کا جشن منائیں گے۔

تقریب سے چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز وقاص رشید،ذیشان جاوید،افضل ناصر اور علی شہزاد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خزاں فیسٹول میں عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

ایڈیشنل کمشنر کوآرڈی نیشن اظفر ضیاء،محبوب حسین اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سعادت محمد سلیم اور قیوم سلیم نے حاصل کی۔تقریب میں ڈویژن بھر کے منتخب افسران اور کاروباری شخصیات موجود تھیں۔


ڈیرہ غازیخان.

حکومت پنجاب کی ہدایت پر سول ڈیفنس آفیسر ڈیرہ غازی خان خالد کریم نے کارروائی کرتے ہوئے آٹھ غیر قانونی آئل یونٹ سربمہر کرکے مالکان کے خلاف مقدمات درج کرادئیے۔

مراسلہ کے مطابق سول ڈیفنس آفیسر خالد کریم نے محمد خلیل،محمد حسنین،علی حیدر اور ارشد شاہ کے غیر قانونی آئل ایجنسیاں اور یونٹ سیل کرکے ان کے خلاف تھانہ جھوک اترا میں مقدمات درج کرا دئیے

اسی طرح عبدالرشید،حسان اللہ اور صابر حسین کے خلاف تھانہ شاہ صدردین اور شیخ عمران کے خلاف تھانہ سول لائنز ڈیرہ غازی خان میں مقدمات درج کرائے گئے۔

سول ڈیفنس آفیسر خالد کریم قریشی نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر وقاص رشید کی ہدایت پرضلع بھر میں غیر قانونی آئل ایجنسیوں اور یونٹس کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کا سلسلہ جاری رکھا جائیگا۔


ڈیرہ غازیخان

کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن مدثر ریاض ملک نے خزاں فیسٹیول کے شاندار انعقاد پر انتظامی افسران اور تعاون کرنے والی شخصیات میں تعریفی شیلڈز اور اسناد تقسیم کیں۔

سرکٹ ہاؤس ڈیرہ غازی خان میں منعقدہ تقریب کے دوران کمشنر مدثر ریاض ملک نے ڈپٹی کمشنرز وقاص رشید،ذیشان جاوید،افضل ناصر،علی شہزاد کے علاؤہ ایڈیشنل کمشنر کوآرڈی نیشن اظفر ضیاء،،

پولیٹیکل اسسٹنٹس سید موسی رضا،منصور احمد، انفارمیشن آفیسر محمد جنید جتوئی، ایم ڈی کیٹل مارکیٹ منیجمنٹ کمپنی محمد یونس کھتران، ڈویژنل سپورٹس آفیسرعطاء الرحمان،

غازی یونیورسٹی کے پروفیسر شعیب رضا،اسسٹنٹ کمشنر چوبارہ سلمان احمد، اسسٹنٹ کمشنر کروڑ لعل عیسن ملک فاروق احمد، سن کراپ کے لطیف احمد خان پتافی،

یونیک موٹر سائیکل کے حاجی اللہ بخش کورائی،باقر حسین،ذیشان صفدر،محبوب حسین،قیصر عباس،بشیر حیدر،ظہیر پراچہ،اختر خان،قمرالحسن،،

امانت خان،شفقت احمد،شیخ احسان،منیر احمد،جواد گلزار اور دیگر میں ان کی خدمات کے اعتراف میں شیلڈز اور اسناد تقسیم کیں.


ڈیرہ غازیخان.

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر صدر ڈیرہ غازی خان خان محمد اسد چانڈیہ نے مختلف تعلیمی اداروں،مراکز صحت اور مارکیٹوں کا معائنہ کیا

انہوں نے گراں فروشی پر سات ہزار روپے جرمانہ بھی عائدکیا۔اسسٹنٹ کمشنر نے بنیادی مرکز صحت لوہاروالہ کے معائنہ کے دوران سٹاف کی حاضری،

ادویات کی موجودگی اور دیگر سہولیات کا جائزہ لیا اسسٹنٹ کمشنر کے معائنہ کے وقت وومن میڈیکل آفیسر، لیڈی ہیلتھ ورکر اور ڈسپنسر غیرحاضر پائے گئے۔صفائی کی مجموعی صورتحال اور انتظامی امور پر عدم اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

اسسٹنٹ کمشنر نے بی ایچ یو معموری کا بھی دورہ کیا اور معاملات کی بہتری کی ہدایات جاری کیں انہوں نے گورنمنٹ بوائز سکول بندوانی کے معائنہ کے دوران صفائی کی صورتحال بہتر کرنے کی ہدایت کی انہوں نے بوائز ہائی سکول لوہار والہ کا بھی دورہ کیا

اسسٹنٹ کمشنر نے ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر تحصیل کی مختلف مارکیٹوں کا معائنہ کیا اور اشیاء کا معیار چیک کرنے کے ساتھ سرکاری نرخوں کے مطابق اشیاء کی فراہمی کا بھی جائزہ لیا .

انہوں نے گرانفروشی پر مختلف دکانداروں کو مجموعی طو رپر سات ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا.


ڈیرہ غازیخان.

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان وقاص رشید کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز غلام اصغر صدیقی اور اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ غازی خان محمد اسد چانڈیہ نے سبزی منڈی کا دورہ کیا۔

پھل اور سبزیوں کی نیلامی کے عمل کا جائزہ لینے کے ساتھ منڈی میں قائم کسان کاؤنٹر کا بھی دورہ کیا۔افسران نے کسان کاؤنٹر پر فراہم سہولیات کا جائزہ لینے کے ساتھ کا شتکاروں اور خریداروں سے گفتگو کی انہوں نے کسان کاؤنٹر پر فراہم کردہ پھل اور سبزیوں کے نرخ کے بارے میں بھی بھی معلومات حاصل کیں۔

اس موقع پر کسانوں اور گاہکوں نے حکومت پنجاب کی طرف سے فراہم کردہ کسان کاؤنٹر پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ

کسان کاؤنٹر پر معیاری پھل اور سبزیاں سستے داموں فراہم ہو رہی ہیں جس پر وہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کے مشکور ہیں۔


ڈیرہ غازیخان.

چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ھیلتھ اتھارٹی ڈیرہ غازی خان ڈاکٹرخلیل احمد سکھانی نے رات گئے بین الصوبائی چیک پوسٹ بواٹا کا اچانک دورہ کیا

انہوں نے پنجاب اور بلوچستان کی سرحدی چیک پوسٹ پر پولیو ٹیموں کی موجودگی اور اور بچوں کو حفاظتی ویکسین پلانے کے عمل کا جائزہ لیا سی ای او ہیلتھ نے ریکارڈ چیک کرنے کے ساتھ عملہ کو مستعد رہنے اور ہر مسافر بچے کو پولیو ویکسین پلانے کی ہدایات جاری کیں

سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر خلیل احمد نے بتایا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر پر ضلع ڈیرہ غازی خان کی حدود میں داخل ہونے والے پانچ سال تک کے ہر بچے کو پولیو کی حفاظتی ویکسین پلائی جارہی ہے

اور بچوں کا باقاعدہ ریکارڈ بھی مرتب کیا جاتا ہے سی ای او نے چیک پوسٹ پرپولیو عملہ کی موجودگی، بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے اور ریکارڈ مرتب کرنے کے عمل پر اطمینان کااظہار کیا.

علاوہ ازیں انہو ں نے سول ہسپتال فورٹ منرو کا بھی دورہ کیا. انہو ں نے ڈاکٹرز او رپیرا میڈیکل سٹاف کی حاضری چیک کی

اور ضروری ادویات کی موجودگی اور ہسپتال کے معاملات کا بھی جائزہ لیا.


ڈیرہ غازیخان.

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122ڈیرہ غازیخان ڈاکٹر ناطق حیات غلزئی نے کہا ہے کہ کمیونٹی ایمرجنسی ریسپانس ٹیموں کے درمیان چیلنج مقابلہ دو سے چار دسمبر ایمرجنسی سروسز اکیڈمی لاہور میں شروع ہوگا

تمام ضلعوں سے کمیونٹی ایمرجنسی ریسپانس ٹیموں کے درمیان ٹراما چیلنج، فائر فٹ چیلنج،واٹر ریسکیوچیلنج اور ریسکیو چیلنج کے مقابلے ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس چیلنج میں حصہ لینے کے لیے ضلع ڈیرہ غازیخان کی ریسکیو سکاؤٹس ٹیم ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر نیاز احمد کی سربراہی میں حصہ لے گی۔

انہوں نے بتایا کہ اس ٹیم نے روزانہ کی بنیاد پر ریسکیوسکاؤٹس چیلنج کے مقابلے کیلئے مشقیں جاری رکھی ہوئی ہیں

انہو ں نے سکاؤٹس کو تلقین کی کہ وہ انتھک محنت اور دل لگی سے تیاری کریں کیونکہ تمام مقابلے کانٹے دار ہوں گے۔


ڈیرہ غازیخان.

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈیرہ غازیخان میاں محمد اقبال بھٹی نے سنٹرل جیل کا دورہ کیا اور سکیورٹی انتظامات کا جائز ہ لیا. اس موقع پرمجسٹریٹ دفعہ 30 جام فیض محمد،سپرنٹنڈنٹ جیل یاسر خان،

ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سید حسن مجتبیٰ اورمیڈیکل آفیسران کے ہمراہ تھے۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے کچن اسیران،ہسپتال، ٹیوٹا سنٹر،خواتین وارڈاور نوعمر وارڈکا دورہ کیا

اور اسیران سے مسائل پوچھے. انہو ں نے اسیران کیلئے تیار شدہ کھانے کو بھی چیک کیا.

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج میاں محمداقبال بھٹی نے معمولی جرم میں ملوث ایک قیدی کو ذاتی مچلکہ پر رہا کرنے کا بھی حکم جاری کیا. کرنے کا بھی حکم جاری کیا.


ڈیرہ غازیخان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان وقاص رشید جمعتہ المبارک 29 نومبر کو تین بجے سہ پہر اپنے آفس میں کھلی کچہری لگائیں گے

اور عوام کے مسائل سن کر ان کے حل کے لئے موقع پر احکامات جاری کریں گے۔یہ بات ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل حسنین خالد سنپال کے مراسلہ میں کہی گئی ہے


ڈیرہ غازیخان.

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان میں پانچ روزہ چیف منسٹر والی بال گولڈ کپ 21 دسمبر سے منعقد کرایا جائیگا جس میں پاک آرمی،پاکستان نیوی،پاکستان ائیر فورس،

واپڈا،پنجاب پولیس،خیبرپختونخواہ،پنجاب سمیت ملک کی سات ٹیمیں حصہ لیں گی۔یہ بات کمشنر آفس میں ایڈیشنل کمشنر کوآرڈی نیشن اظفر ضیاء کی زیر صدارت اس سلسلے میں منعقدہ اجلاس میں بتائی گئی۔

اجلاس میں ڈویژنل سپورٹس آفیسرعطاء الرحمن،نائب صدر پنجاب والی بال ایسوسی ایشن اور سابق قومی کھلاڑی صوفی سردار احمد،اسسٹنٹ کمشنر صدر محمد اسد چانڈیہ اور دیگر موجود تھے۔

ایڈیشنل کمشنر کوآرڈی نیشن نے کہا کہ ٹورنامنٹ کی کامیابی کیلئے ہرممکن اقدامات کئے جائیں گے۔


ڈیرہ غازیخان.

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ڈیرہ غازی خان حسنین خالد سنپال نے کہا کہ ضلع میں کسی بھی ایمرجنسی سے نمٹنے کیلئے محکموں کی تیاری ضروری ہے جس کیلئے قریبی رابطہ کا فقدان دور کیا جائے۔

انہوں نے یہ ہدایات ڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر ملک محمد شاہد،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفسیر ریسکیو 1122 ڈاکٹر ناطق حیات اور دیگر افسران موجود تھے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر حسنین خالد سنپال نے کہا کہ سڑک حادثات کی روک تھام اور ٹریفک کی قوانین کی پاسداری کیلئے بھرپور آگاہی مہم چلائی جائے۔موٹر سائیکل سوار ہیلمٹ کا لازمی استعمال کریں۔

اہم شاہراہوں پر تجاوزات کے خاتمہ سمیت ٹریفک کی رہنمائی کے اشارے نصب کئے جائیں۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفسیر ریسکیو 1122 نے گزشتہ اجلاس کی کارکردگی رپورٹ پیش کی۔


ڈیرہ غازیخان.

وزیراعلی پنجاب سردار عثمان احمدخان بزدار کی ہدایت پر پنجاب آرٹس کونسل کی طرف سے تونسہ میں تین روزہ جنوبی پنجاب ثقافتی میلہ کے تحت تقریبات جاری ہیں.

میلہ کے دوسرے روزکی آخری نشست میں اصلاحی ڈرامہ "کھٹے مٹھے” پیش کیا گیاجس میں ملک کے نامور فنکار عرفان کھوسٹ،محسن گیلانی، نواز انجم اور دیگر نے فن کا مظاہرہ کیا. سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

ہزاروں کی تعداد میں شہری اصلاحی ڈرامہ سے لطف اندوزہوئے.دریں اثنا تیسرے روز بچوں کی تفریح کے لیے اصلاحی اور سبق آموزپتلی تماشہ اور جادو کے کمالات پر مشتمل پروگرام پیش کئے گئے۔

ڈائریکٹر آپریشنز پنجاب آرٹس کونسل محمد ابرار عالم، ڈپٹی ڈائریکٹر پروگرامز پنجاب آرٹس کونسل مغیث بن عزیز اورڈی جی خان آرٹس کونسل کی ٹیم ثقافتی میلہ کے انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے مصروف عمل رہی.

