دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

مظفر گڑھ

ضلع مظفر گڑھ سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلے

سرائیکی وسیب کے ضلع مظفر گڑھ ،کوٹ ادو، جتوئی اور علی پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں۔

مظفرگڑھ(علی جان سے)
ڈپٹی کمشنر مظفر گڑھ علی شہزاد نے بنیادی مرکز صحت بصیرہ اور بوائز و گرلز ہائی سکولز بصیرہ کا اچانک دورہ کیا اور مختلف شعبوں کا معائنہ کیا. ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو صحت کی بنیادی اور جدید سہولیات فراہم کرنے لئے حکومت پنجاب عملی اقدامات کررہی ہے، سرکاری ہسپتالوں میں علاج معالجے سمیت مفت ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جارہا ہے.انہوںنے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹر اور دیگر عملہ حاضری کو یقینی بنائیں غیر حاضری کو ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا، ڈیوٹی سے غیر حاضر ڈاکٹروں ، نرسوں اور دیگر عملے کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی، انہوں نے مزیدکہا کہ ضلع کے تمام تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتالوں ، دیہی مراکز صحت اور بنیادی مراکز صحت میں صفائی کے نظام کو بہتر سے بہتر بنایا جائے اور ہسپتالوں میں داخل مریضوں کو بھی صفائی کی ترغیب دی جائے ، ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا بھی معائنہ کیا، اس موقع پر انہوں نے ہسپتال میں داخل مریضوں کی عیادت بھی کی اور ان سے ہسپتال کی جانب سے فراہم کردہ سہولیات کے بارے میں بھی دریافت کیا ۔


ڈپٹی کمشنر گورنمنٹ بوائز اور گرلز ہائی سکولز بصیرہ کا اچانک دورہ کیا ، سکول میں طلبہ اور اساتذہ کی حاضری چیک کی، سکول کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا ، صفائی ستھرائی کے انتظامات دیکھے اور پرنسپلز کو ہدایت کی کہ طلبہ کی یونیفارم کے معاملات کو بہتر کیا جائے ۔
انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کے وژن کے مطابق ضلع مظفر گڑھ کی تعلیمی ترقی ہماری اولین ترجیح ہے، اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی .انہوں نے کہا کہ مظفر گڑھ کی تعلیمی رینکنگ میں بہتری کے لیے سخت محنت کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ کسی قوم کی ترقی کا راز تعلیم کی ترقی سے جڑا ہوا ہے۔نسل نو کو جدید تعلیم سے آراستہ کرکے ہم ملک کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل کر سکتے ہیں.


