ضامن حسین بکھر تحصیل رپورٹر روجھان
روجھان
اسسٹنٹ کمشنر روجھان عثمان غنی کا تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال روجھان کا وزٹ
اسسٹنٹ کمشنر روجھان عثمان غنی کا تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال روجھان کا وزٹ آپریشن تھیٹر روم میں لگائے گئے کارڈیک مانیٹر چیک کیئے اس موقع پر ایم ایس روجھان ڈاکٹر لجپت رائے،
ہسپتال کے ایڈمن فاروق زاہد جتوئی، خادم محبوب راجپوت اسسٹنٹ کمشنر کے ہمراہ تھے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر لجپت رائے نے اسسٹنٹ کمشنر روجھان کو بتایا کہ کارڈیک مانیٹر (دل کی دھڑکن چیک کرنے والی مشین) کے بارے میں بتایا کہ اس وقت تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں کارڈیک مانیٹروں کی تعداد تین ہے
جو بل ترتیب ایک آپریشن تھیٹر میں نصب ہے ایک لیبر وارڈ میں اور ایک ایمرجنسی وارڈ میں نصب ہے اسسٹنٹ کمشنر نے ہسپتال میں میل فی میل رومز میں بیڈ شیٹ، خفیہ کیمرے، اور ہسپتال میں سرچ لائٹ روشن رکھنے کی تاکید و ہدایات کیں
جس پر ایم ایس روجھان نے انہیں یقین دلایا کہ بہت جلد ہسپتال میں ہسپتال کے گیٹس پر کیمرے نصب کیے جائیں گے
اور میل فی میل جملہ رومز میں بیڈ شیٹ تبدیل اور ہسپتال اور اس کے اطراف میں لائٹس لگا دیئے جائیں گے جس پر اسسٹنٹ کمشنر عثمان غنی نے اطمینان کا اظہار کیا
اس موقع پر تحصیل رپورٹر روزمہ نیاکل کوریج کے لئے اسسٹنٹ کمشنر کے ہمراہ موجود تھے ۔
روجھان
روجھان کے نواحی علاقہ شمس آباد نزد انڈس ہائی وے پر گزشتہ رات 2 بجے کے قریب 4 نامعلوم مسلح چوروں نے دوکاندار ساجد علی ولد حاجی اللہ بخش قوم سرگانی سکنہ چک دلبر جو معمول کے مطابق رات کو اپنی دوکان پر سو رہا تھا
ساجد علی کا کہنا ہے مجھے 4 نامعلوم مسلح چوروں نے مجھے نیند سے جگا کر تشدد کا نشانہ بنایا اور مجھ کو باندھ کر میری جیب سے دوکان کی چابی نکال کر
میری دوکان سے قیمتی 4 عدد موبائل ٹچ دو سادہ اور ایک ایل سی ڈی ٹی وی اور بیٹری یو پی ایس سمیت 2 شمسی پلیٹیں اور کچھ دوکان میں رکھے اشیائے خوردونوش اور 5000 روپے نقد کیش لے کر گئے
چور 2 موٹر سائیکلوں پر سوار چوری کرنے کے بعد فرار ہو گئے یہ واقعہ 2 بجے کے قریب پیش آیا پولیس کو اطلاع دینے کے لئے متاثرہ افراد تھانہ روجھان روانہ ہو گئے ۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون