نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کسانوں کو ان کے فصلات کے جائز ریٹس نہیں مل پا رہے،جام ایم ڈی گانگا

ڈیفالٹرز کھاتے اور قرضہ دار زمیندار رعایتی سیکم کے تحت بقایا مکمل واجب الادا قرض جمع

رحیم یار خان

زرعی ترقیاتی بنک پاکستان ضلع رحیم یار خان کے زونل منیجر سردار ابراہیم بلوچ نے پاکستان کسان اتحاد کے ڈسٹرکٹ آرگنائزر اور کسان بچاؤ تحریک پاکستان کے سیکرٹری انفارمیشن جام ایم ڈی گانگا،

کسان اتحاد کےضلعی صدر ملک اللہ نواز مانک کے ساتھ خصوصی نشست کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ای کریڈٹ سکیم کے ذریعے کسان رجسٹریشن کروا کر بلاسود قرضہ کی سہولت سے فائدہ اٹھائیں.

گندم، کپاس، سویا بین وغیرہ کی فصلات پر دیئے جانے والے زرعی قرضے کا سود گورنمنٹ پنجاب ادا کرے گی. کماد کی فصل کے لیے فری مارک اپ قرضے کی یہ سہولت نہیں ہے.

ابراہیم بلوچ نے کہا پرانے ڈیفالٹرز کھاتے اور قرضہ دار زمیندار رعایتی سیکم کے تحت بقایا مکمل واجب الادا قرض جمع کروا کر جرمانوں اور اضافی سود کی ادائیگی سے بچ سکتے ہیں.

جام ایم ڈی گانگا نے کہا کہ اس سال تقریبا فصلات کی پوزیشن خاصی کمزور رہی ہے اور کسانوں کو ان کے فصلات کے جائز ریٹس بھی نہیں مل پا رہے

جس کی وجہ سے کسانوں کی اکثریت سخت مالی مشکلات اور پریشانیوں کا شکار ہے. حکومت اور ادارے ان حالات کے پیش نظر چھوٹےکسانوں کے ساتھ نرم اور رعایتی پالیسی اختیار کریں.

کسانوں کو اگر حکومت گنے کا مناسب ریٹ نہ دلا سکی تو حالات مزید گھمبیر ہو جائیں گے کسان قرضے ادا نہیں کر سکیں گے بلکہ مزید ڈیفالٹر ہو جانے پر مجبور ہو جائیں گے.

About The Author