مظفرگڑھ (علی جان سے)
تعلیم کے فروغ کے لیے کام کرنے والے کوریا کے غیر سرکاری ادارے کا دورہ مظفرگڑھ
بچیوں کی تعلیم سے ہی ترقی ممکن ہے ان خیالات کا اظہار سماجی تنظیم سائیکوپ کے زیر اہتمام گرلز رائٹ ٹو ایجوکیشن پروگرام کے تحت کوریا کی غیر سرکاری تنظیم کورین انٹرنیشنل کو آپریشن ایجنسی( کوئیکا) کے وفد جس میں سنجوکم، بونگ گن چنگ اور سیوکونگ ینگ یونیسکو کے ظفر حیات ملک ہیڈ آف ایجوکیشن اور سائیکوپ کے ہیڈ آف پروگرامز کلیم اللہ قائم خانی کے ہمراہ گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول یارے والی کا دورہ کیا اس دوران سکول میں موجود سہولیات کا جائزہ لیا گیا اور طریقہ تدریس کے علاوہ بچوں کی سرگرمیوں کا بھی مشاہدہ کیا گیا جبکہ سائیکوپ کی جانب سے سکول کی سطح پر بنائے گئے والدین کے گروپ پیر شمس الدین کوریجہ، پیر مغیث الدین کوریجہ، حاجی احمد کھچی، عاشق حسین و دیگر سے ملاقات کی اور سکول منیجمنٹ کمیٹی کے اراکین سے بھی سکول کی ترقی اور تعلیم کے فروغ کیلئے گفتگو کی بعد ازاں سائیکوپ پراجیکٹ آفس میں محکمہ تعلیم کے افسران، سول سوسائٹی اور کمیونٹی کے ساتھ میٹنگ کی اور کوریا میں تعلیم کے فروغ کے لیے کئے گئے اقدامات اور طریقہ کار پر مفصل پریزنٹیشن دی اور شرکا کے سوالات کے جوابات دیئے اس موقع پر سائیکوپ کے ہیڈ آف پروگرامز کلیم اللہ قائم خانی نے کہا کہ پاکستان میں یونیسکو کے ہیڈ آف ایجوکیشن ظفر حیات ملک کی انتھک محنت اور کاوشوں سے دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں بھی تعلیم کے فروغ کے لیے کام ہو رہا ہے اور ظفر حیات ملک کی قائدانہ صلاحیتوں کی وجہ سے بچیوں کی تعلیم کے راستے کھل رہے ہیں اور ہم ظفر حیات ملک کی تعلیم کے فروغ کے لیے گراں قدر خدمات کو سراہتے ہیں اس موقع پر سعدیہ ثمرین ڈپٹی ایجوکیشن ، ارشد جاوید خان سابق ڈپٹی ایجوکیشن، آفتاب صفدر اے ای او، سائیکوپ سے عبدالرحمان، رابیل زریں، توقیر شیروانی، زنیرہ خان، عارف ملک جبکہ صابر حسین اے ای او محکمہ تعلیم، اسما اکرم سمیت دیگر بھی موجود تھے


مظفرگڑھ(علی جان سے)
ہیڈ ماسٹرز ایسوسی ایشن ڈسٹرکٹ مظفرگڑھ کے نومنتخب عہدے داران کی تقریب حلف برداری گورنمنٹ گرلز ہائی سکول خورشید آباد مظفرگڑھ کے ہال میں منعقد ہوئی. چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی  مسعود ندیم ملک نے نومنتخب عہدے داروں ضلعی صدر رانا فرزند علی, نائب صدر سیف اللہ خان, نائب صدر خاتون منزہ توقیر ہاشمی, جنرل سیکرٹری طارق محمود گشکوری, جوائینٹ سیکرٹری محمد انصر, فنانس سیکرٹری اعجاز حسین مہر اور سیکرٹری اطلاعات شایان جاوید سے حلف لیا.اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سی ای او نے کہا کہ ضلع کی تعلیمی ترقی کے لئے سب کو ملکر کام کرنے کی ضرورت ہے. انہوں نے نومنتخب عہدے داروں کو مبارک باد دی اور کہا کہ ضلعی باڈی اساتذہ کے مسائل حل کرنے میں کوئی دقیقہ فرو گزاشت نہیں کرے گی. انہوں نے بتایا کہ ضلع کے سکولوں میں آخری پیریڈ زراعت کے لئے مختص کر دیا ہے. جبکہ تقریب میں صدر بار مظفرگڑھ مہر اعجاز احمد, ڈپٹی ڈی ای او منیر اکبر لخاری, ڈی ای او ایلیمنٹری رانا محمد اکرم شاہد, ضلعی صدر مجلس شہریاں مظفرگڑھ رانا امجد علی امجد ایڈووکیٹ, ڈی ای او زنانہ ثمینہ بشیر,  پرنسپل دانش سکول رانا محمد راشد خان , سابق سی ای او تعلیم ملک کبیر احمد عاربی, ملک صفدر پہوڑ , رانا واجد علی ایڈووکیٹ, جعفر حسین بھٹہ, ملک مظہر حسین پہوڑ,  قاضی سرفراز حسین, پرنسپل ملک محمد رفیق مونڈ,ملک رضوان الرحمن ,صدرایپکا وزیر احمد دستی, صدر پی ٹی یو ملک امام دین, عبدالحمید اور پنجاب ٹیچرز یونین کے عہدے داران نے شرکت کی.


