نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

گنے کے ریٹ میں خیراتی اضافہ منظور نہیں ، کسان بچاؤ تحریک

کسان گنے کے ریٹ میں متوقع نام نہاد اور خیراتی حکومتی اضافے کو مسترد کرتے ہیں.سید محمود الحق بخاری نے کہا کہ گنا گناہ بن چکا ہے

رحیم یار خان

کسان بچاؤ تحریک پاکستان اور پاکستان کسان اتحاد کے رہنماؤں چودھری محمد یاسین، جام ایم ڈی گانگا، سید محمود الحق بخاری،

ملک اللہ نواز مانک، صمد سلطان بندیشہ نے کہا ہے کہ گنے کے ریٹ میں خیراتی اضافہ منظور نہیں کریں گے.جام ایم ڈی گانگا نے کہا کہ فی من گنے پر کسان کے 250روپے اخراجات ہیں.کسانوں کو گنے کا کم ازکم ریٹ 300روپے من دیا جائے.

چودھری محمد یاسین نے کہا کہ عدالت عالیہ سے کسانوں کو انصاف کی پوری امید ہے. بہاول پور ہائی کورٹ بینچ میں عدالت عالیہ کے جسٹس مزمل اختر کی کورٹ نے 28نومبر کو تمام سٹیک ہولڈرز فریقین کو طلب کر رکھا ہے.

ہم کسان گنے کے ریٹ میں متوقع نام نہاد اور خیراتی حکومتی اضافے کو مسترد کرتے ہیں.سید محمود الحق بخاری نے کہا کہ گنا گناہ بن چکا ہے

کسان گناہ کم کریں.ملک اللہ نواز اور صمد سلطان بندیشہ نے کہا کہ کسانوں کو خیرات نہیں حق چاہیئے.اپنا گنا اپنی مرضی، کم ریٹ پر گنا ہرگز نہیں دیں گے

About The Author