دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک کی خبریں

سرائیکی وسیب کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں تجزیے اور تبصرے

ایم ٹی آئی کے بور ڈ آف گورنر اور ڈاکٹر کریم کی عدالتی جنگ میں ڈسٹرکٹ ہسپتال ڈیرہ کے مریض رل گئے

ڈیرہ اسماعیل خان:ایم ٹی آئی کے بور ڈ آف گورنر اور ڈاکٹر کریم کی عدالتی جنگ میں ڈسٹرکٹ ہسپتال ڈیرہ کے مریض رل گئے ،طبی سہولیات ناپید، ڈاکٹر غائب ،ادویات کی عدم دستیابی، مریض دربدر ،حکومت کے گڈ گورننس کے دعوے جھوٹے اور بے بنیاد نکلے،ڈاکٹر اور سٹاف نے مریضوں پر توجہ دینا چھوڑدی ،مریض دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہوگئے ،مریضوں اور ان کے لواحقین کا شدید احتجاج ،بیاو جی کو اپنی توجہ ہسپتال کے مسائل اور مریضوں پر مرکوز کرنے کا مطالبہ ۔ ۔ ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال ڈیرہ عوام کو علاج معالجہ سہولیات فراہم کرنے کے بجائے زحمت بن چکا ہے۔ پندرہ لاکھ سے زائد کی آبادیکے لئے شہر کے واحد ہسپتال میں طبی سہولیات ختم کر دی گئی ہیں۔ صرف فیسیں بٹورنے کا دھندہ جاری ہے۔ بیماری تشخیص کرنے کے لئے کوئی ماہر ڈاکٹر موجود نہیں ہے۔ ڈسٹرکٹ ہسپتال سیاسی اکھاڑے میںتبدیل ہوچکا ہے چھوتا سٹاف ڈیوٹیوں کے بجائے بی او جی ممبران کی خوشامند کے علاوہ گھروں میں بیٹھ کر تنخوائیں وصول کرتا ہے۔ یا ڈیوٹی کی بجائے بازاروں میں مٹر گشٹ کرتے ہوئے سیاست چمکا رہا ہوتاہے۔ ڈسٹرکٹ ہسپتال ڈیرہ کے اہم شعبوں میں اسپشلسٹ ڈاکٹرز کی شدید کمی کا سامنا ہے ۔ہسپتال کا انتظام ہاﺅس جاب کرنے والے ہاﺅس آفیسر ڈاکٹر اور ٹرینیز کے سپرد کردیاگیا جوکہ ڈیوٹی پر کبھیموجود ہوتے ہیں اور کبھی وہ بھی لاپتہ ہوتے ہیں۔ مریضوں کے ساتھ سٹاف کی بدتمیزی لڑائی جھگڑے آئے روز کا معمول ہیں۔ بی او جی کی گڈگورننس کا کچھ پتہ نہیں ہے۔ ڈاکٹر ز کی غفلت کے باعثہسپتال میں آئے روز بچوں ،خواتین اور دیگر مریضوں کی اموات ہورہی ہیں لیکن بے شرمی اور بے غیرتی کی انتہا یہ ہے کہ حکومت کے کان پر جوں تک نہیں رینگی ہے۔ ہسپتال میں ادویات نام کی کوئی چیز نہیںہے۔ کوئی سر درد کا مریض بھی آتا ہے اس کو بھی ملتان ،پشاور یا اسلام آباد ریفر کر دیا جاتا ہے۔ کوئی بے چارہ علاج معالجہ کی استدعا کرے تو اس کو دھکے دے کر باہر نکال دیا جاتا ہے۔ عوام میڈیکل سٹورز سےادویات خریدتے ہیں کوئی مرض بڑھ جائے تو ملتان یا پشاور جانا پڑتا ہے ،اربوں کی لاگت سے بننے والا ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر سیاست کا اکھاڑہ بن چکا ہے اور عوام کے لئے تذلیل و تحقیر کا باعث بن رہا ہے۔ عوامنے وزیر اعظم پاکستان عمران خان ،وزیر اعلی خیبر پختونخوا ،صوبائی وزیر صحت سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ بی او جی اور ڈاکٹر کریم شاہ کی لڑائی میں مریضوں کو نہ رگڑا جائے ، سیاسیمداخلت بند کرتے ہوئے ہسپتال میں مریضوں کا علاج معالجہ کیا جائے اور ہسپتال میں نفسیاتی مرض کے شکار عملہ کے بجائے فرض شناس عملہ کو تعینات کرکے ادویات اور ڈاکٹرز فراہم کئے جائیں بصورت دیگرعوام احتجاج پر مجبور ہو گی


