میگا کرپشن سیکنڈل پرمحکمہ اینٹی کرپشن ڈیرہ بھی حرکت میں آگیا
ڈیرہ اسماعیل خان :ڈسٹرکٹ اکاﺅنٹ آفس ڈیرہ میں کروڑوں روپے کے غبن کے میگا کرپشن سیکنڈل پرمحکمہ اینٹی کرپشن ڈیرہ بھی حرکت میں آگیا ،جی پی فنڈاور پنشن کے زیر التواءکیسز اہم فائلوںکی چوری اور آتشزدگی کی تحقیقات کے لئے ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن خیبر پختوا عثمان زمان کی ہدایت پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر عبدالحی خان کی نگرانی اور سرکل آفسیر صدیق اللہ خان محسود کی سربراہی میں تحقیقاتیٹیم نے چھان بین کا عمل شروع کردیاہے جس کے تحت ڈسٹرکٹ اکاﺅنٹ آفس ڈیرہ سے اہم ریکارڈ طلب کرلیاگیا۔اس سلسلے محکمہ اینٹی کرپشن ڈیرہ کے سرکل آفیسر صدیق اللہ محسود نے صحافیوں سے گفتگو کےدوران بتایا کہ ڈسٹرکٹ اکاﺅنٹ آفس ڈیرہ میں بڑے پیمانے پر زیر التوجی پی فنڈاور پنشن کے کیسز میں کرپشن اور بدعنوانی کی شکایات پر ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن کی ہدایات پر ڈسٹرکٹ اکاﺅنٹ آفس ڈیرہمیں تحقیقات کا آغاز کردیاگیا ہے جس کے لئے متعلقہ افسران سے تمام اہم اور ضروری ریکارڈ طلب کیاگیا ۔متعلقہ افسران کی جانب سے کچھ ریکارڈ فراہم کیاگیا ہے لیکن بیشتر ریکارڈ تاحال فراہم نہیں کیاجارہاجس کے لئے ڈی جی اینٹی کرپشن کو لکھ دیاگیا ہے۔ان کی ہدایات کی روشنی میں مزید کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ واضح رہے کہ مبینہ ذرائع کے مطابق کچھ عرصہ قبل ڈسٹرکٹ کمپٹرولر ڈیرہ کے خلاف کرپشنکی شکایات پر اکاﺅنٹینٹ جنرل خیبرپختونخوا نے ڈسٹرکٹ اکاﺅنٹ آفس ڈیرہ میں ریکارڈ کی چھان بین کے لئے آڈٹ ٹیم مقرر کی ۔اکاﺅنٹ آفس ڈیرہ کے افسران کی کرپشن منظر عام پر آنے کے بعدافسران میں کھلبلی مچ گئی اور انہوں نے اپنی کرپشن پر پردہ ڈالنے کے علاوہ نیب ، اینٹی کرپشن ،ایف آئی اے کی جانب سے چھاپوں کے دوران ریکارڈ کو قبضہ میں کرنے کے خدشہ کے باعث اہم ریکارڈ کوغائب کرنے کا بڑا منصوبہ بناتے ہوئے ریکارڈ کے چوری ہونے کا ڈھونگ رچایا جوکہ کینٹ پولیس نے بے نقاب کرکے ناکام بنادیا۔پولیس ذرائع کے مطابق ڈیرہ پولیس کی جانب ڈی ایس پی سٹی کی سربراہیمیں تحقیقاتی ٹیم مقرر کردی گئی ہے جس نے چوری شدہ ریکارڈ کے حوالے سے مزیدتحقیقات اور چھان بین شروع کیجس میں اکاﺅنٹ آفس ڈیرہ کے کمپٹرولر آفسیر سمیت دیگر اہلکاروں کو بھی شامل تفتیش کیاگیاہے اور ان سے پوچھ کچھ کے بعد کیس محکمہ اینٹی کرپشن ڈیرہ کو ارسال کردیا ۔بعدازاں ڈسٹرکٹ اکاﺅنٹ آفس ڈیرہ میں آتشزدگی کے دوان اہم ریکارڈ جلنے کا ڈراما رچایا گیا جوکہ بے نقاب ہوگیا۔
کمشنر ڈیرہ کی حادثے میں زخمی مریضوں کی عیادت
