دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک کی خبریں

سرائیکی وسیب کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک سے نامہ نگاروں اور نمائدنگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں ، تجزیے اور تبصرے۔

کراچی جانے والی بس اور ٹرک میں خوفناک تصادم ،دس سے زائد مسافر جاں بحق

ڈیرہ اسماعیل خان:مردان سے کراچی جانے والی بس تھانہ پروا کی حدود انڈس ہائی وے کہیری ڈرین کے قریب مخالف سمت سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی ،دس سے زائد مسافر جاں بحق ،درجنوںافراد زخمی ،ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ، امدادی کارروائیاں شروع کرکے جاں بحق افراد اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیاگیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق مرادن سے کراچی جانے والے تیز رفتار مسافر بس تھانہ پروآکی حدود انڈس ہائی وے پرعلاقہ میرن کہیری ڈرین کے قریب مخالف سمت سے آنے و الے ٹرک کے ساتھ جاٹکرائی جس کے نتیجے میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق دس سے زائد مسافر جاں بحق جبکہ درجنوںافراد شدید زخمی ہوگئے ،المناک حادثہ کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو کی امدادی ٹیمیں فوری موقع پر پہنچ گئیں ، جاں بحق اور زخمیوں بس سے باہر نکال کر ہسپتال منتقل کیاگیا ہے۔کئی زخمیوں کی حالت انتہائیتشویشناک بتائی گئی ہے۔


مسلح افراد نے مخالف کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا

ڈیرہ اسماعیل خان :اراضی کے تنازعہ پر مسلح افراد نے مخالف کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا،زخمی کو ہسپتال منتقل کردیاگیا ،پولیس نے آٹھ افراد کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کرلیاگیا ۔ پولیسذرائع کے مطابق تھانہ صدر کی حدود میں علاقہ کچہ کے گاﺅں جھوک بشارت کے قریب محمد اقبال اپنے دو ساتھیوں کے ہمراہ موٹرسائیکل پر سوار ہوکر جارہا تھا کہ مسلح افراد نے انہیں روک کر محمد اقبال کو فائرنگکرکے زخمی کردیا ،ملزمان ارتکاب جرم کے بعد وہاں سے فرارہوگئے ،زخمی کو ہسپتال منتقل کردیاگیا ۔۔ صدر پولیس نے زخمی کی رپورٹ پر آٹھ افراد کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔


محسود مارکیٹ میں اسلحہ کی دوکانوں پر چھاپہ

ڈیرہ اسماعیل خان :کینٹ پولیس نے محسود مارکیٹ میں اسلحہ کی دوکانوں پر چھاپوں کے دوران 13پستول،3ریپیٹر سمیت دیگر اسلحہ برآمد کرکے تین ملزمان گرفتار کرلئے۔ الگ الگ مقدمات در۔تفصیلات کے مطابق کینٹ پولیس نے محسود مارکیٹ میں اسلحہ کی دوکانوں پر چھاپوں کے دوران 13پستول،3ریپیٹر، ایک بندوق اور 92کارتوس برآمد کرکے تین افراد کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے الگالگ مقدمات درج کرلیے ہیں ۔


قرض خواہوں سے تنگ 45 سالہ شہری نے زہریلی گولیاں کھالیں

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)کروڑوں روپے قرض کی ادائیگی نے جینا مشکل کردیا ، قرض خواہوں سے تنگ 45 سالہ شہری نے زہریلی گولیاں کھا کر اپنی قیمتی زندگی کا چراغ گل کرلیا،لاش پوسٹمارٹم کے بعدلواحقین کے حوالے کردی گئی ،پولیس نے رپورٹ درج کرکے چھان بین شروع کردی ۔پولیس ذرائع کے مطابق ڈیرہ شہر کے محلہ کمہارانوالہ کے رہائشی 45 سالہ محمد جاوید ولد عطا اللہ قوم کشمیری نے رقم کی ادائیگینہ ہوسکنے پر قرض خواہوں کے دباﺅ سے تنگ آکر گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھا لیں۔متوفی کے بھائی نے پولیس کو بتایا کہ اس کے بھائی کو قرض خواہوں نے پکڑ کر رقم کی واپسی کا مطالبہ کیا اور پولیس کوفون کرکے اسے تھانہ چلنے کو کہا ۔اس دوران متوفی نے بھائی کو فون کر ساری صورتحال بتائی اور اسے تھانہ آنے کو کہا وہ متوفی کے پہنچنے سے پہلے تھانہ سٹی میں موجود تھا کہ اس دوران متوفی کو وہاں لایاگیا جس کیحالت غیر ہوچکی تھی ۔معلوم کرنے پر متوفی نے بتایا کہ اس نے قرض خواہوں سے بچنے کے لئے گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھالی ہیں ۔ متوفی کو فوری ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکا اور دم توڑ گیا۔ذرائع کے مطابق متوفی کے ذمہ قرض خواہوں کے تین کروڑ روپے سے زائد رقم واجب الادا تھی ۔ مرحوم کی نماز جنازہ کچہری قبرستان میں ادائیگی کے بعد مقامی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔ قریبیذرائع کے مطابق متوفی 4 کمسن بچوں کا باپ بتایاگیا۔


