نومبر 2, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لیے قومی خواتین کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا

بنگلہ دیش کے خلاف ایک روزہ اور ٹی ٹونٹی سیریز میں شریک قومی اسکواڈز میں 4،4 تبدیلیاں کی گئی ہیں کائنات حفیظ اور رامین شمیم پہلی بار قومی خواتین ایک روزہ کرکٹ ٹیم کا حصہ بن گئیں

انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لیے قومی خواتین کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا تین ایک روزہ اور تین ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کے لیے علیحدہ علیحدہ اسکواڈز کا اعلان کیا گیا

بنگلہ دیش کے خلاف ایک روزہ اور ٹی ٹونٹی سیریز میں شریک قومی اسکواڈز میں 4،4 تبدیلیاں کی گئی ہیں کائنات حفیظ اور رامین شمیم پہلی بار قومی خواتین ایک روزہ کرکٹ ٹیم کا حصہ بن گئیں

15 سالہ لیگ اسپنر عروب شاہ پہلی بار ٹی ٹونٹی ٹیم میں شامل آلراونڈر ندا ڈار کی دونوں اسکواڈز میں واپسی 15 رکنی قومی ایک روزہ خواتین کرکٹ ٹیم کی قیادت بسمعہ معروف کریں گی

دیگر کھلاڑیوں میں عالیہ ریاض، انعم امین، عروب شاہ، ڈیانا بیگ اور فاطمہ ثناء شامل جویریہ خان، کائنات حفیظ، ناہیدہ خان، نشرہ سندھو، ندا ڈار اور عمیمہ سہیل بھی ٹیم میں شامل رامین شمیم ،

سدرہ امین اور سدرہ نواز بھی ایک روزہ اسکواڈ کا حصہ ٹی ٹونٹی اسکواڈ میں بسمعہ معروف (کپتان)، عالیہ ریاض، انعم امین، عروب شاہ اور عائشہ ظفر شامل ڈیانا بیگ، فاطمہ ثناء، ارم جاوید، جویریہ خان، ناہیدہ خان اور ندا ڈار ٹی ٹونٹی ٹیم میں شامل عمیمہ سہیل،

رامین شمیم، سعدیہ اقبال اور سدرہ نواز بھی 15 رکنی ٹی ٹونٹی اسکواڈ کا حصہ سیریز میں شرکت کے لیے قومی اسکواڈ 30 نومبر کو ملائیشیا روانہ ہوگا

سیریز کے تمام میچز 9 سے 20 دسمبر تک کنرارا اوول میں کھیلے جائیں گے سیریز میں شامل 3 ایک روزہ میچز آئی سی سی ویمنز چیمپئین شپ کا حصہ ہیں۔

About The Author