ڈیرہ اسماعیل خان : کمشنر ڈیرہ جاوید خان مروت کا تحصیل پروآ کے علاقہ میں المناک ٹریفک حادثے کے فوری بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ ۔ زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترینسہولیات فراہم کرنے کی ہدایت۔تفصیلات کے مطابق کمشنر ڈیرہ نے گزشتہ شب انڈس ہائی وے پر میرن کے قریب ہونےوالے المناک حادثے کی اطلاع کے فوراً بعدڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ ہسپتال کا دورہکیا۔ اس موقع پر قائمقام ڈپٹی کمشنر نور عالم محسود بھی انکے ہمراہ تھے۔ کمشنر نے ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے کیے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترینسہولیات فراہم کی جائیں۔ انہوں نے شدید زخمی ہونےوالے مسافروں کیلئے فوری طور پر خون کے عطیات دینے کی اپیل کی جبکہ دور دراز علاقوں سے تعلق رکھنے والے متفین کی لاشوں کو انکے شہروں تک پہنچانےکیلئے پرائیویٹ ایمبولنسز کا انتظام کیا۔
شہر اور گرد و نواح میں سود کا کاروبار عروج پر
ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)ڈیرہ اسماعیل خان شہر اور گرد و نواح میں سود کا کاروبار عروج پر ، خودکشی کے واقعات میں اضافہ،سود سے متاثر لوگوں نے جائیدادیں تک بیچنا شروع کر دیں، لوگ ذہنی مریض بن کرخود کشیاں کر نے لگے۔ڈیرہ شہر ا ور گرد و نواح کے علاقوں میں سود کا کاروبار عروج پر پہنچ گیا، سود کا کاروبار، کئی خاندانوں کو سڑک پر لے آیا ہے، اس کاروبار میں مردوں کے ساتھ اب عورتیں بھی نمایاں نظر آ رہیہیں، کئی تاجروں سمیت غریب لوگ شدید متاثر ہو رہے ہیں، ایک لاکھ پر 10 ہزار ماہانہ سود وصول کیا جاتا ہے، کاروبار کرنے والی سود خور کروڑ پتی بن گئے، سود نے متاثر لوگوں کو اذیت میں مبتلا کر دیا۔سود کےکاروبار کے سبب کئی خاندان مالی لحاظ سے کمزور ہو گئے، چند روز قبل کروڑوں روپے سود کے قرض میںجکڑے 45 سالہ شہری نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کرلی ،بینکوں نے قرض حاصل کرنا اتنادشوار اور پیچیدہبنادیا ہے کہ غریب لوگ سود کے پیسوں سے کاروبار کرنے پر مجبور ہو گئے۔ ، ایک طرف سود خور کو حرام قرار دیا گیا ہے تو دوسرے طرف مسلمانوں نے ذریعہ معاش بنا دیا ہے جب کہ سود کے بڑھتے ہوئے کامکاانتظامیہ نے کبھی سنجیدگی کے ساتھ نوٹس نہیں لیا۔ ذرائع کے مطابق میونسپل کمیٹی ڈیرہ کے افسران نے کرپشن کی انتہائی کررکھی ہے ۔غریب کلاس فور ملازمین کئی کئی ماہ کی تنخواہیں نہ ملنے پر سودخوروں کے ہاتھوںمجبور ہوکر سود پر قرض حاصل کرلیے ہیں ۔سود خوروں کے ساتھ ملی بھگت سے ان کی تنخواہوں کے چیک میونسپل کمیٹی ڈیرہ کے افسران کے پاس رہن رکھوائے ہوئے ہوتے ہیں ۔شہریوںکا کہنا ہے کہ چندعرصہ قبل سابق آر پی او ڈیرہ دار علی خٹک نے سود خوروں کی فہرستیں مرتب کروائی تھی اور ان کے فوٹو چوراہوں پر لگانے کا عندیہ دیاتھا مگر ان کے تبادلے کے بعد کوئی کاروائی نہیں کی گئی۔ شہریوں نے اعلی حکامسے مطالبہ کیا کہ شہر میں سود کے کاروبار میں ملوث افراد کیخلاف کارروائی اور سودی نظام کو ختم کیا جائے۔
شہر اور گرد و نواح میں سود کا کاروبار عروج پر
ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)ڈیرہ اسماعیل خان شہر اور گرد و نواح میں سود کا کاروبار عروج پر ، خودکشی کے واقعات میں اضافہ،سود سے متاثر لوگوں نے جائیدادیں تک بیچنا شروع کر دیں، لوگ ذہنی مریض بن کرخود کشیاں کر نے لگے۔ڈیرہ شہر ا ور گرد و نواح کے علاقوں میں سود کا کاروبار عروج پر پہنچ گیا، سود کا کاروبار، کئی خاندانوں کو سڑک پر لے آیا ہے، اس کاروبار میں مردوں کے ساتھ اب عورتیں بھی نمایاں نظر آ رہیہیں، کئی تاجروں سمیت غریب لوگ شدید متاثر ہو رہے ہیں، ایک لاکھ پر 10 ہزار ماہانہ سود وصول کیا جاتا ہے، کاروبار کرنے والی سود خور کروڑ پتی بن گئے، سود نے متاثر لوگوں کو اذیت میں مبتلا کر دیا۔سود کےکاروبار کے سبب کئی خاندان مالی لحاظ سے کمزور ہو گئے، چند روز قبل کروڑوں روپے سود کے قرض میںجکڑے 45 سالہ شہری نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کرلی ،بینکوں نے قرض حاصل کرنا اتنادشوار اور پیچیدہبنادیا ہے کہ غریب لوگ سود کے پیسوں سے کاروبار کرنے پر مجبور ہو گئے۔ ، ایک طرف سود خور کو حرام قرار دیا گیا ہے تو دوسرے طرف مسلمانوں نے ذریعہ معاش بنا دیا ہے جب کہ سود کے بڑھتے ہوئے کامکاانتظامیہ نے کبھی سنجیدگی کے ساتھ نوٹس نہیں لیا۔ ذرائع کے مطابق میونسپل کمیٹی ڈیرہ کے افسران نے کرپشن کی انتہائی کررکھی ہے ۔غریب کلاس فور ملازمین کئی کئی ماہ کی تنخواہیں نہ ملنے پر سودخوروں کے ہاتھوںمجبور ہوکر سود پر قرض حاصل کرلیے ہیں ۔سود خوروں کے ساتھ ملی بھگت سے ان کی تنخواہوں کے چیک میونسپل کمیٹی ڈیرہ کے افسران کے پاس رہن رکھوائے ہوئے ہوتے ہیں ۔شہریوںکا کہنا ہے کہ چندعرصہ قبل سابق آر پی او ڈیرہ دار علی خٹک نے سود خوروں کی فہرستیں مرتب کروائی تھی اور ان کے فوٹو چوراہوں پر لگانے کا عندیہ دیاتھا مگر ان کے تبادلے کے بعد کوئی کاروائی نہیں کی گئی۔ شہریوں نے اعلی حکامسے مطالبہ کیا کہ شہر میں سود کے کاروبار میں ملوث افراد کیخلاف کارروائی اور سودی نظام کو ختم کیا جائے۔
قتل کے اہم مقدمہ میں ملزم کو شک کافائدہ دے کر بری کردیاگیا
ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈیرہ محمد یونس خان کی سربراہی میں قائم ماڈل کرمنل ٹرائل کورٹ ڈیرہ کے جج محمد عثمان خان نے تھانہ سٹی کی حدود سرکلر روڈ سینڈی کیٹ موڑ کے قریب قتلمقاتلہ کی دشمنی میں ایک بھائی کو قتل کرنے اور دوسرے کو زخمی کرنے میں ملوث ملزم افتخار احمد سکنہ شیروکہنہ کو جرم ثابت نہ ہونے پر مقدمہ سے بری کرنے کے احکامات جاری کردیئے ۔پولیس کے مطابق علاقہشیروکہنہ گرہ احمد کے رہائشی محمد حنیف ولد اللہ داد نے تھانہ سٹی میں رپورٹ درج کرائی کہ سال 2004 کے دوران وقوعہ کے روز وہ اپنے دوبھائیوں عبدالطیف اور حافظ رفیق کے ہمراہ پیدل سنیئر سول جج عدالتڈیرہ میں پیشی کے سلسلے میں پیدل جارہا تھا کہ سرکلر روڈ سینڈی کیٹ موڑ کے قریب پہنچنے پر موٹرسائیکل سوار ملزم غلام عباس ولد صاحب داد نامعلوم ساتھی کے ہمراہ وہاں آیااور بھائی عبدالطیف پر فائرنگ کردیجس وہ سے موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے مجھے زخمی کردیا ۔قتل کا مقدمہ درج ہونے پر دوران تفیش ملزم افتخار احمد ولد غلام عباس کو مقدمہ میں نامزد کیاگیا ۔ملزم طویل عرصہ مفروررہنے کے بعد پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہوا۔عدالت میں مقدمہ کی سماعت کے دوران دو چشم دید گواہان سمیت بارہ شہادتیں پیش کی گئیں ۔ دوران سماعت چشم دید گواہان کی جائے وقوعہ پر موجودگی مشکوک پائی گئیجبکہ دیگر گواہوں اور دستیاب ریکارڈ میں بھی شدید تضاد پایاگیا ۔عدالت نے مقدمہ کی سماعت مکمل کرکے ملزم کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے مقدمہ سے بری کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں
مجاہد شاہ کاایم سی ایم سی کورس اختتام پذیر
ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)کنٹونمنٹ ایگزیکٹیو آفیسر ڈیرہ اسماعیل خان مجاہد شاہ کاایم سی ایم سی کورس اختتام پذیر ،کنٹونمنٹ آفیسر کا چارج دوبارہ سنبھال لیا۔کنٹونمنٹ بورڈ ڈیرہ اسماعیل خان کے کینٹایگزیگٹیو آ فیسر مجاہد شاہ 28ویں ایم سی ایم سی کورس کے لئے نامزد کئے گئے تھے جو کہ 22نومبر2019کو اختتام پذیر ہو گیا ہے ۔ انہوں نے کینٹ ایگزیکٹیو آفیسر ڈیرہ اسماعیل خان کاچارج دوبارہ سنبھاللئے ہیں۔گزشتہ روز انہوںنے اپنے دفتر میں فرائض منصبی سرانجام دیئے اور سٹاف کو ہدایات جاری کیں ۔٭٭٭
المناک حادثے کا مقدمہ بس اور ٹرک ڈرائیور ز کے خلاف درج کرلیاگیا
ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)پروآ کہیری ڈیرین کے قر یب کراچی جانے والی مسافر بس اور ٹرک کے مابین ہونے والے خوفناک تصادم کے نتیجے میں پانچ پاک فوج کے جوانوں اور خواتین سمیت 9افرادجانبحق جبکہ خواتین اور بچوں سمیت بارہ سے زائد افراد کے زخمی ہونے کا مقدمہ بس اور ٹرک کے ڈرائیوروں کے خلاف درج کرلیاگیا۔ زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال ڈیرہ میں تمام تر طبی سہولیات فراہم کی جارہیہیں ۔۔ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ رینج محمد امتیاز شاہ نے افسوسناک حادثے کے فوری بعد ٹراما سنٹر ڈیرہ کا دورہ کیا اور حادثہ میں زخمی ہونے والے افراد کو دی جانے والے طبی امداد کی از خود نگرانی کی اور زخمیوں کےلیے پولیس کی جانب سے ایمبولینسز،کھانے پینے کی اشیائ،ادویات و دیگر ضرورت کی اشیاءکی فراہمی کو یقینی بنایا تاکہ حادثہ میں زخمی ہونے والے افراد کو زیادہ سے زیادہ سہولت دی جا سکے ۔ ریجنل پولیس آفیسرڈیرہ رینج کی ہدایات پر ایڈیشنل ایس پی ڈیرہ ،ایس ایچ او تھانہ پروآودیگر پولیس نفری موقع پر پہنچ گئی اوردیگر تمام مسافروںکو فوری پر امداد فراہم کی اور انڈس ہائے وے پر ٹریفک کی روانی کوبھی بحال کرایا ۔حادثہمیں زخمی ہونے والے افراد کو خون کی فراہمی کے لیے پولیس کے جوانوں نے خون کے عطیات دیے ۔ریجنل پولیس چیف ڈیرہ رینج نے حادثہ کے تمام زخمیوں کی عیادت کی اور ان کے علاج معالجہ کے بارےمیں ان سے دریافت کیا جس پر تمام زخمیوں نے اطمینان کا اظہار کیا ۔ریجنل پولیس چیف ڈیرہ ریجن نے انچارج ٹراما سنٹر کو ہدایات جاری کیں کہ حادثہ میں زخمی ہونے والے افراد کی طبی امداد میں کوئی کثر باقی نہرکھی جائے اور تما م تر سہولیا ت فراہم کی جائیں اور اسپتال کے میڈیکل عملہ کی جانب سے کسی قسم کی لا پر واہی کا مظاہرہ نہ کیا جائے۔واضح رہے پیر کی شب ساڑھے آٹھ بجے مران سے کراچی جانے والی تیز رفتاربس تھانہ پروآ کی حدود ملتان روڈ انڈس ہائی وے علاقہ میرن کہیری ڈرین کے قریب مخالف سمت سے آنے والے مزدا ٹرک کے ساتھ ٹکراگئی جس کے نتیجے میں بس کے اندر سوار پانچ پاک فوج کے جوانوں اورخواتین سمیت نو افراد جاں بحق جبکہ خواتین اور بچوں سمیت بارہ سے زائد افراد شدید زخمی ہوگئے ۔حادثے کے بعد بس اور ٹرک کے ڈرائیور موقع سے فرا رہوگئے ۔پولیس نے دونوں ڈرائیور وں کے خلافحادثے کا مقدمہ درج کرلیاہے۔
ڈیرہ کرپشن کا ناسور ملکی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ بن گیا
ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)ڈیرہ کرپشن کا ناسور ملکی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ بن گیا ، سرکاری اداروں کے کرپٹ، بدعنوان، راشی افسران و اہلکار، ذخیرہ اندوزوں اور مصنوعی مہنگائی کا باعث بننے والےشہریوں کا خون نچوڑنے میں مصروف عمل ، سرکاری اداروں میں کرپشن بے قابو، لوٹ مار کرنے والوں کی چیرہ دستیاں عروج پر ، شہریوں کی زندگیاں اجیرن بن گئیں۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ پولیس، مال،صحت، تعلیم،واپڈا، انہار، میونسپل کمیٹی، سول ڈیفنس، ماحولیات، لیبر، ڈسٹرکٹ اکاو¿نٹس آفس سمیت دیگر محکموں میں سالہا سال سے پرکشش سیٹوں پر براجمان کرپٹ افسران و ا ہلکاروں نے بری طرحسرکاری اداروں کو تباہ و برباد کرکے رکھ دیا ہے۔ سرکاری اداروں میں بغیر رشوت جائز کام ہونا خواب بن کر رہ گیا ہے، سائیکلوں پر سرکاری اداروں میں ملازمت شروع کرنے والے کرپٹ، بدعنوان، راشیافسران و اہلکار شہریوں کا خون چوس کر بڑی بڑی گاڑیوں، بنگلوں، زمینوں اور جائیدادوں کے مالک بن چکے ہیں، سرکاری اداروں میں کرپشن کے جراثیم پوری طرح سرائیت کر چکے ہیں۔شہریوں نے سرکاریاداروں میں کرپشن کے سدباب کے لئے موثر اورسخت اقدامات کا مطالبہ کیاہے ۔
مچھلی فرائی کے اسٹال شہریوں کے لیے بیماریوں کا باعث بننے لگے
ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) ڈیرہ میں موسم سرما کا آغاز ہوتے ہی اندرون شہر کی سڑکوں پر قائم مچھلی فرائی کے اسٹال شہریوں کے لیے بیماریوں کا باعث بننے لگے ، ڈسٹرکٹ فوڈ اتھارٹی کی سرپرستی میں بااثرریڑھی بانوں نے دکانیں سجالیں ،تفصیلات کے مطابق ڈیرہ شہر کی مختلف سڑکوں ، چوک چوراہوں ،سرکلر روڈ اوردیگر جگہوں پر مچھلی فرائی ، باربی کیو ،برگر،شوارمااور سینڈوچ کے ڈسٹرکٹ فوڈ اتھارٹی کیسرپرستی میں بااثر دکانداروں نے مختلف دکانات، ریڑھیوںپر سٹال لگالئے جس پر مضر صحت اور غیر معیاری گھی میں مچھلی فرائی کر کے معصوم شہریوں کی صحت سے کھیلنا شروع کررکھا ہے ، غیرمعیاری ، گھی و کوکنگآئل کا استعمال کئی کئی روز تک کیا جاتاہے اس کے علاوہ غیرمعیاری چکن اور مضر صحت کیچپ مایونیز کا استعمال باربی کیوبرگر ،شوارما میں کھلے عام جاری ہے ،حیران کن بات یہ ہے کہ ان تمام دکانداروں کے سٹالزپر ڈسٹرکٹ فوڈ اتھارٹی کے ذمہ داران ناقص و غیر معیاری باسی مضر صحت مچھلی فروخت کرنے والوں کو چیک کرنے کی ضرورت محسوس نہیں کرتے جس کیوجہ سے درجنوں کے حساب سے مچھلی فروشوںنے اپنےٹھیئے قائم کر رکھے ہیں اور سادہ لوح شہریوں میں بیماریاں بانٹنے کا سلسلہ شروع کئے ہوئے ہیں ، شہریوں نے وزیر اعلٰی خیبرپختونخوا ، ڈی جی فوڈ اتھارٹی ، ڈپٹی کمشنر ڈیرہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے۔
عازمین حج کے لئے بڑی خوشخبری آگئی
ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)عازمین حج کے لئے خوشخبری آگئی، آئندہ سال حج پالیسی میں 2 سال کے لئے قرعہ اندازی کی تجویز دے دی گئی،اب دوسرے سال والے کامیاب عازمین قسطوں میں رقم جمعکراسکیں گے، حج پالیسی کا مسودہ آئندہ ماہ کابینہ میں پیش کئے جانے کا امکان ۔ ذرائع کے مطابق آئندہ سال حج پالیسی کے بنیادی نکات تیار کرلئے گئے، نکات میں 2 سال کے لئے قرعہ اندازی کی تجویز دیگئی ہے، دوسرے سال والے کامیاب عازمین قسطوں میں رقم جمع کراسکیں گے، قرعہ اندازی جنوری میں ہونے کا امکان ہے۔حج پالیسی کا مسودہ آئندہ ماہ کابینہ میں پیش کئے جانے کا امکان ہے، کابینہ نےمنظوری دی تو3سال کیلئے پالیسی کی مشروط منظوری دی جائیگی، منظوری سپریم کورٹ کے فیصلے سے مشروط ہوگی۔سپریم کورٹ نے قراردیاتھاہرسال نئی حج پالیسی جاری کی جائے، وزارت مذہبی امور3 سالکیلئے ایڈوانس حج عمارات سستے کرائے پر لینا چاہتی ہے۔
