دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پنجاب:خواتین کیساتھ زیادتی کے واقعات میں اضافہ

سال 2018 میں خواتین کے ساتھ زیادتی کے 3,300 واقعات رپورٹ ہوئے۔ اسی طرح سال دو ہزار اٹھارہ کے دوران غیرت کے نام پر 149 خواتین کو قتل کیا گیا۔

لاہور: آبادی کے لحاظ سے پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں پچھلے پانچ سال کے دوران خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی، تیزاب گردی اور قتل کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔

خواتین پر تشدد کے واقعات کے حوالے سے سامنے آنے والی پولیس رپورٹ کے مطابق پچھلے پانچ سال کے دوران خواتین پر تشدد،زیادتی، قتل اور تیزاب پھینکنے کے 15 ہزار سے زائد واقعات پیش آئے۔

پولیس رپورٹ کے مطابق سال 2019 کے دس ماہ کے دوران خواتین سے زیادتی کے 3,387 واقعات رپورٹ ہوئے۔

سال 2018 میں خواتین کے ساتھ زیادتی کے 3,300 واقعات رپورٹ ہوئے۔ اسی طرح سال دو ہزار اٹھارہ کے دوران غیرت کے نام پر 149 خواتین کو قتل کیا گیا۔

سال 2019 کے دس ماہ کے دوران غیرت کے نام پر قتل کے 198 واقعات رپورٹ ہوئے۔

پولیس رپورٹ کے مطابق سال 2019 کے دس ماہ کے دوران خواتین پر تیزاب پھینکنے کے 36 واقعات رپورٹ ہوئے۔

سال 2008 کے دوران خواتین کے خلاف تیزاب پھینکنے کے 37 کیسز رپورٹ ہوئے۔

About The Author