ڈیرہ غازیخان : وزیراعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر پنجاب آرٹس کونسل کی طرف سے تونسہ میں 3 روزہ جنوبی پنجاب فوک فیسٹیول کا آغاز کر دیاگیاکلمہ چوک پر منعقدہ میلہ کی افتتاحی تقریب میں بچوں اور شہریوں کی کثیر تعداد شریک تھی تقریب کا آغاز قومی ترانہ اور ملی نغموں سے کیا گیا۔افتتاحی روز پتلی تماشہ، جادو ، لوک رقص اور لوک موسیقی پیش کی گئی ۔ ملک کے مشہور فنکار اصغر بہاولپوری نے پتلی تماشہ پیش کیا جادوگر پروفیسر مرتضی نے جادو کے کمالات دکھائے جھومر پارٹیوں نے علاقائی دھنوں پر لوک رقص کا شاندار مظاہرہ کیا لوک موسیقی میں فنکاروں نے اپنی آواز کا جادو جگایا۔ڈائریکٹر آپریشنز پنجاب آرٹس کونسل محمد ابرار عالم، ڈپٹی ڈائریکٹر پروگرامز پنجاب آرٹس کونسل مغیث بن عزیز اور اسسٹنٹ کمشنر تونسہ نویدحسین فوک فیسٹیول کے انتظامات کی نگرانی جبکہ ڈی ایس پی تونسہ سعادت علی نے فوک فیسٹیول کے شرکاءکے لیے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے ۔ڈی جی خان آرٹس کونسل کی ٹیم بھی فوک فیسٹیول کے انتظامات کی بھر پور معاونت کے لیے پنڈال میں موجودرہی
ڈیرہ غازیخان : وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدارنے تونسہ میں سرائیکی شاعر محبوب تابش سے پیش آنے والے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر او رآر پی او ڈیرہ غازی خان سے48گھنٹے کے اندرر پور ٹ طلب کر لی ہے وزیر اعلی نے واقعہ کے بارے میں جامع تحقیقات کرنے اور ذمہ داروں کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کے بھی احکامات جاری کردیئے ہیں
ڈیرہ غازیخان : وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازیخان میں دوسرے دانش سکول کے قیام کیلئے تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے تحصیل تونسہ کے علاقے کوٹ قیصرانی میں وسیع رقبے پر دانش سکول تعمیر کیاجارہاہے جس پر اربوں روپے خرچ کیے جا ر ہے ہیں منصوبہ کی تکمیل سے دانش سکول میں تعلیمی سیشن کا آغاز کیا جائے گا وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر دانش سکول میں ٹرائیبل ایریا کے بچوں کے داخلے کیلئے اضافی کوٹہ مختص کر دیاگیاہے
ڈیرہ غازیخان : ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان وقاص رشید نے ڈی سی کمپلیکس میں توسیع کے کام کا جائزہ لیتے ہوئے تعمیراتی کام بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی انہوں نے مٹیریل کے معیار برقرار رکھنے اور دیگر اقدامات کے حوالے سے احکامات جاری کیے ڈپٹی کمشنر کمپلیکس میں عوام کیلئے انتظار گاہ ، بیت الخلاءاوردیگر تعمیراتی کام کیا جا رہا ہے
ڈیرہ غازیخان: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ڈیرہ غازیخان حسنین خالد سنپال کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر آفس میں ڈسٹرکٹ ایکسپلوسو کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں سول ڈیفنس آفیسر خالد کریم ، رسالدار بی ایم پی خرم کھوسہ ، انسپکٹر فیاض اور کمیٹی کے دیگر اراکین موجود تھے اجلا س میں کمیٹی سے متعلق امو رکا جائز ہ لیاگیا
ڈیرہ غازیخان : اسسٹنٹ کمشنر صدر ڈیرہ غازیخان محمد اسد چانڈیہ نے اراضی ریکارڈ سنٹر ڈیرہ غازیخان ، بنیادی مرکز صحت کوٹ ہیبت کا دورہ کیا انہوں نے مختلف علاقوں میں جا کر رقبوں کی پیمائش ، ریونیو معاملات کا موقع پر جائزہ لیا او راحکامات جاری کیے اسسٹنٹ کمشنر نے اراضی ریکارڈ سنٹر کے معائنہ کے دوران سائلین سے ملاقات کی اور فرد ملکیت کے حصول ، جائیداد کی منتقلی اوردیگر معاملات کے حوالے سے تفصیلات حاصل کیں انہوں نے سنٹر کے عملہ سے بھی ملاقات کی اور سائلین کے مسائل بر وقت حل کرنے کیلئے ہدایات جاری کیں اسسٹنٹ کمشنر نے بی ایچ یو کے معائنہ کے دوران صفائی ، ادویات کی موجودگی اور دیگر معاملات کا جائزہ لیا انہوںنے کوٹ ہیبت ، چٹ سرکانی ، ڈگر چٹ اوردیگر مواضعات کا دورہ کرتے ہوئے ریونیو ریکارڈ کے مطابق معاملات نمٹائے
ڈیرہ غازیخان: حکومت پنجاب کی ہدایت پر ریسکیو 1122ڈیرہ غازیخان کی طرف سے تعلیمی اداروں میں کسی بھی ایمرجنسی سے نمٹنے اور ابتدائی طبی امداد کے حوالے سے ڈرل مشق کاسلسلہ جاری ہے ریسکیو ٹیم نے گورنمنٹ بوائزہائی سکول کھاکھی میں اساتذہ اور طلبہ کوطبی امداد کے حوالے سے تربیت دی
ڈیرہ غازیخان : ریجنل ڈائریکٹر انٹی کرپشن ڈیرہ غازیخان حمزہ سالک کی ہدایت پر انٹی کرپشن لیہ کی ٹیم نے چک نمبر 407 ٹی ڈی اے لیہ میں غیر قانونی قابض عمر حیات جٹ سے 85 لاکھ روپے مالیت کا پانچ ایکڑ رقبہ واگزار کراکے محکمہ ریونیو کے حوالے کردیا ہے.
اے وی پڑھو
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون
جیسل کلاسرا ضلع لیہ ، سرائیکی لوک سانجھ دے کٹھ اچ مشتاق گاڈی دی گالھ مہاڑ