نومبر 3, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

خواتین کے لئے فیس بُک نے خصوصی سیکیورٹی فیچرزمتعارف کرادیا

،فیس بک نے خواتین کو مشورہ دیا ہے کہ دوستی کی درخواست منظور کرنے میں احتیاط برتیں جسے پہلے سے جانتی ہوں ان کے حوالے سے بھی احتیاط برتیں۔

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)فیس بک ،خواتین کی آن لائن سیکورٹی کے لئے ہدایت نامہ جاری ۔فیس بک نے خواتین صارفین کی آن لائن سیکورٹی کے لئے تصاویر پر مبنی ہدایت نامہ (انفوگرافکس ) جاریکردیاہے ۔یہ ہدایات اقوام متحدہ کے تحت خواتین کے خلاف تشدد کے عالمی دن کی مناسب سے جاری کیاگیا ہے۔فیس بک کے مطابق اپنے پلیٹ فارم کو مزید مضبوط بنانے اور خواتین کے لئے اسے مزیدخوشگوار جگہ بنانے کے لئے پرعزم ہیں ،فیس بک نے خواتین کو مشورہ دیا ہے کہ دوستی کی درخواست منظور کرنے میں احتیاط برتیں جسے پہلے سے جانتی ہوں ان کے حوالے سے بھی احتیاط برتیں۔  ہوسکتاہے کہ کوئی شخص ان کے واقف کی جعلی شناخت سے اکاﺅنٹ بنا کر دوستوں کی فہرست میں آنا چاہتا ہو۔ضروری ہے کہ ٹیگ کئے جانے کی سیٹنگ میں بھی اس بات کو لازم بنایا جائے کہ کوئی بھی دوست آپ کی منظوری کے بغیر آپ کو کسی مواد یا پوسٹ میں ٹیگنہ کرسکے ۔

About The Author