نومبر 3, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ضلع راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلے

ضلع راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں ،تبصرے اور تجزیے

ضامن حسین بکھر تحصیل رپورٹر روجھان

روجھان:
رکن قومی اسمبلی سردار ریاض محمود مزاری کی کاوشوں اور ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار میر دوست محمد مزاری کی مسلسل کوشش کی بدولت سے

تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شیخ خلیفہ روجھان میں مریضوں کی سہولت کے لئے جدید ترین ٹیکنالوجی سے گردے شوگر وغیرہ کو ٹیسٹ کرنے کے لئے ڈائلیسز مشین،

بلڈ کو محفوظ کرنے کے لئے بلڈ بینک سٹور فریزر جس میں سانپ کی ویکسین اور دیگر ویکسین محفوظ رکھنے کے لئے اور ایک جدید ٹیکنالوجی کی ڈینٹل مشین دانتوں کی مختلف بیماریوں کے مریضوں کے لئے سہولیات اور رنگین الٹرا ساؤنڈ مشین اور ڈائلیسز یونٹ کے لئے آر او پلانٹ اور ڈائیلسز یونٹ کے لئے عمارت بنانے کا سروے اور عمارت کی تعمیر شروع کرنے کے لئے کام شروع کر دیا گیا ہے

جو جلد بنا کر الگ یونٹ کے طور پر ڈائیلسز روم ہوگا جہاں پر مریضوں کے چیک اپ اور ٹیسٹ کیئے جائیں گے اس کے علاوہ کاڈیک مانیٹرز سیٹ جو دل کی دھڑکنیں چک کرنے کے لئے ہوتی ہیں

تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں تین مریضوں کی سہولت کے لئے الگ الگ جگہوں پر نصب کر دیئے گئے ہیں ایک ایمرجنسی وارڈ میں،

دوسرا سیٹ لیبر چائلڈ وارڈ تیسرا سیٹ تھیٹر او پی ڈی میں لگایا گیا ہے جس سے ایمرجنسی مریضوں کی سہولت کے لئے استعمال میں لائے جائیں گے

کاڈیک مانیٹر مشین جدید ٹیکنالوجی سسٹم کی مشین ہے یہ باتیں میڈیکل آفیسر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال روجھان ڈاکٹر لجپت رائے نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتائیں

اس موقع پر ایڈمن فاروق زاہد جتوئی اور ماہر ڈینٹل ڈاکٹر محمد عثمان خادم محبوب راجپوت ایم ایس روجھان کے ہمراہ تھے ۔


روجھان :

روجھان کے نواحی علاقے سبزانی اور پولیس چوکی سونمیانی کو تھانے کا درجہ دیا جا رہا ہے ۔
زرائع کے مطابق روجھان کے علاقوں سبزانی اور سونمیانی میں تھانے بنانے کے لئے منظوری دی جا رہی ہے

اور ان علاقوں میں سونمیانی پولیس چوکی کو تھانے کا درجہ دیا جا رہا ہے اور سبزانی جو پہلے عمرکوٹ تھانے کی حدود میں تھا

مگر اب زرائع کے مطابق سبزانی کو بھی علیحدہ تھانے کا درجہ دیا جا رہا ہے واضح رہے تحصیل روجھان سمیت تحصیل روجھان کی حدود میں پانچ تھانے تھے جن میں تھانہ روجھان، تھانہ عمرکوٹ، تھانہ شاہوالی، تھانہ گوٹھ مزاری، تھانہ بنگلہ اچھا شامل تھا

جو راجن پور ضلع کی حدود میں واقع ہیں اب زرائع نے بتایا ہے کہ روجھان تحصیل کے سات تھانے کر دیئے گئے ہیں سبزانی اور چوکی سونمیانی کو تھانے کا درجہ دے کر پولیس کو جدید اسلحہ سے لیز کیا جائے گا تاکہ علاقے میں امن وامان اور قانون کی رٹ ہمیشہ قائم ہو اور جرائم پر کنٹرول اور جرائم پیشہ عناصرین کی سرکوبی کی جا سکے۔

زرائع نے مزید یہ بھی بتایا ہے کہ سب ڈویژن کے طور پر تحصیل روجھان میں دو ڈی ایس پیز تعینات ہونگے ایک ڈی ایس پی روجھان اور ایک ڈی ایس پی دریا پار یعنی تھانہ بنگلہ اچھا، تھانہ سبزانی، تھانہ سونمیانی کی نگرانی (مانیٹرنگ) کرے گا

اور یہ بھی واضح رہے کہ روجھان کے سابق ڈی ایس پی کی معطلی کے بعد کوئی ڈی ایس پی ابھی تک تعنیات نہیں کیا جا سکا اور ڈی ایس پی روجھان کی سیٹ تعیناتی کے لئے اب تک خالی پڑی ہوئی ہے ۔

زرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ روجھان کے کچے کے علاقے میں بلوچ لیوی کو بھی تعینات کیئے جانے کے امکانات ہیں

جو بہت جلد تعینات کی جائے کی تاکہ کچے میں امن وامان کی حالت بہتر کی جا سکے یہ سب وزیر قانون راجہ بشارت کی ڈیرہ غازی خان میں گزشتہ سے پوستہ روز ہونے والی میٹنگ کے احکامات کا حصہ ہے

روجھان کے عوامی اور سماجی حلقوں میں نے اعلی حکام کے اس اقدام کو دل سے سراہا اور اس اقدام پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔


روجھان
زرائع سے معلوم ہوا ہے کہ محمد اقبال ولد محمد علی قوم بنوں سکنہ موضع چک چانڈکہ موٹر سائیکل پر روجھان سے اپنے گھر چک چانڈکہ جا رہے تھے کہ راستے میں گھات لگائے نامعلوم افراد نے اس سے موٹر سائیکل زبردست چھیننے پر اقبال بنوں کی مزحمت پر اس کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا زرائع نے بتایا ہے کہ یہ واقعہ ایک گھنٹہ قبل 7:15 منٹ پر کچہ چک چانڈکہ کی پل پر ہوا اقبال بنوں سودا سلف لے کر اپنے گھر جا رہا تھا ۔زرائع

About The Author