شرکاء نے تفریحی و اصلاحی پروگرام کے انعقاد پر وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کا شکریہ ادا کیا.


ڈیرہ غازیخان.

ریجنل ڈائریکٹر انٹی کرپشن ڈیرہ غازیخان حمزہ سالک کی ہدایت پر انٹی کرپشن کی ٹیم نے محکمہ ریونیو کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے

ڈیرہ غازیخان او رمظفرگڑھ سے آٹھ کروڑ پچیس لاکھ روپے مالیت کی 290کنال سرکاری اراضی واگزار کرا کے محکمو ں کے حوالے کر دی.

مراسلہ کیمطابق انٹی کرپشن کی ٹیم نے مظفرگڑھ میں کارروائی کرتے ہوئے سات کروڑ روپے مالیت کی 280کنال اور موضع درخواست

جمال ڈیرہ غازیخان میں ایک کروڑ پچیس لاکھ روپے مالیت کی دس کنال سرکاری اراضی واگزار کرائی.


ڈیرہ غازیخان.

اسسٹنٹ کمشنر صدر ڈیرہ غازیخان محمد اسد چانڈیہ نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر تحصیل ڈیرہ غازیخان میں انسداد ڈینگی مہم کے دوران سرویلنس ٹیمو ں نے 445ان ڈور اور 345آوٹ ڈور مقامات کو چیک کیا.

80ہسپتال سمیت 158اداروں کا معائنہ کیاگیا. سکولو ں میں 482اور نو ہیلتھ سیشن کیے گئے. عوام میں پونے سات سو کے قریب معلوماتی پمفلٹس تقسیم کیے گئے.

انہوں نے یہ بات اپنے آفس میں منعقدہ تحصیل کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی. اجلا س میں ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر کامران اصغر،

انسپکٹر ماحولیات محمد ارشد سمیت سرویلنس ٹیمو ں کے اراکین موجود تھے.


ڈیرہ غازیخان

غازی کالونی ڈیرہ غازیخان میں گیس کی طویل بندش پر اہالیان شدید پریشان. حکام بالا سے اصلاح احوال کا مطالبہ. اہالیان علاقہ حسن کھوسہ، قاری ساجد، صفدر، یاسین، عبدالجبار، ثناء اللہ، محمد عبداللہ، محمد یوسف اور دیگر نے کہا ہے کہ

تقریبا ایک ماہ سے غازی کالونی میں گیس کی فراہمی تعطل کا شکار ہے. انہوں نے کہاکہ متعدد بار شکایات کے اندراج کے باوجود تاحال مسئلہ جوں کا توں موجود ہے.

انہوں نے متعلقہ حکام سے درخواست کی ہے کہ سردی کے موسم میں اس بنیادی سہولت کی فراہمی کیلئے اقدامات کیے جائیں کیونکہ کالونی کے رہائشی ملازمین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے.


ڈیرہ غازی خان

عوام کی بھلائی، ملک کی بہتری کے لیے کئے گئے فیصلے تاریخ میں لکھے جاتے ہیں قوم ایسی حکمرانوں اور ان کے فیصلوں کو ہمیشہ یاد رکھتی ہے۔

حکمرانوں کی ترجیحی عوام کی بھلائی اور ملک کی خوشحالی ہونی چاہیے۔ان خیالات کا اظہار سابق گورنر پنجاب سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ نے اپنی رہائش گاہ کھوسہ ہاؤس میں سابق بلدیاتی نمائندوں اور سیاسی کارکنوں سے ملاقات کے دوران کیا۔ سردار ذوالفقار خان کھوسہ نے کہا کہ

قوموں کی کردار سازی حکمران،اساتذہ اور عوامی نمائندے شامل ہوتے ہیں جنہیں ہر حوالے سے مثالی ہونا چاہئے ہم خوش نصیب ہیں کہ ہمارے رہبر و رہنما حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہیں کہ جن سیرت ھمارے لئے مشعل راہ ہے۔

آج ریاست مدینہ کے اصول اور ضوابط غیرمسلموں نے اپنا لیے جب کہ ہم مغرب کی تقلید کرکے زوال کا شکار ہیں سردار ذو الفقار علی خان کھوسہ نے کہا امت مسلمہ کے تمام مسائل کا حل محسن انسانیت کی تعلیمات پر عمل کرنے میں ہے۔

About The Author