عشق میں ناکامی پر نوجوان کی خودکشی کی ناکام کوشش

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)عشق کا جادو سرچڑھ کر بولنے لگا ،عشق میں ناکامی پر نوجوان کی خودکشی کی ناکام کوشش،تھانہ صدر کی حدود کچہ کے علاقہ موضع میرانی کے نوجوان نے عشق میں ناکامی پر پسٹل کیفائرنگ سے خودکو شدید زخمی کردیا،پولیس نے نوجوان کے خلا ف اقدام خودکشی کا مقدمہ درج کرلیا۔پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ صدر کی حدود کچہ کے علاقہ موضع میرانی میں نوجوان نے پسٹل کی فائرنگ سےخودکو شدید زخمی کرلیا جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ۔ذرائع کے مطابق نوجوان پر عشق کو بھوت سوار تھا اور وہ جس لڑکی سے پسند کی شادی کرنا چاہتاتھا کہ اسکے والدین نے اس کی شادی کسی اور جگہ کردی جس پر نوجوان نے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کرنے کی کوشش کی ۔پولیس نے نوجوان کے خلاف اقدام خودکشی کا مقدمہ درج کرلیا


عدالت سے ضمانت پر رہائی پانے کی رنجش ،فریقین کا آپس میں لاتوں مکوں اور ہنٹروں کا آذادانہ استعمال

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)چوری کے مقدمہ میںعدالت سے ضمانت پر رہائی پانے کی رنجش ،فریقین کا آپس میں لاتوں مکوں اور ہنٹروں کا آذادانہ استعمال ،دونوں جانب کے تین افراد ہسپتال پہنچ گئے ،پولیس نے دونوں جانب کے پانچ افراد کے خلاف رپورٹس درج کرلی گئیں۔پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ کینٹ کی حدود کمشنر کالونی غزنی خیل ہاﺅس کے قریب دوگروپ آپس میں الجھ پڑے اور دونوں جانبسے لاتوں مکوں اور ہنڑوں کا بے دریخ استعمال کیاگیا جس کے نتیجے میں ایک جانب دو افراد جبکہ دوسری جانب ایک نوجوان زخمی ہوگیا جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیاگیا ۔ذرائع کے مطابق کمشنرکالونی میں علی نامی نوجوان کے کوارٹر میں چوری ہوئی جس میں جہانزیب نامی شخص کو نامزد کیاگیا جو کہ گرفتار ہونے پر عدالت سے ضمانت پر رہا ہونے میں کامیاب ہوگیاجس کی رہائی پر مستغیث فریق اور ملزمفریق آپس میں گتھم گتھا ہوگئے اور ایک دوسرے کو زخمی کیا ۔پولیس نے دونوں جانب کے پانچ افراد کے خلاف الگ الگ رپورٹس درج کرلی ہیں ۔


موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں بھی غیر معمولی اضافہ

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ڈیرہ میں موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں بھی غیر معمولی اضافہ ،موٹرسائیکلیں بھی شہریوں کی پہنچ سے دور ہوگئیں ،موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں روز بروز اضافے نے خریداروں کےساتھ ساتھ ڈیلروں کو بھی پریشانی میں مبتلا کردیا ۔متوسط اور عام طبقے کی شاہی سواری موٹرسائیکل بھی مسلسل مہنگائی کی زد میں آگئی ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران موٹرسائیکل کی قیمتوں میں تینسے پانچ ہزار روپے تک اضافہ ہوچکا ہے ۔مارکیٹ میں 70 سی موٹرسائیکل 75 ہزار روپے اور 125 سی سی کی قیمت ایک لاکھ پچیس ہزار روپے تک پہنچ چکی ہے ۔نئی موٹرسائیکل کے خریداروں کو بڑھتے ہوئےنرخوں نے چکرا کررکھ دیا ہے۔خریداروں کا کہنا ہے کہ اب پرانی موٹرسائیکل پر ہی گزارہ کرنا پڑے گا ۔ایک شہری نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہا کہ وہ نئی موٹرسائیکل خریدنے کے لئے آیا تھا مگر قیمتمیری پہنچ سے دور ہوگئی ہے ،اب موٹرسائیکل بارگین سے پرانی موٹرسائیکل خرید کر گزارہ کرنا پڑے گا۔خریداروں کی طرح موٹرسائیکل ڈیلرز بھی بڑھتی ہوئی مہنگائی کے سبب بہت پریشان ہیں ۔ڈیلرز کا کہناہے کہ گزشتہ چند ماہ میں ان کا کاروبار بیس سے تیس فیصد کم ہوگیا ہے۔موٹرسائیکل ڈیلرز نے بتایا کہ جو بھی گاہک آتا ہے وہ قیمت کا سن کو واپس لوٹ جاتاہے ۔ہم کیا کریں ہمارے کاروبار آہستہ آہستہ تباہی کیطرف جارہے ہیں مگر حکومت ہے کہ اس طرف دھیان ہی نہیں دے رہی ۔غریب کی سواری کہلانے والی موٹرسائیکل کی بڑھتی قیمتوں نے شہریوں کو مشکلات میں ڈال دیا ہے۔شہریوںنے حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ مہنگائی کنٹرول کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے تاکہ کاروباری افراد کے گھر کا چولہا بجھنے سے بچ سکے ۔


ایرانی ڈیزل اور پیٹرول کی سمگلنگ کی روک تھام کے لئے کاروائیاں جاری

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) ایرانی ڈیزل اور پیٹرول کی سمگلنگ کی روک تھام کے لئے مختلف کاروائیوں کے دوران یارک ‘ چودھوان ‘ پہاڑ پور اور کلاچی پولیس نے 2450لیٹر سے زائد ایرانی ڈیزل اور500لیٹر پیٹرول قبضہ میں لیکر 7ملزمان گرفتار کرلئے ۔پولیس ذرائع کے مطابق ڈیرہ پولیس نے تھانہ یارک ‘ چودھوان ‘ کلاچی اور پہاڑ پور پولیس نے مختلف کاروائیوں کے دوران 2450لیٹر سے زائد ایرانیڈیزل اور 500لیٹر پیٹرول برآمد کرکے 7ملزمان گرفتار کرلئے ‘ پولیس نے گرفتار ملزمان کےخلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے ۔


تاجر طبقہ اپنا ٹیکس ادا کرکے قومی فریضہ سرانجام دیں ،خالد خلیل

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکاٹکس فورس آفیسر خالد خلیل نے اپنے دفتر میں پاکستان کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن کا وفد صوبائی سینئر وائس چیئرمین لطیف الرحمن خان کی قیادتمیں ملنے والے وفد سے گفتگو کے دوران کہا کہ ٹیکس کی ادائیگی قومی فریضہ ہے لہذا تاجر طبقہ اپنا ٹیکس ادا کرکے قومی فریضہ سرانجام دیں ‘ ان کا کہنا تھا کہ دوا فروشوں پر پروفیشنل ٹیکس ایکسائز ڈیپارٹمنٹ نے نہیںبلکہ صوبائی حکومت کی طرف سے لگایاگیا ہے‘ جس کا مسودہ باقاعدہ صوبائی اسمبلی سے منظور کیاگیا ہے ‘ یہ قانونی ٹیکس ہے جو ہر صورت وصول کیاجائے گا، ‘ وفد میں ضلعی چیئرمین حاجی محمد رمضان ‘ محمد طارقجانی ‘ اور دیگر شامل تھے ‘ ای ٹی او خالد خلیل نے کہا کہ صوبائی حکومت نے صوبہ بھر کے تمام دوا فروش ڈسٹری بیوٹرز ‘ ہول سیلرز پر بلترتیب 20ہزار اور 30ہزار روپے سالانہ کے حساب سے ٹیکس عائدکیا ہے ‘ اسیحساب سے بمعہ سابقہ بقایا جات جلد از جلد ادا کیے جائیں ‘ عدم ادائیگی کے بعد 50فیصد کے حساب سے جرمانہ بھی عائد کیا جائےگا‘ انہوںنے کہا کہ پروفیشنل ٹیکس کی وصولی کا اختیار صوبائی سطح پر صرف ایکسائزڈیپارٹمنٹ کو حاصل ہے‘ ٹی ایم اے کے پروفیشنل ٹیکس سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ہے ۔