لاکھوں روپے مالیت کا ایرانی ڈیزل اور پیٹرول برآمد

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) ڈیرہ پولیس کی کاروائیاں جاری ،لاکھوں روپے مالیت کا 4400لیٹر ایرانی ڈیزل اور52لیٹر پیٹرول برآمد کرکے 22 افراد کے خلاف مقدمات درج کرلئے۔ ڈیرہ پولیس کیایرانی ڈیزل و پیٹرول کی غیر قانونی سمگلنگ کیخلاف کاروائیاں جاری ہے۔تھانہ کڑی خیسور، تھانہ چودھوان، تھانہ ڈیرہ ٹاﺅن، ، تھانہ پروآ، تھانہ سٹی، تھانہ پہاڑ پور، تھانہ کلاچی، تھانہ یونیورسٹی، تھانہ صدر اورتھانہ یارک نے غیر قانونی سمگلنگ اور ڈیزل و پیٹرول ایجنسیوں پر غیر قانونی فروخت میں ملوث22افراد کیخلاف مقدمات درج کرکے انہیں گرفتارکرلیاہے۔ ۔ پولیس نے اس دوران 4400لیٹر ایرانیڈیزل اور52لیٹر پیٹرول برآمد کرکے قبضہ میں لے لیاہے۔


انجمن کریانہ مرچنٹ پہاڑپور کا ہنگامی اجلاس منعقد

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) انجمن کریانہ مرچنٹ پہاڑپور کا ہنگامی اجلاس زیر صدارت نعمان خان نیازی منعقد ہوا،اجلاس میں محمد صدیق ،عباس علی شاہ ،شمس اللہ صداقت ،محمدویگر تاجران نے شرکت کی اورڈیرہ میں پرائس ریویو کمیٹی کے اجلاس میں عرصہ دراز سے پہاڑپور کے تاجروں کو نظر انداز کرنے پر افسوس کا اظہار کیا ۔صدر کریانہ مرچنٹ پہاڑپور نعمان خان نیازی نے خصوصی طور پر دالوں اور چاولوں کے نرخغیر موزوں رکھنے پر احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ جو ریٹ انتظامیہ فروخت کرنے کا کہہ رہی ہے وہ ہمارے لیے ناممکن ہے کیونکہ اس میں قیمت خرید بھی نہیں مل پارہی ۔انہوں نے کہا کہ پرائس ریویو کمیٹی ڈیرہ میںڈیرہ کے تاجروں کے علاوہ تحصیل پہاڑپور ،پروا ٓ،درابن ،کلاچی وغیرہ نمائندہ تاجروں کو مدعوکرنا چاہیے تاکہ وہ اپنے مسائل اور گزارشات بیان کرسکیں ۔


ٹماٹر کی نئی فصل تیار ہو کر منڈی میںآنا شروع ہو گئی

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) ٹماٹر کی نئی فصل تیار ہو کر منڈی میںآنا شروع ہو گئی ہے جس کے نتیجے میں پیر کے روز ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 50 روپے کی کمی ہوئی ہے۔ ملک.بھر کی.طرح ڈیرہ کی منڈی میںبھی ٹماٹر کے ریٹ آسمان سے باتیں کر رہے تھے۔ گزشتہ روز مقامی منڈی میں ٹماٹر ڈھائی سو روپے فی کلو فروخت ہو رہا تھا۔تاہم نئی فصل منڈی میں آنے کے بعد ٹماٹر فی کلو قیمت میں یکدم 50 روپے کی کمیدیکھنے میں آئی اور ٹماٹر 200 سو روپے فی کلو فروخت ہوا۔ واضح رہے کہ بدین ضلع میں ٹماٹر کی کاشت بڑے پیمانے پر ہوتی ہے اور یہاں سے ملک بھر میں ٹماٹر سپلائی کیا جاتا ہے۔ آنے والے دنوں میں بدینسے ٹماٹر کی سپلائی بھرپور انداز میں شروع ہو جائے گی جس سے ملک بھر میں ٹماٹر کی قیمت میں کمی ہوگی۔


