نومبر 3, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت سے سابق صدر پرویز مشرف کیخلاف سنگین غداری کیس میں وضاحت مانگ لی

ایڈوکیٹ اظہرصدیق نے سابق آرمی چیف کی جانب سے دلائل دیے ،،،

لاہور :

لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت سے سابق صدر پرویز مشرف کیخلاف سنگین غداری کیس میں وضاحت مانگ لی .

عدالت نے ریمارکس دیے کہ غداری کیس کیسے بنتا ہے آئندہ سماعت پر عدالت کی معاونت کی جائے مسٹر جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے سابق صدر پرویز مشرف کی درخواست پر سماعت کی ،،، ایڈوکیٹ اظہرصدیق نے سابق آرمی چیف کی جانب سے دلائل دیے ،،،

دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیے کہ آپکے کلائنٹ کواسلام آباد ہائیکورٹ سے ریلیف تو مل گیا ہے ،،، جس پر وکیل پرویز مشرف نے کہا کہ یہاں جو درخواست دی وہ مختلف ہے ،،،،،

اسلام آباد ہائیکورٹ میں وفاقی حکومت کی فیصلہ روکنے کی درخواست منظور ہوئی ہے ،،،، کابینہ کی منظوری کے بغیر خصوصی عدالت بنائی گئی جو غیر قانونی ہے ،،،

عدالت نے استفسارکیا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکم امتناعی دے دیا اور فئیر ٹرائل کا بھی کہہ دیا ہے ،،،، فاضل جج نے کہا کہ عدالت کسی بھی بات سے گھبراتی نہیں ہے ،،،

پرویز مشرف کا کیس سنگین غداری کیس کیسے بنتا ہے آئندہ سماعت پر عدالت کی معاونت کی جائے ،،،، عدالت نے کیس کی سماعت تین دسمبرتک ملتوی کرتے ہوئے وفاقی حکومت کو مکمل ریکارڈ جمع کرانے کا حکم دے دیا

About The Author