مظرگڑھ( علی جان سے) سابق صدر آصف زرداری اور پارٹی قائدین کوانتقام کا نشانہ بنایا جارھا ھے. ڈکٹیٹر مشرف کے کیس کا فیصلہ میرٹ پر اور ضرور سنانا چاھئے. حکمران ٹولہ ملک پر بوجھ بن چکا ھے ان سے فوری نجات ضروری ھے. پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس پر چئرمین بلاول بھٹو زرداری مستقبل کے پلان کااعلان کرینگے. پیپلز پارٹی مظفر گڑھ یوم تاسیس کاپروگرام عظیم الشان طریقے سے منائیگی. ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی ساؤتھ پنجاب کے نائب صدراورممبر قومی اسمبلی مہر ارشاد احمد سیال .صوبائی سیکرٹری اطلاعات وممبر قومی اسمبلی نوابزادہ افتخار احمد خان. ضلعی صدر ملک بلال کھر اور ضلعی جنرل سیکرٹری ملک مظہر پہوڑ ایڈووکیٹ نے عہدیداروں اور کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ھوئے کیا. انھوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے ملک وقوم کو مسائیلستان بنادیا. انتخابات میں کئے گئے وعدے پورے نہیں کرسکے بلکہ عوام کو ایک کروڑ نوکریاں دینے کی بجائے انھیں بے روزگار کیا جارھا ھے. پچاس لاکھ گھر دینے کی بجائے انکے گھر تجاوزات کے نام پر گرائے جارھے ھیں. انھوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں کی نااھلی کی وجہ سے آج پاکستان داخلی اورخارجی محاذ پر تنہا ھوچکا ھے. اب موجودہ حکمرانوں سے نجات ضروری ھوگئی ھے. اس موقع پر مظفر گڑھ میں یوم تاسیس کی تقریب کو شایان شان طریقے سے منانے کے پروگرام کو حتمی شکل دی گئی. اور حکمران ٹولہ سے مطالبہ کیاگیا کہ سابق صدر آصف زرداری اور محترمہ فریال تالپور سمیت تمام پارٹی قائدین کو فی الفور رھا کیاجائے. اس موقع پر آصف زرداری کی صحت یابی کیلئے دعا کی گئی اور انکی درازی عمر کیلئے دعا کی گئی. اس موقع پر پیپلز لائرز فورم پنجاب کے سینئر نائب صدر ملک صفدر پہوڑ ایڈووکیٹ ڈویژنل صدر سردار ظفراللہ لغاری ایڈووکیٹ. سردار اللہ بخش چانڈیو. سردار عاشق پتافی. سردار عاشق بلوچ. سردار مصطفی بلوچ. مہر امیر اکبر سیال. سابق ایم پی اے چوھدری احسان الحق نولاٹیہ. چوھدری طارق عزیز. رانا مجاھد ,ملک رفیق ابڑیند موجود تھے.


مظفرگڑھ(علی جان سے) ماڈل کورٹ مظفرگڑھ کے ایڈیشنل سیشن جج خورشید احمد انجم نے منشیات کے تین مقدمات میں ملوث 3 ملزمان کو جرم ثابت نہ ہونے پر شک کا فائدہ دے کر بری کر دیا. بری ہونے والے ملزم محمد ندیم قریشی کے خلاف پولیس تھانہ قریشی نے 192 گرام چرس, ملزم محمد اشفاق کے خلاف 2200 گرام چرس اور ذوالفقار سے 1200 گرام چرس کی برآمدگی کے تھانہ سول لائن مظفرگڑھ نے الگ الگ مقدمات درج کئے تھے اور چالان عدالت میں پیش کئے تھے. جبکہ ملزمان پر الزامات ثابت نہ ہو سکے. جس پر فاضل عدالت نے بری کر دیا.