بدترین مہنگائی کے سبب غریب عوام کی قوت خرید جواب دے گئی،پیر صدام زکوڑی ایڈوکیٹ
ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)ممتاز ماہر قانون پیر صدام حسین زکوڑی ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ بدترین مہنگائی کے سبب غریب عوام کی قوت خرید جواب دے گئی اور وہ فاقہ کشی پر مجبورہوگئے ہیں‘مگر مرکزیاورصوبائی حکومتوںکو عوام کی فکر ہے اور نہ ہی مہنگائی کے خاتمے کیلئے کوئی پلا ن کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں ‘ انہوںنے کہاکہ اس وقت ملک بھر میں سبزی سے لیکر پھلوںاور روزمرہ استعمال ہونے والی دیگر اشیاءکےنرخ آسمان سے باتیں کررہی ہیں جس کی وجہ سے لوگوں کی قوت خرید ختم ہورہی ہے اور اگر یہ صورتحال مزید کچھ عرصہ تک اسی طرح برقراررہی تو لوگ فاقہ کشی پر مجبورہوجائیںگے‘انہوں نے کہا کہ انتخابات سےپہلے تحریک انصاف کے رہنماﺅں نے عوام سے جووعدے کئے تھے وہ دھرے کے دھرے رہ گئے‘ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان عوام سے کئے گئے وعدوں کو عملی جامہ پہنا کر مہنگائی کا خاتمہ کریں۔
اساتذہ کی بھرتیوں کیلئے ہونے والا این ٹی ایس ٹیسٹ منسوخ
ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) خیبرپختونخوا کے چودہ اضلاع میں اساتذہ کی بھرتیوں کیلئے ہونے والا24نومبر کا این ٹی ایس ٹیسٹ منسوخ کردیا گیا، این ٹی ایس کو تمام متعلقہ اضلاع میں دس روز کے اندر دوبارہٹیسٹ کے انعقاد کے لئے ہدایت جاری کی گئی ہے۔اتوار کے روز این ٹی ایس ٹیسٹ میں بے قاعدگیوں کی شکایات موصول ہوئی تھیں جس کے پیش نظر مذکورہ ٹیسٹ کینسل کردیاگیا۔ڈائریکٹر ایجوکیشن نے واضحکیاہے کہ اساتذہ کی بھرتیوں میں میرٹ پر کام ہوگا۔
کھانوں میں ٹماٹر کا استعمال جزوی طور پر بند ہوگیا
ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) ٹماٹر مہنگا ہونے کے باعث صوبے میں سرکاری طور پر کھانوں میں ٹماٹر کا استعمال جزوی طور پر بند ہوگیا ہے مختلف سرکاری رہائش گاہوں پر ٹماٹر کے استعمال میں جزی طور پر کمی آئیہے جبکہ دہی کے استعمال بڑھ گیا ہے ٹماٹر کی قیمت میں اضافہ کے باعث ذرائع نے بتایا ہے کہ سرکاری بجٹ مختلف اہم سرکاری رہائش گاہوں کے لئے متاثر ہو رہاہے جس کی روک تھام شروع کردی گئی ہیں ٹماٹرمہنگا ہونے کے باعث اہم سرکاری رہائش گاہوں میں ٹماٹر کا استعمال جزوی طور پر بند کردیا گیاہے ٹماٹر کے استعمال میں کمی کا فیصلہ حکومتی سطح پر کیا جا رہاہے اہم ترین سرکاری رہائش گاہوں پر ٹماٹر کا استعمال محدودہو تا جا رہاہے جبکہ دہی کے استعمال میں اضافہ ہورہا ہے سرکاری رہائش گاہوں کے ذرائع کے مطابق ضلعی دفاتر اور پولیس لائن میں سرکاری ملازمین کی جانب سے اپنے لئے خود بنائے گئے کھانوں میں بھی ٹماٹر کماستعمال کر رہے ہیں۔
