دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ملک میں عدم استحکام کے خواہشمندوں کو آج بہت مایوسی ہوئی ہوگی،عمران خان

عدم استحکام چاہنے والوں کی خواہشات کے برعکس اداروں کا ٹکراؤ نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ آج ہمارے بیرونی دشمنوں اور اندرونی مافیا کو بھی بہت مایوسی ہوئی ہوگی،

اسلام آباد:

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں عدم استحکام کے خواہشمندوں کو آج بہت مایوسی ہوئی ہوگی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی توسیع کے معاملے پر سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اپنے ٹوئٹر پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ

عدم استحکام چاہنے والوں کی خواہشات کے برعکس اداروں کا ٹکراؤ نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ آج ہمارے بیرونی دشمنوں اور اندرونی مافیا کو بھی بہت مایوسی ہوئی ہوگی،

وہ مافیاز جنہوں نے لوٹ مار کی رقم بیرون ملک ذخیرہ کر رکھی ہے اور جو اپنی لوٹ مار کو محفوظ بنانے کے لیے ملک کو غیرمستحکم دیکھنا چاہتے تھے۔

وزیراعظم نے کہا کہ چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کا بے حد احترام کرتا ہوں، وہ پاکستان کے بہترین ججز میں سے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی واحد پارٹی تھی جس نے عدلیہ کی آزادی اور قانون کی حکمرانی کےلیے آواز اٹھائی اور ایسا کرنے پر جیل بھی کاٹی۔

About The Author