نوجوان نسل آئس سمیت دیگر نشہ ودغیر اخلاقی سرگرمیوں کا شکار ہو نے لگی

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) نوجوان نسل آئس سمیت دیگر نشہ ودغیر اخلاقی سرگرمیوں کا شکار ہو نے لگی ،صوبائی حکومت کی جانب سے صوبہ میں کھیلوں کے فروغ اور تحصیل سطح پر اسٹیڈیمز کے قیام کے دعوﺅںکے برعکس ڈیرہ اسماعیل خان میں کھیلوں کے مناسب سرگرمیاں و سہولیات نہ ہونے کے باعث نوجوان نسل آئس سمیت دیگر نشہ ودغیر اخلاقی سرگرمیوں کا شکار ہو نے لگی ہے ‘ کھیل کے میدانوں کی کمی اورسہولیات نہ ہونے کے باعث یہ میدان کھلاڑیوں کی بجائے نشہ کے عادی افراد کےلئے محفوظ پناہ گاہیں بن چکی ہیں ‘ بعض ذرائع کے مطابق ڈیرہ کے تعلیمی ادارے بھی آئس جیسے نشہ سے محفوظ نہیں ہیں ‘ڈیرہ کےتاریخی تعلیمی ادارے سے ملحقہ گراﺅنڈ نشہ کے عادی افراد کے آماجگاہ بن چکے ہیں ‘جہاں شام ڈھلے نشہ کے عادی افراد امڈآتے ہیں ‘ ان نشے کے عادی افراد کی وجہ سے قریبی آبادی کے لوگوں کی عزتیں بھیغیرمحفوظ ہو چکی ہیں ‘ عوامی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ اور پولیس حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ آئس سمیت دیگر منشیات کے تدارک کےلئے زبانی دعوﺅں کی بجائے عملی اقدامات کریں اور حکومت نوجوان نسل کو مثبتسرگرمیوں کےلئے ہر ممکن سہولیات فراہم کریں۔


فیس بک ،خواتین کی آن لائن سیکورٹی کے لئے ہدایت نامہ جاری

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)فیس بک ،خواتین کی آن لائن سیکورٹی کے لئے ہدایت نامہ جاری ۔فیس بک نے خواتین صارفین کی آن لائن سیکورٹی کے لئے تصاویر پر مبنی ہدایت نامہ (انفوگرافکس ) جاریکردیاہے ۔یہ ہدایات اقوام متحدہ کے تحت خواتین کے خلاف تشدد کے عالمی دن کی مناسب سے جاری کیاگیا ہے۔فیس بک کے مطابق اپنے پلیٹ فارم کو مزید مضبوط بنانے اور خواتین کے لئے اسے مزیدخوشگوار جگہ بنانے کے لئے پرعزم ہیں ،فیس بک نے خواتین کو مشورہ دیا ہے کہ دوستی کی درخواست منظور کرنے میں احتیاط برتیں جسے پہلے سے جانتی ہوں ہوسکتاہے کہ کوئی شخص ان کے واقف کی جعلی شناختسے اکاﺅنٹ بنا کر دوستوں کی فہرست میں آنا چاہتا ہو۔ضروری ہے کہ ٹیگ کئے جانے کی سیٹنگ میں بھی اس بات کو لازم بنایا جائے کہ کوئی بھی دوست آپ کی منظوری کے بغیر آپ کو کسی مواد یا پوسٹ میں ٹیگنہ کرسکے ۔


شہریوں کو آئل و ناقص گھی میں تیار کھانے پینے کی اشیاءکی فروخت دھڑلے سے جاری

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ڈیرہ شہر و گردونواح میں شہریوں کو آئل و ناقص گھی میں تیار کھانے پینے کی اشیاءکی فروخت دھڑلے سے جاری۔شہریوں کو ناقص کوکنگ آئل و ناقص گھی میں تیار کردہ چٹ پٹےسموسے ،پکوڑے ،چپس ،برگر ،بریانی کی تیاری سے شہریوں میں مہلک امراض پھیلنے کاا ندیشہ۔عوامی و سماجی حلقوں کا ڈسٹرکٹ فوڈاتھارٹی سمیت تمام اعلٰی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابقڈیرہ شہر و گردونواح میں جگہ جگہ غیر معیاری اور ناقص گھی و کوکنگ آئل میں پکوڑے ،سموسے ،چپس ،برگراور بریانی کی تیاری و فروخت دھڑلے سے جاری ہے جس سے شہریوں میں مختلف اقسام کی مہلک امراضجنم لے رہی ہیں۔شہریوں میں غیر معیاری کھانے پینے کی اشیاء تیار اور فروخت کی جارہی ہیں جو انسانی زندگیوں کیساتھ کھیلنے کے مترادف ہے عوامی و سماجی حلقوں کا ڈسٹرکٹ فوڈ اتھارٹی سمیت تمام اعلٰی حکامسے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔


ضلع بھر میں ”شادی آرڈنینس کی دھجیاں اڑائی“جانے لگیں

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)شادی سیزن شروع ہوتے ہی ڈیرہ شہر سمیت ضلع بھر میں ”شادی آرڈنینس کی دھجیاں اڑائی“جانے لگیں۔پابندی کے باوجود شادی بیاہ اور اس سے متعلق تیل مہندی کی رسوماتکے موقع پر آتش بازی کے مظاہرے اور جدید اسلحہ سے فائرنگ رواج بن چکی ہے۔جبکہ پولیس کی ملی بھگت سے بااثرافراد کی جانب سے تیل مہندی کی تقریبات کے موقع پر”شراب و شباب اور رقص وسرورکیمحفلیں “ بھی سجا ئی جاتی ہیں۔شہری اور دیہاتی تھانوں کی پولیس نے ایسی تقریبات کے باقاعدہ نرخ مقرر کر رکھے ہےں۔مال پانی وصولی کے باعث پولیس ایسے مواقعوں پر آنکھیں بند کرلیتی ہے۔ڈی ایسپیزاور تھانوں کے ایس ایچ اوز سمیت ماتحت عملہ کا قانون شکنوں کے خلاف خاموشی اختیار کر نا سوالیہ نشان ہے۔رات کے وقت شادی کی تقریبات میں شہر و مضافاتی علاقوں میں فائرنگ کی آوازوں اور آتشبازی کے خوفناک دھماکوں سے گونج اٹھتاہے۔لوگوں کی نیندیں اور سکون برباد ہوجاتاہے۔مگر میرج ایکٹ کی خلاف ورزیاں کرنیوالوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی جارہی۔شہراور گردونواح کے علاقوں میں شادی بیاہ اور تیل مہندی کی رسومات کے موقع پر فائرنگ ، آتش بازی کے مظاہرے کرنے سمیت ساﺅنڈسسٹم کا بے دریغ استعمال کر کے اونچی آواز میں فحاش گانے چلائے جاتےہیں شراب کے نشہ میں دھت بگڑے نوجوانوں کی جانب سے بڑھکیں مارنے کا سلسلہ بھی نہ رک سکا۔ون ڈش کی جس طرح دھجیاں اڑائی جارہی ہیں ماضی میں اس کی مثال نہیں ملتی۔شادی اور ولیمہ کے موقع پرمہمانوں کو کئی ڈشوں پر مشتمل انواع اقسام کے کھانے پیش کیے جاتے ہیں اور شادی ہالز میں تقریبات کا سلسلہ رات گئے تک جاری رہتا ہے تیل مہندی یا بارات پر کی جانیوالی اندھادھند فائرنگ کے باعثمتعددشہری جن میں معصوم بچے بھی شامل ہیں اندھی گولیوں کانشانہ بن کر موت کی وادی میں پہنچ چکے ہیں۔متعلقہ پولیس کی طرف سے بھی کوئی کارروائی نہیں کی جاتی اور نہ ہی اعلٰی پولیس حکام کوئی نوٹس لے رہےہیں۔مٹھی گرم ہونے پر متعلقہ تھانوں کی پولیس تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے۔اس امر پر شہری ،سماجی ،مذہبی ، فلاحی شخصیات نے وزیراعلٰی خیبرپختونخوا ،آئی جی خیبر پختونخوا ،ڈی پی او ڈیرہ ، ڈپٹی کمشنر ڈیرہسے مطالبہ کیا ہے کہ نوٹس لیکر شادی آرڈیننس کی خلاف ورزی اور فائرنگ ،آتش بازی کے مظاہرے کرنیوالوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔


شہر میں مچھلی فروشوں کی من مانیاں عروج پر

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ڈیرہ شہر میں مچھلی فروشوں کی من مانیاں عروج پر ، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس دکانداروں کو لگام ڈالنے میں بری طرح میں ناکام ، شہریوں کا ڈپٹی کمشنر ڈیرہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ ،تفصیلات کے مطابق ڈیرہ شہر ومضافاتی علاقوں کے مچھلی فروشوں نے اپنی مرضی سے مچھلیوں کے من مانے نرخ مقرر کر رکھے ہیں ،جو عام شہری کی پہنچ سے کوسوں میل دور ہےں ،شہریوں کا کہنا ہے کہ دوسرےشہروں کی نسبت ڈیرہ میں مچھلی 100روپے سے لیکر200روپے تک مہنگی فروخت کی جارہی ہے دکاندارمچھلی منڈی کے نرخوں کے مطابق مچھلی فروخت نہیں کرتے بلکہ اپنی من مرضی سے نرخ بڑھا کر گاہکوں کولوٹ رہے ہیں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس سے بار بار شکایات کے باوجود پرائس کنٹرول کمیٹیاں کارروائی کرنے سے گریزاں ہیں عوامی ،سماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔


ایرانی ٹماٹر درآمد کے باوجود قیمتوں میں کمی نہ آسکی

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ایرانی ٹماٹر درآمد کے باوجود قیمتوں میں کمی نہ آسکی ،سرکاری نرخ ناموں میں ٹماٹر 80 سے 160 روپے کلومقرر کرنے کے باوجود مارکیٹ میں 180 اور 200روپے فی کلوفروخت کیاجا رہا ہے۔جبکہ آلو پیاز کے مہنگے دام بدستور برقرار ہیں۔پیاز50 سے 60 روپے کے بجائے 80 سے 100روپے کلو ،آلو60کے بجائے 80روپے فی کلو فروخت کیا جا رہا ہے۔اسی طرح دیگراشیائے ضروریہ دالیں ،گھی اورکوکنگ آئل کی قیمتیں بھی ایک ماہ کے دوران دو سے تین مرتبہ بڑھائی جاچکی ہے اور مہنگائی سے عوام کا جینا دوبھر ہوگیا جبکہ دوسری جانب عوام کو سستی اشیا ءصرف مہیا کرنے اورسبسڈی دینے کے حوالے سے بنائے گئے یوٹیلیٹی سٹورز بھی آخری سانسیں بھر رہے ہیں۔ڈیرہ ضلع بھر کے یوٹیلیٹی سٹورز پر نہ تو گھی ہے نہ چینی اور دیگر سبسڈیز اشیاءموجود ہیں اب ا گر یوٹیلیٹی سٹورز کو سفید ہاتھیکہا جائے تو غلط نہ ہوگا۔ سبزیوں سمیت دیگر اشیاء صرف اتنی مہنگی ہوگئی ہیں کہ عام خریدار کے لئے تو اب ایک وقت کا بھی کھانا مشکل ہوگیا ہے سبزیوں کے حوالے سے ٹماٹر کی دوڑقیمتیں سب سے آگے ہےایرانی ٹماٹر آنے کے باوجود قیمتوں میں کمی نہ لائی جا سکی ، سرکاری نرخ ناموں میں ٹماٹر80 سے 160 روپے کلو مقرر کرنے کے باوجود مارکیٹ میں 200روپے فی کلوفروخت کیاجارہا ہے ،اسی طرح آلو اور پیازکے بھی مہنگے دام بدستور برقرارہیں۔پیاز 60 روپے کلو کے بجائے 80 سے 100روپے کلو میں فروخت ہورہا ہے۔آلو 60روپے فی کلو کے بجائے 80روپے فی کلو فروخت کیا جارہا ہے جبکہ دوسری جانبعوام سستی اشیاءصرف مہیا کرنے اور سبسڈی دینے کے حوالے سے بنائے گئے یوٹیلیٹی سٹورز بھی آخری سانسیں بھر رہے ہیں ، مہنگائی سے ستائے عوام شدید زہنی کوفت میں مبتلا ہےں۔گھریلو خواتین نے گفتگو کر تےہوئے کہا کہ کیا کھائیں اور کیا پکائیں ایک ماہ میں تین تین مرتبہ تو چیزوں کی قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے ، شہریوں نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے مطالبہ کیا ہے کہ خدارامہنگائی کے اس جن کو قابو کر کےبوتل میں بند کیا جائے تاکہ غریب عوام 2 وقت کا کھانا اپنے بیوی بچوں کو مہیا کر سکیں۔


ٹیکس نیٹ میں اضافے کے لئے ایف بی آر میں اصلاحات شروع

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے ٹیکس نیٹ میں اضافے اور ایف بی آر میں اصلاحات کیلئے وزیر اعظم کی ہدایات کے مطابق سفارشات تیار کرنا شروع کردی ہیں، تاجرطبقے،رئیل اسٹیٹ اور انڈسٹریز کو دستاویزی شکل دینے سمیت قومی شناختی کارڈ کو بزنس ٹرانزکشن میں بطور شناخت استعمال کرنے کے حوالے سے تجویز پر بھی عمل درآمد شروع کیا جائے گا۔ تحریک انصاف کیحکومت نے ملک میں ٹیکس چوری کی روک تھام اور مختلف سیکٹرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے کیلئے ایف بی آر کو ایک مفصل اور جامع اصلاحاتی منصوبہ تیار کرنے کی ہدایت کی ہے وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے ایفبی آر حکام کو 30نومبر تک پلان تیار کرنے کی ہدایت کی ہے جس پر اگلے دو سالوں کے دوران عمل درآمد کیا جائے گا میڈیا رپورٹس کے مطابق تحریک انصاف کی حکومت نے ملک میں ٹیکس نیٹ کو بڑھانے اورمعیشت کو دستاویزی شکل دینے کیلئے اقدامات شروع کر دئیے ہیں اس سلسلے میں وزیر اعظم پاکستان نے ایف بی آر حکام کو ہدایت کی ہے ایف بی آر میں اصلاحات سمیت معیشت کو دستاویزی شکل دینے اورتاجر برادری کے ساتھ ساتھ رئیل اسٹیٹ اور انڈسٹریز کو بھی ٹیکس نیٹ میں لانے کیلئے سفارشات تیار کریں ،ایف بی آر کے ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کے ساتھ ایف بی آر کے افسران کی ملاقات میں ٹیکسنیٹ میں اضافے کے سلسلے میں مختلف تجاویز اور سفارشات کا جائزہ لیا گیاذرائع کے مطابق حکومت نے بیرون ممالک ہونے والے تمام بنک ٹرانزکشن میں قومی شناختی کار ڈ کو بطور شناخت ڈالنے کا فیصلہ کیا ہےاور اس پر جون 2020سے عمل درآمد کیا جائے گااجلاس میں اس امر کا بھی جائزہ لیا گیا کہ معیشت کو دستاویزی شکل دینے کی ذمہ داری پبلک اور پرائیویٹ سیکٹرز پر عائد ہوتی ہے ذرائع کے مطابق اس حوالےسے منعقدہ میٹنگ میں وزارت قانون و انصاف کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اسٹیٹ بنک کی مشاورت سے بینکنگ لاءمیں 31دسمبر سے قبل ترامیم کے حوالے سے سفارشات تیار کریں تاکہ ایف بی آر حکام کےساتھ فنانشل ٹرانزیکشن کا ڈیٹا شیئر کیا جا سکے۔


سرکاری اراضی پر ناجائز قبضوں کو ختم کرنے کے لیے اقدامات

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)خیبر پختونخوا حکومت نے ڈیرہ اسماعیل خان سمیت تمام اضلاع میں سرکاری ملکیتی زمینوں کی تفصیلات اکٹھی کرنے اور سرکاری اراضی پر ناجائز قبضوں کو ختم کرنے کے لیےاقدامات شروع کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو احکامات جاری کردئیے گئے ہیں۔صوبائی حکومت کے پرفارمنس منیجمنٹ اینڈ ریفارمز یونٹ کی طرف سے تمام ڈپٹی کمشنرز کو جاری مراسلےمیں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ جیوگرافک انفارمیشن سسٹم(جی آی ایس) کے ذریعے اپنے متعلقہ اضلاع میں سرکاری ملکیتی زمینوں کی نقشہ سازی اور عددی تفصیلات مرتب کرنے کے لئے عملی اقدامات شروعکریں۔سرکاری زمینوں کے جیو کوارڈینیٹس اکٹھی کرنے اور جی آئی ایس کی مدد سے ان زمینوں کے نقشہ جات اور دیگر تفصیلات مرتب کرنے کے لئے تمام اضلاع میں جی آئی ایس انالسٹس کی خدمات فراہمکردی گئی ہیں

About The Author