انتظامی افسران اورہیلتھ کمیشن کی کارکردگی زیرو‘ نجی لیبارٹریوں کی لوٹ مار جاری
ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)انتظامی افسران اورہیلتھ کمیشن کی کارکردگی زیرو‘ نجی لیبارٹریوں کی لوٹ مار جاری ،مریضوں سے منہ مانگی فیسیں وصول کی جانے لگی جس کے نتیجہ میں مریضوں اور ان کے لواحقینکے مسائل میں اضافہ ، ہسپتال میں تمام ٹیسٹوں کی سہولت ہونے کے باوجود مریضوں کے لواحقین پرائیویٹ لیبارٹریوں میں ٹیسٹ کرانے پر مجبور، لیبارٹری مالکان کی جانب سے من مانے ریٹ مقررکر دیئےگئے۔ضلعی حکومت نے بھی ریٹ مقرر کرنے یا ان کی جانچ پڑتال کا کوئی نظام وضع نہیں کیا۔اس وقت شوگرٹیسٹ کیلئے مختلف لیبارٹریاں 50سے 370روپے تک وصول کررہی ہیں۔ بلڈ ٹیسٹ کی فیس 200سے 800 روپے، یورین ٹیسٹ کی فیس 50سے 500 روپے، جگر کانظام چیک کرنے کی فیس 450سے 1500روپے،لیپڈ پروفائل کی فیس 450سے1000روپے اور گردوں کے امراض کی تشخیص کےٹیسٹ کی فیس 300 سے 1200 روپے تک وصول کی جاتی ہے۔ شہریوں نے اس صورتحال پر تشویش کااظہارکرتے ہوئے کہا کہ پرائیویٹ لیبارٹریوںنے لوٹ مار کا بازار گرم کررکھا ہے ،لیبارٹری مالکاننے نڈر میٹرک اور ناتجربہ کار سٹاف بھرتی کررکھا ہے ،یہی سٹاف انتہائی اہم ٹسٹ کرتاہے جو کہ اکثر غلط ثابت ہوتے ہیں ۔ہر لیبارٹری کا الگ ریٹ مقرر ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ ضلعی حکومت کو تمام لیبارٹریوںکے لئے ریٹ مقرر کرنے چاہیں اورہیلتھ کے کیئر کمیشن میں اس حوالے سے جو طریقہ طے کررکھا ہے اس پر عملدرآمد ہوناچاہیے ہسپتال ذرائع کے مطابق حکومت نے صوبے بھر میں تمام ہسپتالوں میں تشخیصیٹیسٹ کیلئے ایک جیسی فیسیں مقررکررکھی ہیں تاہم پرائیویٹ لیبارٹریاں اپنے اپنے معیار کے مطابق فیسیں وصول کرتی ہیں اور ان کا موقف یہ ہے کہ وہ ٹیسٹ میں استعمال ہونیوالی مشینری اور کٹس کے معیار کومدنظررکھ کر یہ فیسیں مقرر کرتی ہیں۔ جبکہ محکمہ صحت ذرائع کے مطابق یہ ریٹ چیک کرنے کیلئے کوئی ریگولیٹری اتھارٹی موجودنہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ کٹس اور مشینری کے نام پر بھاری منافع کمانا درستنہیں۔عوامی شکایات پرکارروائی کی جارہی ہے جبکہ مریضوں اور لواحقین کے احتجاج پر ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے پولیس کے حوالے کرکے مقدمات کااندراج کی سنگین نتائج کی دھمکیاں دینا معمول بنچکاہے۔
اے وی پڑھو
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون
جیسل کلاسرا ضلع لیہ ، سرائیکی لوک سانجھ دے کٹھ اچ مشتاق گاڈی دی گالھ مہاڑ