گندم کی کاشت کا موزوں ترین وقت 30نومبر تک ہے،زرعی ماہرین

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) زرعی ماہرین کا کہنا ہے کہ گندم کی کاشت کا موزوں ترین وقت 30نومبر تک ہے، 30 نومبر کے بعد کاشت کی گئی گندم کی پیداوار میں بتدریج کمی آناشروع ہو جاتی ہے، 30 نومبرتک بوائی کے لیے شرح بیج 40 تا 50 کلوگرام فی ایکڑ رکھیں جبکہ یکم تا 15 دسمبر تک بوائی کے لیے شرح بیج 50 تا 55 کلوگرام فی ایکڑ رکھیں۔ زرعی ماہرین کے مطابق گندم کی مختلف بیماریوں میں کانگیاری،کرنال بنٹ، گندم کی بلاسٹ اور اکھیڑا وغیرہ کے تدارک کے لیے بیج کوبوائی سے پہلے تھائیوفینیٹ میتھائل بحساب دو تا اڑھائی گرام فی کلوگرام بیج یا امیڈاکلوپرڈ + ٹیبوکونازول بحساب 4 ملی لٹر فی کلوگرام بیج لگاکر کاشت کریں، صرف منظور شدہ اقسام ہی کاشت کریں۔آبپاش علاقوں میں محکمہ زراعت کی سفارش کردہ اقسام کاشت کریں۔بیج سیڈ کارپوریشن کے ڈپوﺅں یا مستند ڈیلروں سے حاصل کریں۔ کم بارشوالے علاقوں میں ایک بوری ڈی اے پی، ایک بوری یوریا اور ٰ بوری ایس او پی فی ایکڑ ڈالیں۔ اوسط بارش اور زیادہ بارش والے علاقوں میں بالترتیب سوا بوری ڈی اے پی، سوا بوری یوریا، آدھی بوری ایس اوپیاور ڈیڑھ بوری ڈی اے پی، ڈیڑھ بوری یوریا اور ایک بوری ایس او پی فی ایکڑ ڈالیں۔آبپاش علاقوں میںگندم کی فی ایکڑزیادہ پیداوار حاصل کرنے کے لیے اس کی بروقت کاشت ضروری ہے۔ اس کے لیےکپاس، مکئی اور کماد کو کٹائی سے 15 سے 20 دن پہلے پانی لگانا بند کریں اور کٹائی کے بعد وتر میں ایک مرتبہ روٹا ویٹر اور دو مرتبہ دوہرا ہل چلا کر سہاگہ دیں اورڈرل سے بوائی کریں۔دھان کی برداشت کے بعدایک مرتبہ روٹاویٹر یا دو دفعہ ڈسک ہیرو چلائیں اس کے بعد عام ہل چلا کر سہاگہ دیں اور ڈرل سے بوائی کریں۔وریال زمینوں میں دو یا تین دفعہ وقفہ وقفہ سے ہل چلائیں اس سے جڑی بوٹیوں کی تلفی کے علاوہفصل کو غذائی اجزاء قابل حصول حالت میں مل جاتے ہیں۔آخری تیاری کے لیے بھاری میرا زمین میں دو بار ہل اورسہاگہ جبکہ ہلکی میر ا زمین میں ایک بارہل اور سہاگہ کافی ہوتا ہے۔


پی آئی اے نے اضافی سامان پر کرایہ بڑھا دیا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)پی آئی اے نے اضافی سامان پر کرایہ بڑھا دیا،دبئی اور جدہ جانے والے مسافروں کو اضافی فی کلو سامان پر اب پیسے دینا ہونگے ،پی آ ئی اے نے مسافروں کے اضافی سامانپرفیسوں میں اضافہ کردیا۔نئے احکامات کے مطابق پی آئی اے کے مسافروں کواضافی سامان پررقم اداکرناہوگی،نجی ٹی وی کے مطابق اندرون ملک اضافی 10کلووزن پر5800 روپے فیس مقرر کی گئی ہے۔کراچی سے دبئی کیلئے جانے والے مسافروں کواضافی فی کلو سامان پر 2500 روپے فیس دینا ہوگی جبکہ جدہ جانیوالے مسافروں کے اضافی فی کلو سامان پر 800 روپے فیس مقررکی گئی۔٭٭٭


