دسمبر 28, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ملتان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں

،ملتان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں تبصرے اور تجزیے

ملتان :

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت ملتان نے بارودی مواد برآمد ہونے اور دیگر ساتھیوں کو قتل کرنے کے مقدمے میں ملوث ملزم کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے جلد گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔

فاضل عدالت میں پولیس تھانہ سی ٹی ڈی کے مطابق مخبر نے اطلاع کہ کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے ملزمان اہم تنصیبات کو نشانہ بنانے کی پلاننگ کررہے ہیں

اگر بروقت کارروائی کی جائے تو ملزمان کو گرفتار کیا جاسکتا ہے جس پر ریڈ ٹیم نے چھاپہ مارا تو ملزمان نے پولیس پارٹی پر دھاوا بول دیا اور فائرنگ شروع کردی

جس کے نتیجے میں ملزمان کی اپنی ہی گولیوں سے انکے ساتھی ملزمان عمران احمد عرف ساقی، کاشف عرف کاشی، اور رضوان موقع پر جانبحق ہوگئے جن کا بعد ازاں پوسٹ مارٹم بھی کرایا گیا تھا

لیکن ملزم زبیر سلیم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تھا اور گرفتار نہیں ہوسکا ہے

جس پر عدالت نے ملزم کے خلاف شواہد موجود ہونے کی وجہ سے اسے اشتہاری قرار دیتے ہوئے جلد گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔


ملتان:

جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے نجی کالج کے پروفیسر کو تشدد کا نشانہ بنانے کے مقدمہ میں گرفتار دو ملزموں کا مزید دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا ہے۔

فاضل عدالت میں پولیس کی جانب سے ملزم طالب علموں احمد کمال اور حسن فاروق کو پیش کرتے ہوئے ویڈیو برآمد کرنے اور تفتیش کرنے کے لئے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی

جبکہ اس سے قبل پیشی پر متاثرہ ٹیچر اعجاز نے عدالت میں پیش ہوکر فنکشن کے دوران لڑکوں کے ساتھ معمولی تلخ کلامی کے بدلہ میں تشدد ہونے کا بیان ریکارڈ کرایا تھا

جبکہ عدالت میں ملزمان کے وکلاء نے ٹیچر کا لڑکی کو کال کرکے تنگ کرنے کا بیان ریکارڈ کرایا تھا۔

عدالت نے تفتیشی آفیسر کو واقعہ کی تحقیقات کرکے مکمل رپورٹ عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا ہے


ملتان :

سابق ایم این اے جمشید دستی نے گرفتاری کے ڈر سے ہائیکورٹ سے مزید تین مقدمات میں حفاظتی ضمانت حاصل کرلی ہے۔

ہائیکورٹ ملتان بینچ کے جسٹس مجاہد مستقیم نے جمشید دستی کی حفاظتی ضمانت 14 دن کے لئے منظور کی ہے سابق ایم این اے جمشید دستی کے خلاف تھانہ سٹی علی پور میں 2018 میں مقدمہ درج کیا گیا تھا،

جمشید دستی نے تھانہ حافظ جمال اور تھانہ تونسہ میں درج مقدمات میں بھی حفاظتی ضمانت حاصل کی جمشید دستی کے خلاف سڑک پر ٹائر جلا کر بلاک کرکے حکومت کے خلاف احتجاج کرنے کا الزام بھی ہے

جمشید دستی کے خلاف کار سرکار میں مداخلت کے مقدمات درج کیے گئے تھےجمشید دستی کی جانب سے ایڈووکیٹ باصر سکھانی عدالت میں پیش ہوئے

اور استدعا کی کہ مقدمہ بے بنیاد ہے پولیس کو گرفتاری سے روکا جائے


ملتان

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ کی آج لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ میں ہونے والی انٹرنیشنل کانفرنس میں متوقع شرکت کے حوالے سے

تمام ترتیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، بار ہال میں ایک ہزار سے زائد لوگوں کے بیٹھنے کا انتظام کیا گیا ہے

جبکہ لائیو ایونٹ دکھانے کیلئے بار لائبریری میں ایل سی ڈی بھی لگائی جائے گی۔

سیکورٹی کے فرائض سرانجام دینے کیلئے 1300 سے زائد پولیس اہلکار و افسران کی ڈیوٹی لگادی گئی ہے۔

About The Author