بہاولپور کی تحصیل یزمان میں حسن نامی شخص نے غیرت کے نام پر اپنی بیوی اور اسکے آشنا کو قتل کردیا،
پولیس نے مقتولوں کی لاشوں کو قبضے میں لے کر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا جبکہ ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں
بہاولپور میں تھانہ ڈیراوڑ کی حدود میں حسن نامی شخص نے غیرت کے نام پر اپنی بیوی نذیراں بی بی اور آشنا سبحان کوقتل کردیا ہے
پولیس کے مطابق ملزم نے بیوی کو رسی سے گلہ دبا کر قتل کیا جبکہ بیوی کے آشنا کو فائرنگ کرکے قتل کیاہے جس کے بعد ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے
جس پر پولیس نے مبینہ قاتل پر مقدمہ درج کرلیا ہے اور پولیس تھانہ ڈیراوڑ نے کاروائی کا آغاز کردیا ہے
مقتولین کی لاشیں پوسٹمارٹم کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر یزمان منتقل کردی گئیں ہیں

اے وی پڑھو
🛑Daily Swail Baithak| Saraiki Wasson ich Flood 2025| Daily Swail
خواجہ فرید تے قبضہ گیریں دا حملہ||ڈاکٹر جاوید چانڈیو
چُپات – کہاݨی ۔۔۔||وقاص قیصرانی بلوچ