بڑھتی ہوئی بے روزگاری، مہنگائی اور دیگر عوامل کے باعث خودکشی کرنے کی شرح میں اضافہ

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)بڑھتی ہوئی بے روزگاری، مہنگائی اور دیگر عوامل کے باعث خودکشی کرنے کی شرح میں اضافہ، اب تک صرف ڈیرہ اسماعیل خان میں درجنوں افراد نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا،ملک میں بڑھتی ہوئی بے روزگاری، مہنگائی اور دیگر عوامل کے باعث خودکشی کرنے کی شرح میں اضافہ ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق رواں سال اب تک ڈیرہ اسماعیل خان سمیت اندررونِ صوبے میں 80 سےزائد لوگوں نے خودکشی کر کے زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق ڈیرہ میں خودکشی کے واقعات زیادہ رونما ہوئے ہیں۔ ڈیرہ میں خودکشی کی یہ شرح پچھلے برسوں کی نسبت زیادہ ہے، خودکشی کرنے والوںمیں زیادہ تعداد نوجوان لڑکے لڑکیوں کی ہے۔ماہرین ِ نفسیات کے مطابق خودکشی کے بڑھتے ہوئے واقعات کی اہم وجوہات میں بے روزگاری، غربت، ذہنی دباﺅاور گھریلو عوامل شامل ہیں۔ماہرین ِ نفسیات کاکہنا ہے کہ اس دور میں ہر دوسرا شخص ڈپریشن کا شکار ہے، ضرورت اس بات کی ہے کہ مثبت سوچ کو سامنے رکھتے ہوئے زندگی کو گزارا جائے۔


اب چین کی سرکاری زبان کے ہر لفظ کا ترجمہ اردو میں باآسانی ملے گا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)پاکستان میں اب چین کی سرکاری زبان کے ہر لفظ کا ترجمہ اردو میں باآسانی ملے گا،پہلی چینی اردو ڈکشنری جاری، پاکستان میں مقتدرہ قومی زبان کی جانب سے پہلی اردو چینی لغتجاری کردی گئی،پاکستان میں اب چین کی سرکاری زبان کے ہر لفظ کا ترجمہ اردو میں باآسانی ملے گا۔ تفصیلات کے مطابق تائیوان کی قومی زبانوں میں سے ایک،سنگا پور کی چار سرکاری زبانوں میں سے ایک اوراقوام متحدہ کی چھ سرکاری زبانوں میں دوسرے نمبر کی زبان ”مینڈیرین”کو اب پاکستان میں بھی بولا اور سمجھا جائیگا۔پاکستان میں اب چین کی سرکاری زبان کے ہر لفظ کا ترجمہ اردو میں باآسانی ملے گا۔ دوستملکوں کی دو قومی زبانیں ایک کتاب میں سمٹ گئی ہیں۔مقتدرہ قومی زبان کی جانب سے پہلی اردو چینی لغت جاری کردی گئی ہے۔ادارے کے سربراہ معروف شاعر افتخارعارف نے کہا ہے کہ قوم کے جگری دوستکی مشکل زبان اب بہت آسان ہوگئی ہے۔اپنی نوعیت کی پہلی لغت میں چینی بول چال کے عام الفاظ باآسانی مل سکتے ہیں۔ مینڈیرین کو مشکل سمجھنے والوں کے یہ کتاب ایک خزانے سے کم نہیں۔
حمام اور سیلون ہیپاٹائٹس اور جلدی موذی امراض پھیلانے کا موجب بننے لگےڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)متعلقہ حکام کی غفلت و لاپرواہی،حمام اور سیلون ہیپاٹائٹس اور جلدی موذی امراض پھیلانے کا موجب بننے لگے ،متعلقہ حکام کی غفلت و لاپرواہی،حمام اور سیلون ہیپاٹائٹس اورجلدی موذی امراض پھیلانے کا موجب بننے لگے ہیں ۔ ڈیرہ کے شہری اور دیہی علاقوں میں قائم حماموں اور سیلونزپر صفائی کے انتظامات کسی صورت بھی تسلی بخش دکھائی نہیں دیتے۔مذکورہ حمام اور سلونز پر حجام کاکارروبار کرنے والے عناصر ایک ہی بلیڈ سے کئی کئی افراد کی شیو وغیرہ بنادیتے ہیں اور تولیئے اس قدر میل سے بھرے ہوتے ہیں کہ جن کو چہرے کے قریب کرنا کسی عذاب سے کم نہیں ہوتا۔صفائی کے ناقصانتظامات اور غیر معیاری اوزاروں کی وجہ سے متعد د شہری ہیپاٹائٹس اور الرجی جیسی موذی امراض کا شکار ہورہے ہیں۔ سروے کے دوران شہریوں نے بتایاکہ محکمہ صحت کے ذمہ داران کی جانب سے موذیامراض سے محفوظ رہنے کے لئے سیلون سے شیواور فشل وغیرہ کروانے کے دوران احتیاطی تدابیر اپنا نے کا واویلاتو بہت کیا جاتا ہے مگر انسانی زندگیوں سے بلا خوف و خطرہ کھیلنے والوں کے خلاف کسی ذمہ دار کاحرکت میں نہ آنا محکمہ صحت کی کارکردگی پر بڑا سوالیہ نشان ہے۔ضلع ڈیرہ میں ہیپاٹائٹس، ایڈز جیسے جان لیوامرض میں مبتلا افرادکی تعداد میں روز بروز اضافہ حیران کن ہے اور بیماروں میں ذیادہ ترایسے افراد شاملہیں جوکہ یقینا سیلون پر استعمال ہونے والے استرے اور تولیوں کا شکار ہوتے ہیں۔انہوں نے محکمہ صحت کے ذمہ داران سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ اس گھمبیر مسئلے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے حمام اور سیلونز کیچیکنگ کرائی جائے حفاظتی انتظامات نہ کرنے والے مالکان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے تاکہ شہری صحت مند زندگیاں گزار سکیں۔


ڈیرہ نواز شریف کے بعد عام قیدیوں نے بھی ریلیف مانگنا شروع کردیا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) ڈیرہ نواز شریف کے بعد عام قیدیوں نے بھی ریلیف مانگنا شروع کردیا، سابق وزیراعظم نواز شریف کو ریلیف ملنے کے بعد سزائے موت سمیت دیگرجرائم میں گرفتار قیدیوں نےچیف جسٹس پشاورہائی کورٹ سے استدعا کی ہے کہ بینائی سمیت ہیپاٹائٹس، ایڈز کے مرض میں مبتلا ہیں، علاج کی سہولیات کے لئے 2/2 ماہ کی جیلوں سے رخصت دی جائے تاکہ علاج معالجہ کروا سکیں۔ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کو ریلیف ملنے کے بعد سنٹرل جیل ڈیرہ میں پابند سلاسل قیدیوں نے بھی ریلیف مانگنے کے لئے چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کو خط لکھ دیئے ہیں سنٹرل جیلڈیرہ میں مختلف جرائم میں سزائیں بھگتنے والے قیدیوں نے خط میں مطالبہ کیا ہے کہ بینائی، ہیپاٹائٹس، ایڈز جیسے دیگر موذی امراض میں مبتلا ہیں جس کے علاج معالجہ کے لئے 2/2 ماہ کی رخصت دی جائے تاکہپرائیویٹ ہسپتالوں سے اپنا مکمل علاج کروا سکیں، یاد رہے لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم نوازشریف کو بیرون ملک جانے کے لیے حکومت کی جانب سے عائد کردہ انڈیمنٹی بانڈز کی شرط کو مسترد کرتےہوئے غیر مشروط طور پر بیرون ملک جانے کی اجازت دی تھی، فیصلے میں کہا گیا تھا کہ نوازشریف کو علاج کے غرض سے 4 ہفتوں کے لیے باہر جانے کی اجازت دی جاتی ہے اور اس مدت میں توسیع بھی ممکنہے۔اس سے قبل لاہور ہائی کورٹ میں جیلوں میں سینکڑوں بیمار قیدیوں نے طبی بنیاد پر رہائی کی درخواستیں دائر کر رکھی تھیں، درخواستوں میں استدعا کی گئی تھی کہ نوازشریف کی طرح بیمار قیدیوں کو طبی بنیاد پرعلاجمعالجہ کے لئے ضمانت دی جائے۔بعد ازاں لاہورہائی کورٹ نے درخواست چیف سیکریٹری پنجاب کو بھجوا دی تھی اورچیف سیکریٹری پنجاب کو درخواست پر فیصلے کی ہدایات جاری کی گئیں، عدالت میں دائر کی گئیدرخواست میں کہا گیا تھا کہ جیلوں میں سینکڑوں سے زائد قیدی مختلف بیماریوں میں مبتلا ہیں، جیلوں میں قیدیوں کو علاج کی مناسب سہولتیں میسر نہیں ہیں۔

About The Author