مظفرگڑھ(علی جان سے) ایگری فورم جنوبی پنجاب کے صدر رانا امجد علی امجد ایڈووکیٹ, صوبائی جنرل سیکرٹری قاضی سرفراز حسین, ضلعی صدر مہر راشد نصیر سیال, صدر تحصیل جتوئی ثناءاللہ, کسان اتحاد انور گروپ کے ضلعی صدر حاجی اختر سکھیرا نے پریس کانفرنس میں مطالبہ کیا ہے کہ حکومت فوری گنے کی امدادی قیمت کا اعلان کرے. شوگر ملز نے کرشنگ سیزن کا آغاز کر دیا ہے. لیکن شوگر ملز پرانے نرخ 180 روپے پر کاشتکاروں سے گنا خرید رہی ہیں. جبکہ چینی کا ریٹ 45 سے بڑھ کر 70 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے. گنے کا ریٹ 230 روپے مقرر کیا جائے جو کسانوں کا حق ہے.


کوٹ ادو (تحصیل رپورٹر)

گھریلو جھگڑے پر مسلح سالے کا ساتھیوں کے ہمراہ بہنوئی کے گھر دھاوا، بہن کو زبردستی گھر لے جانے کی کوشش،مزاحمت پر بہنوئی کے بھائی کو کلہاڑیوں کے وار سے لہولہان کردیا،پولیس نے ملزم کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کرلیا،

ساؤنڈ ڈبے چوری کے شبہ پر پنچایت میں مسلح افراد کا نوجوان پر تشدد، ناک کی ہڈی توڑ دی،اراضی کیتنازعہ پر مسلح رشتیداروں کا زمیندار پر تشدد،پالتو کتا بھی چھوڑ دیا،چھڑانے کے لیے آنے والی والدہ پر بھی بہیمانہ تشدد بالوں سے پکڑ کر گھسیٹتے رہے

زخمی زمیندار کو ہسپتال داخل کرادیا گیا، عادی چور نے زمیندار کے رقبہ سے سفیدہ کے درخت کاٹ لیے، پولیس نے تمام مقدمات درج کر لئے، اس بارے تفصیل کے مطابق پہلے واقعہ تھانہ سنانواں کے علاقہ موضع پتی غلام علی غربی کے رہائشی نذیراحمد سناواں کے بیٹے عمران سناواں کی شادی اپنے رشتہ دار فیض سنانواں کی بیٹی نسرین بی بی سے 15 سال پہلے ہوئی تھی دونوں میاں بیوی کے درمیان اکثر جھگڑا رہتا تھا،

گزشتہ ہفتے جھگڑا ہونے پر نسرین بی بی روٹھ کر میکے چلی گئی جس پر راضی نامہ کے بعد نسرین بی بی اپنے سسرال آگئی جس کا نسرین بی بی کے بھائی اللہ ڈتہ سنانواں کورنج تھا،گزشتہ روز نسرین بی بی اپنے گھر میں موجود تھی کہ اسی اثنا میں اس کا بھائی اللہ دتہ اپنے دیگر ساتھیوں یعقوب سنانواں،

سیف سنانواں، نبی سنانواں،سلیم سنانواں،عمران سنانواں، امجد سنانواں،مرید سنانواں، آصف سنانواں کے ہمراہ بہنوئی عمران کے گھر داخل ہوگئے اور نسرین بی بی کو زبردستی ساتھ لے جانے لگے،

نسرین کے دیور اعظم سناواں کے روکنے پر اسے کلہاڑی کے وار سے شدید زخمی کرکے فرار ہوگئے، پولیس سنانواں بے اعظم سنانواں کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ نمبر471/19 زیر دفعہ 324،
477،354، 148،149 کے تحت درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے،تھانہ کوٹ ادوکے علاقہ وارڈ نمبر 14ای میں عارف چانڈیہ کے ساؤنڈ ڈبے چوری ہوئے جسے وارڈ نمبر 14ای کے رہائشی کیپکو کو ملازم مبشر عباس آرائیں اور اس کے 2ساتھیوں پرساؤنڈ ڈبے چوری کرنے کا شبہ تھا،

گزشتہ روز اس بارے پنچایت ہو رہی تھی کہ پنچایت میں عارف چانڈیہ کی مبشر عباس آرائیں سے معمولی توں تکرار ہوئی تو اسی اثنا میں عارف چانڈیہ نے اپنے دیگر ساتھیوں طارق چانڈیہ،کاشف چانڈیہ 3 معلوم کے ہمراہ مبشر عباس کو پکڑ لیا اور خوب تشدد کرکے اس کے ناک کی ہڈی توڑ دی،

تھانہ دائرہ دین پناہ کے علاقہ موضع ہنجرائی غیرمستقل درمیانی میں ریاض حسین مشوری کا اپنے رشتہ دار اللہ ڈیوایا مشوری کے ساتھ اراضی کا تنازعہ تھا جس کا عدالت میں کیس زیر سماعت تھا اور ریاض حسین نے اس کا عدالت سے سٹے آرڈرلیا ہوا تھا،

گزشتہ روز اللہ ڈیوایااپنا دیگرساتھیوں اللہ وسایا، غلام عباس کے ہمراہ رقبہ پر آگئے اوررقبہ پر موجود ریاض حسین پر اپنا پالتو کتا چھوڑ دیا،بعدازاں اس پر وحشیانہ تشدد کیا،چھڑانے کے لئے آنے والی اس کی والدہ کو بھی تشدد کا نشانہ بناتے رہے،

اس کی والدہ کے بالوں سے پکڑ کر اسے رقبہ میں گھسیٹتے رہے،شدیدزخمی زمیندار ریاض حسین کو زخمی حالت میں ہسپتال داخل کرا دیا گیا ہے،

تھانہ کوٹ ادو کے علاقہ موضع شیخ عمر میں مقامی زمیندار عبداللہ قریشی کے رقبہ سے اللہ دتہ بلہ، اعجاز حسین بلہ،اسلم بلہ نے سفیدے کے4 درخت مالیتی 45ہزار چوری کاٹ لیے

جبکہ فصل کماد کا اجاڑہ بھی کر دیا،پولیس سرکل کوٹ دونوں تمام واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کرلیئے ہیں


کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)

ڈپٹی کمشنر مظفر گڑھ علی شہزاد نے بنیادی مرکز صحت بصیرہ اور بوائز و گرلز ہائی سکولز بصیرہ کا اچانک دورہ کیا اور مختلف شعبوں کا معائنہ کیا،ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا

کہ عوام کو صحت کی بنیادی اور جدید سہولیات فراہم کرنے لئے حکومت پنجاب عملی اقدامات کررہی ہے، سرکاری ہسپتالوں میں علاج معالجے سمیت مفت ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جارہا ہے،انہوں نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹر اور دیگر عملہ حاضری کو یقینی بنائیں غیر حاضری کو ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا،

ڈیوٹی سے غیر حاضر ڈاکٹروں، نرسوں اور دیگر عملے کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی، انہوں نے مزیدکہا کہ ضلع کے تمام تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتالوں، دیہی مراکز صحت اور بنیادی مراکز صحت میں صفائی کے نظام کو بہتر سے بہتر بنایا جائے

اور ہسپتالوں میں داخل مریضوں کو بھی صفائی کی ترغیب دی جائے، ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا بھی معائنہ کیا، اس موقع پر انہوں نے ہسپتال میں داخل مریضوں کی عیادت بھی کی اور ان سے ہسپتال کی جانب سے فراہم کردہ سہولیات کے بارے میں بھی دریافت کیا،

ڈپٹی کمشنر گورنمنٹ بوائز اور گرلز ہائی سکولز بصیرہ کا اچانک دورہ کیا، سکول میں طلبہ اور اساتذہ کی حاضری چیک کی، سکول کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا، صفائی ستھرائی کے انتظامات دیکھے اور پرنسپلز کو ہدایت کی کہ طلبہ کی یونیفارم کے معاملات کو بہتر کیا جائے،

انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کے وژن کے مطابق ضلع مظفر گڑھ کی تعلیمی ترقی ہماری اولین ترجیح ہے، اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی.

انہوں نے کہا کہ مظفر گڑھ کی تعلیمی رینکنگ میں بہتری کے لیے سخت محنت کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ کسی قوم کی ترقی کا راز تعلیم کی ترقی سے جڑا ہوا ہے

نسل نو کو جدید تعلیم سے آراستہ کرکے ہم ملک کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل کر سکتے ہیں


کوٹ ادو (تحصیل رپورٹر)

محکمہ ماحولیات کی جانب سے ضلع بھر کے بھٹہ خشت2 ماہ تک بند کرنیکا حکم بھٹہ خشت مالکان نے ہوامیں اڑا دیا، بھٹہ خشت کا دھواں پھیلنے کے باعث ماحولیاتی آلود گی میں اضافہ، عوام زہریلے دھویں سے سانس اور انکھوں کی مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے،

سموگ پھیلنے کا بھی خدشہ،محکمہ ماحولیات اور مقامی انتظامیہ کی نااہلی بھٹہ مالکان شہریوں میں بیماریاں بانٹے لگے اینٹیں پکانے کیلئے بھٹہ مالکان نے ٹائر پلاسٹک ریگزین شاپر جوتیاں جلانے شروع کردیے

زہریلے دھویں سے سموگ اور بیماریوں کے پھیلنے کا خدشہ شہریوں کا اعلی احکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ،اس بارے تفصیل کے مطابق محکمہ ماحولیات کی جانب سے ضلع بھر کے بھٹہ خشت2 ماہ تک بند کرنیکا حکم بھٹہ خشت مالکان نے ہوامیں اڑا دیا،

بھٹہ خشت کا دھواں پھیلنے کے باعث ماحولیاتی آلودگی بہت زیادہ پھیل چکی ہے جس کے باعث موسمیاتی تبدیلیوں کے نتیجہ میں حالیہ صورتحال کے تناظر میں سموگ کا خطرہ ہے

جس سے بچاؤ کیلئے محکمہ ماحولیات کی جانب سے 31اکتوبر سے 20دسمبر تک ضلع بھٹہ خشت بند کرنے کا حکم نامہ جاری کیاتھا

تاہم بھٹہ خشت مالکان نے محکمہ ماحولیات کے حکم کو ہوا میں اڑاتے ہوئے ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ کردیا ہے،

کوٹ ادو کے نواحی علاقہ دائرہ دین پناہ بستی آڑا میں قائم بھٹہ شیرے والا پر اینٹیں پکانے کیلئے بھٹہ مالکان نے پلاسٹک ریگزین جوتے شاپر اور ٹائر جلانے شروع کردیے

جس کے باعث زہریلے دھویں سے قریبی رہائشیوں کو سانس لینے میں مشکلات کا سامنا ہے،اس بارے شہریوں کا کہنا تھا انتظامیہ کاروائی کرنے سے گریزاں ہے، زہریلے دھویں سے سانس اور انکھوں کی مختلف بیماریوں میں مبتلا ہوچکے ہیں،

زہریلے دھویں سے بیماریوں کے ساتھ سموگ پھیلنے کا خدشہ بھی پیدا ہوگیا،بھٹہ مالکان کی ہٹ دھرمی سے محکمہ ماحولیات ضلعی انتظامیہ اور مقامی انتظامیہ کی نااہلی دیکھنے کو سامنے آرہی ہے،

بھٹہ مالکان کے خلاف تاحال کوئی کاروائی نہ ہوسکی، حکومت پنجاب کے سموگ کو کنٹرول کرنے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے،

شہریوں نے اعلی احکام سے زہریلے دھویں پھیلانے والے بھٹہ مالکان کے خلاف فوری طور پر کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے(تصویر ای میل کر دی ہے)


کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)

اسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادوڈاکٹر فیاض علی جتالہ کا اراضی ریکارڈ سنٹر کا اچانک دورہ، افسران اور سٹاف کی حاضری چیک کی، مختلف سائلین سے ملاقات کی اور انکے مسائل حل کرنے کے لئے متعلقہ افسران کو ہدایات دیں،

اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ لینڈ ریکارڈ کی کمپوٹرائزئشن،اجراء فرد، انتقالات اور رجسٹریوں کیلئے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ اپنے سنٹر میں کام مکمل رکھیں،

اراضی ریکارڈ سینٹر کا مقصد اراضی ریکارڈ کو روزانہ کی بنیادوں پر اپ ڈیٹ رکھنے اور اس سے منسلک تمام تر عوامی مسائل کا ازالہ کرنا ہے،

انہوں نے اراضی ریکارڈ سینٹرکی صفائی یقینی بنانے کے لئے ضروری احکامات جاری کیے،اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر فیاض علی جتالہ نے سختی سے ہدایت کی کہ افسران و اہلکاران اوقات کار کی پابندی کرتے ہوئے ایس او پی کے مطابق متعلقہ عملہ سے کام لیں،

انہوں نے کہا کہ آراضی ریکارڈ سنٹر میں سائلین کو بہترین سروس کی فراہمی اے ڈی ایل آر اور انچارج سروس سنٹر کی اولین ذمہ داری ہے،

دورہ کے دوران سائلین نے 4ماہ سے اے ڈی ایل آر تعینات نہ ہونے سے آگاہ کیا، انہوں نے کہاکہ متعلقہ افسران کوآگا کردیا گیا ہے جلد ہی اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈریکارڈ تعینات کردیا جائے گا۔


کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)

پاکستان سمیت دنیا بھرمیں فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کا عالمی دن 29نومبرکومنایا جائے گا، اس دن کو منانے کا مقصد فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کرنا ہے،یہ دن ہر سال 29 نومبر کو اقوام متحدہ کے تحت منایا جاتا ہے،

فلسطینی عوام کے ساتھ اتحاد و یکجہتی کا عالمی دن اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کی 2 دسمبر 1977ء کی ایک قرار داد کے تحت تمام رکن ممالک اِس تاریخ کو مناتے ہیں

جس کا مقصد فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کیخلاف آواز اٹھانے کے ساتھ ساتھ عالمی برادری پر باور کرانا ہے کہ اسرائیلی حکومت کی جانب سے کئے جانے والے مظالم کو رکوایا جائے

تاکہ معصوم اور نہتے فلسطینیوں کے بنیادی،سماجی،سیاسی،معاشی اور مذہبی حقوق کی حفاظت کی جا سکے،فلسطین کا مسئلہ 1948سے عالمی برادری کے سامنے ہونے کے باوجود آج بھی معاملہ جوں کا توں ہے،

نہ تو اسرائیلی مظالم رکوائے جا سکے اور نہ ہی ایسے اقدامات کئے جا سکے جن سے فلسطینیوں کو ان کے حقوق اور پْر امن ماحول فراہم کیا جا سکے جسکے باعث فلسطین کے مسلمان انتہائی مشکل حالات میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں،

فلسطین کا مسئلہ 68برسوں سے اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر ہونے کے باوجود بدستور حل طلب ہے اور یہی وجہ ہے کہ اقوام متحدہ کے جاری امن مشنز میں فلسطین کا مسئلہ قدیم ترین مسئلہ ہے،

فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے منائے جانے والے عالمی دن کے حوالے سے مختلف ذرائع سے جو اعدادو شمار حاصل کئے ہیں اس کے مطابق فلسطین میں اسرائیلی مظالم کا سلسلہ بدستور جاری ہے جسکا اندازہ ان اعدادو شمار سے بآسانی لگایا جا سکتا ہے

کہ گزشتہ ڈیڑھ عشرے کے دوران 6830فلسطینیوں کو اسرائیلی فوج نے مظالم ڈھا کر شہید کر دیا اور یوں اوسطاً سالانہ 560فلسطینی اسرائیلی سیکورٹی فورسز کی جارحیت کا نشانہ بنے۔

About The Author