دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ضلع مظفر گڑھ سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلے

ضلع مظفر گڑھ سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلے

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)

اسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادو ڈاکٹر فیاض علی جتالہ کاسبزی منڈی کا اچانک دورہ،تمام آڑھتیان کو معیاری اور تازہ سبزی و فروٹ فراہم کرنے کی ہدایت کی،اپنی نگرانی میں بولی سسٹم کے ذریعے خریداری بھی کرائی،

اس موقع پر انہوں نے کہا ہے کہ لوگوں تک معےاری اور سستی سبزےوں کی فراہمی کو ےقےنی بنانے کےلئے حکومت پنجاب موثر اقدامات کررہی ہے، اس سلسلے مےں سبزی منڈےوں سبزےوں اور پھلوں کی قےمتوں کے نظام کو بھی سختی سے مانےٹر کےا جارہا ہے تاکہ خرےداروں کا استحصال نہ ہو ،

انہوں نے کہا کہ عام استعمال کی سبزےوں کی قےمتوں بالخصوص پیاز اور ٹماٹر کی قےمتوں مےں نا جائز اضافہ کسی صورت برداشت نہےں کےا جائے گا ،

اس موقع پر انہوں نے اپنی نگرانی میں بولی سسٹم کے ذریعے سبزےات اور پھلوں کی بولی بھی کرائی،بعد ازاں انہوں نے آڑھتےوں سے گفتگو کرتے ہوئے آڑھتیوں کوتنبہیہ کی وہ بولی سسٹم کے ذریعے منڈی میں سبزےات اور پھل فروخت کریں آئندہ بھی اس حوالے سے چھاپے لگائے جائیں گے

بولی سے فروخت نہ کرنے والے آڑھتےوں کے خلاف قانونی کاروئی کی جائے گی،انہوں نے کہا کہ روز مرہ کی ضروری اشےاء میں تعطل ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا، ذخیرہ اندوزی اور خود ساختہ ریٹ مقرر کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی،

انہوں نے مزیدکہا کہ حکومت پنجاب آڑھتےان کو ہر ممکن سہولتےں فراہم کرنے کےلئے عملی اقدامات کررہی ہے ،

اس موقع پر انہوں نے عملہ کو ہداےت کی کہ وہ بازاروں کا روزانہ کی بنیاد پر معائنہ کریں اور ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف قانونی کاروائی کرکے جرمانے کریں ،

اس ،موقع پر سبزی منڈی کوٹ ادو کے سیکرٹری جنرل چوہدری عبدالوحید ،انسپکٹر مارکیٹ کمیٹی محمد بلال،چوہدری مظہر سمیت دیگر آڑھتی بھی موجود تھے،


کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)

صوبائی سیکرٹری بہبود آبادی پنجاب حسن اقبال نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کے استحکام، وسائل کی منصفانہ تقسیم اور ملک کی ترقی کےلئے ضروری ہے کہ ہم اپنی آبادی کو کنٹرول کریں اور اس کےلئے عوام میں شعور بیدار کیا جائے

اور منصوبہ بندی کی ترغیب دی جائے ، یہ بات انہو ں نے مظفرگڑھ کے دورہ کے موقع پر ضلعی دفتر بہبود آبادی کا معائنہ کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ خاندانی منصوبہ بندی کی خدمات کا دائرہ کار بڑھایا جائے ،

دور دراز کے دیہی علاقوں بالخصوص کچی آبادی کی عوام کو آگاہی دی جائے ، موبائل سروس یونٹ کے کیمپ لگائے جائیں ،

کمیونٹی سیشن اور سیمینار کا انعقاد کیاجائے ، اس موقع پر ڈسٹرکٹ آفیسر بہبود آبادی مہر خضر حیات نے بتایا کہ غیر سرکاری تنظیموں ، محکمہ تعلیم، محکمہ سوشل ویلفیئر کے ساتھ ملکر خاندانی منصوبہ بندی کے دائرہ کارکو بڑھایا جارہا ہے ،

انہوں نے بتایا کہ ماہ اکتوبر کے مہینے میں ضلع بھر میں 21ہزار 205خاندانوں نے محکمہ بہبود آبادی کی خدمات سے فائدہ حاصل کیا ہے ،

صوبائی سیکرٹری نے مانع حل کی ادویات پر عمل کرنے والے افراد کے تناسب کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے کہا کہ عوام میں خاندانی منصوبہ بندی کی زیادہ سے زیادہ آگاہی دی جائے

اور ان کا اعتماد بحال کیا جائے اور ان کو خاندانی منصوبہ بندی کے مختلف طریقوں سے کی ترغیب دی جائے ، بعد ازاں صوبائی سیکرٹری نے دفتر کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا


کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر مظفرگڑھ ڈاکٹر کاظم خان نے کہا کہ چراثیم کش ادویات کے غیر ضروری استعمال کی حوصلہ شکنی ضروری ہے انٹی بائیوٹک ادویات کے بے جا اور غلط استعمال سے انسانی زندگی پر مضر اثرات مرتب ہو رہے ہیں

یہ بات انہوں نے انٹی بائیوٹکس ادویات کے غیر ضروری استعمال کے تدارک کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ادویات کے غیر ضروری استعمال کی بنیادی وجہ عطاءت کا فروغ اور سیلف میڈیکیشن کا رجحان ہے اسکے سدباب کیلئے مروجہ قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے

تاکہ انٹی بائیوٹکس کو بے اثر ہونے سے بچایا جا سکے قبل ازیں ڈاکٹر امتیاز علیم نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انن ادویات کے زیادہ استعمال سے ایک جانب انسانوں میں مدافعتی نظام متاثر ہو رہا ہے تو دوسری جانب جراثیم میں ادویات کے خلاف مدافعت میں خطرناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے

لہٰذا جراثیم کش ادویات کے غیر ضروری استعمال کے تدارک کیلئے موثر حکمت عملی اختیار کی جائے اس موقع پر عدنان لغاری میڈیا کوآرڈینیٹر نے میزبانی کے فراءض سرانجام دئیے

سیمینار میں ڈاکٹر رفیق بھٹی پروگرام ڈائریکٹر ڈی ایچ ڈی سی ڈاکٹر شاہد ریاض ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر آئی آر ایم این سی ڈاکٹر امیر بخش ڈی ڈی ایچ او راشد بزدار سیکرٹری ڈی سی کیو بی عبدالرؤف میو ڈرگ کنٹرولر،

فارماسسٹ ہیلتھ پروفیشنلز کے علاوہ سول سوساءٹی کے عمائدین سماجی تنظیموں کے نمائندگان نے شرکت کی، بعد ازاں عوام میں آگاہی کےلئے واک بھی کی گئی


کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)

لاہور سیف سٹی پروجیکٹ کے طرز پر مظفرگڑھ میں سمارٹ سٹی پروجیکٹ افتتاح کردیا گیا،شہر کے مختلف مقامات پر اب جدید کیمروں کی مدد سے مانیٹرنگ کی جائے گی، ڈی پی او مظفرگڑھ صادق علی ڈوگر کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر میں مظفرگڑھ سمارٹ سٹی پراجیکٹ کا افتتاح کیا،

تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ صادق ڈوگر نے تھانہ سٹی میں سمارٹ سٹی پروجیکٹ کے تحت کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کا افتتاح کیا ۔

اس موقع پر ڈی پی او مظفرگڑھ صادق ڈوگر کا صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہناتھا کہ ابتدائی طور پر شہر کے 10مقامات پر جدید کیمرے نصب کئے جا رہے ہیں یہ کیمرے دن کے ساتھ ساتھ رات میں بھی کارآمد ہیں ۔

ان کا مزید کہناتھا کہ سمارٹ سٹی پروجیکٹ کے کیمروں کو پی ٹی سی ایل کیبل سے منسلک کیا گیا ہے سمارٹ سٹی کے کیمروں سے حاصل ہونے والے مواد کو نادرا کی مدد سے شناخت کیا جائے گا ۔

ان کا مزید کہناتھا کہ سمارٹ سٹی پروجیکٹ مظفرگڑھ پولیس اپنے فنڈز سے مکمل کررہی ہے اس سے شہر میں جرائم کی شرح میں واضح کمی آئے گی ۔

اور یہ پراجیکٹ صوبہ بھر میں اپنی نوعیت کا کسی بھی ضلع کا پہلا منصوبہ ہے جو پہلے سے موجود وسائل میں سے ہی مکمل کیا جا رہا ہے،

جرائم پیشہ عناصر کی نقل و حرکت کو جدید کیمروں سے مانیٹر کیا جارہا ہے، جدید کیمرے 25 ٹائمز زومنگ کوالٹی کے ساتھ کام کر رہے ہیں اور ایک کلومیٹر سے زیادہ دور تک زومنگ کی جا سکتی ہے

اور کسی بھی شخص کی شناخت کی جا سکتی ہے، پراجیکٹ کو مظفرگڑھ شہر کے تمام اہم جگہوں اور داخلی و خارجی راستوں تک وسیع کیا جائیگا

اور اس کے بعد ضلع بھر میں تحصیل ہیڈ کوارٹرز تک بھی اس پراجیکٹ کا دائرہ کار بڑھایا


کوٹ ادو (تحصیل رپورٹر)

عادی چور قل خوانی پر جانے والے کا موٹر سائیکل چوری اٹھاکرلے گئے،نامعلوم چور زمیندار کے مویشی فارم سے 2قیمتی بکرے لے گئے،

ایل ایچ وی سے زیادتی کرنے والے مقدمہ میں مطلوب ملزمان کی ایل ایچ وی کو دھمکیاں ،ملزمان کے خلاف دوسرا مقدمہ درج،رشتہ کے تنازعہ پر دیور کا بھابھی پر تشدد،ڈنڈوں سوٹوں سے لہولہان کرکے فرار،

پولیس کا بلیڈ کلب پر چھاپہ،جوالگا کر گیم کھیلنے والے26جواری دھر لئے،داءو پر لگی رقم موبائل فون سٹک گوئیاں برآمد،تیز رفتاری پر گاڑیاں تھانے بند،پولیس نے شراب فروش بھی دھر لیا

بھاری مقدار میں ولاءتی شراب کی بوتلیں برآمد،پولیس ن مقدمات درج کرلئے،اس بارے تفصیل کے مطابق پہلے واقعہ تھانہ سنانواں کے علاقہ چاہ رنگ والا دایہ چوکھا کا رہائشی پہلوان خان گورمانی گھر کے قریب موٹر سائیکل پر سوار ہوکر قل خوانی پر گیا

اپنی موٹر سائیکل لاک کرکے کھڑی کردی،قل خوانی سے واپس آیا تو موٹر سائیکل نمبری3076ڈی جی کے غائب تھی جسے محسن میراثی ،باقر عرف بگی کہیری 2نامعلوم کے ہمراہ چوری کرکے لے گئے،

تھانہ کوٹ ادو کے علاقہ موضع شادیخان منڈا میں حافظ منظور چانڈیہ کے بھانہ مویشی سے 3نامعلوم افراد2بکرے مالیتی80ہزار چوری کرکے لے گئے،

تھانہ سنانواں کے علاقہ موضع جھنڈیر دریجہ کے رہائشی رابعہ بتول جوکہ ایل ایچ وی دایہ چوکھا تعینات تھی نے رءوف عباس کے خلاف اغواء اور زیادتی کا مقدمہ تھانہ محمود کوٹ میں درج کرایا ہوا تھا

جسے رءوف عباس مسلح کیلئے دباءو ڈال رہا تھا انکار پر گزشتہ روز رابعہ بتول کو ڈیوٹی پر جاتے ہوئے روک لیا اور سنگین نتاءج کی دھمکیاں دیں ،پولیس نے رابعہ بتول کی مدعیت میں رءوف عباس اور ایک نامعلوم کے خلاف دوسرا مقدمہ درج کرلیا

تھانہ دائرہ دین پناہ کے علاقہ موضع کھائی چک اول میں رشتہ کے تنازعہ پر بیوہ حسینہ بی بی کو اس کے دیور ظفر اقبال تگہ نے ڈنڈوں سوٹوں سے لہولہان کردیا

پولیس محمود کوٹ نے اڈہ ترک والا پر بلیرڈ کلب میں چھاپہ مارکر جوا لگا کر گیم کھیلنے والے عابد حسین،عبدالغفار،محمد آصف ،شفقت حسین،محمد زاہد،محمد امجد،مھمد شبیر اور شاہد حسین کو گرفتار کرکے داءو پر لگی رقم 29ہزار موبائل فون برآمد کرلئے

جبکہ پولیس چوک سرور شہید نے بس اسٹینڈ کے سامنے قائم بلیرڈ کلب پر چھاپہ مارا اور جوا لگا کر گیم کھیلنے والے 14جواری ذوالقرنین پٹھان،بسم اللہ پٹھان،قسمت اللہ پٹھان،

حبیب اللہ پٹھان،وسیم راجپوت،اخلاق احمد،عمر خان،رضوان راجپوت،رانا افضل،شہزاد ،محمد ندیم آرائیں ،منصور اعوان،اصغر شیخ، قربان علی آرائیں ،کو گرفتارکرکے داءو پر لگی رقم 49ہزار موبائل فون اور سٹک گوئیاں برآمد کرلیں ،

پولیس دائرہ دین پناہ نے تیز رفتاری پر سوزوکی پک اپ نمبری9535کو ڈرائیور عبدالستار سیال اور ڈالہ نمبری192کو ڈرائیور صادق حسین کھوسہ سمیت قابوکرلیا،

پولیس چوک سرور شہید نے دوران گشت موٹر سائیکل سوار شراب فروش چک نمبر617ٹی ڈی اے کا رہائشی امین عرف گلشن کمہار کو گرفتارکرکے اس کے قبضہ سے 10بوتل ولاءتی شراب برآمد کرلی،

پولیس سرکل کوٹ ادو نے تمام واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کرکے ملزمان اور مال مسروقہ کی تلاش شروع کردی ہے،


کوٹ ادو (تحصیل رپورٹر)

پیپلزپارٹی ڈی جی خان ڈویژن کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری غلام یاسین خان گوگانی نے محترمہ ثمینہ ساجد نیازی کو پیپلزپارٹی ضلع راولپنڈی کی نائب صدر نامزد ہونے پر مبارکباد دی ہے،

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ان کے خاندان کی پیپلز پارٹی کے لئے قربانیاں روز روشن کی طرح عیاں ہیں ،


کوٹ ادو (تحصیل رپورٹر)

وفاقی وزیر مملکت برائے ہاؤسنگ اینڈ ورکس ڈاکٹر میاں شبیر علی قریشی،

ملک محمد اسلم لیل،خادم حسین سرا ئی،پیپلز پارٹی کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری

غلام یاسین خان گوگانی نے ملک طیب رڈکے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے

مرحوم کیلئے دعائے مغفرت کی ہے

About The Author