مئی 6, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

آئی جی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ عارف نواز کوہٹادیا گیا،شعیب دستگیر نئے پولیس سربراہ ہونگے

چیف سیکرٹری پنجاب یوسف نسیم کھوکھر کو تبدیل کر کے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کے احکامات دئیے گئے ہیں

لاہور: آئی جی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ عارف نواز کو ہٹا دیا دیا گیا، شعیب دستگیر کو صوبہ پنجاب کی پولیس کا نیا سربراہ تعینات کرنے کیلئے باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں پنجاب پولیس کے آئی جی کو بھی تبدیل کر دیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی جی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ عارف نواز کو عہدے سے ہٹا کر ان کی جگہ شعیب دستگیر کو پنجاب پولیس کا نیا سربراہ تعینات کر دیا گیا ہے۔ شعیب دستگیر کو پنجاب پولیس کا نیا آئی جی تعینات کرنے کا باقاعدہ نوٹیفیکشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب پنجاب کے چیف سیکرٹری کو بھی تبدیل کر دیا گیا ہے۔

وفاقی حکومت نے چیف سیکرٹری پنجاب یوسف نسیم کھوکھر کو تبدیل کر کے وفاقی سیکرٹری داخلہ میجر (ر) اعظم سلیمان خان کو چیف سیکرٹری پنجاب کے عہدے پر تعینات کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق چیف سیکرٹری پنجاب یوسف نسیم کھوکھر کو تبدیل کر کے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کے احکامات دئیے گئے ہیں جبکہ پاکستان ایڈ منسٹریٹو سروس کے گریڈ 22کے افسر وفاقی سیکرٹری داخلہ میجر (ر) اعظم سلیمان کو نیا چیف سیکرٹری پنجاب تعینات کر دیا گیا ہے جو ممکنہ طور پر بدھ کے روز اپنے عہدے کی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے۔ میجر (ر) اعظم سلیمان خان پنجاب میں سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو، سیکرٹری آبپاشی، سیکرٹری خوراک، سیکرٹری داخلہ ،کمشنر لاہور ڈویژن اورایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم کے فرائض سر انجام دے چکے ہیں جبکہ نگراں دور حکومت میں انہیںچیف سیکرٹری سندھ تعینات کیا گیا تھا۔
مو جودہ حکومت نے میجر(ر) اعظم سلیمان کو وفاقی سیکرٹری داخلہ تعینات کیا تھا اور انہیں اب پنجاب کے سب سے بڑے انتظامی عہدے پر تعینات کیا گیاہے ۔ذرائع کے مطابق چیف سیکرٹری پنجاب کی تبدیلی کے بعد پنجاب میںجلد 11سیکرٹریز،17ڈپٹی کمشنرز اور دیگر افسران کے بھی تقرر و تبادلے کئے جانے کا امکان ہے ۔

%d bloggers like this: