ضامن حسین بکھر تحصیل رپورٹر روجھان
روجھان:
چوکی بھنڈو والا اوزمان روڈ بستی غلام مصطفیٰ خان چونگلی میں آج علی الصبح 5 بجے کے قریب دو نامعلوم مسلح اشخاص کی غلام مصطفیٰ خان چونگلی کے گھر کے قریب سڑک پر واردات کرنے کے لئے نمودار ہوئے
غلام مصطفیٰ خان چونگلی کا کہنا ہے کہ وہ میرے گھر کے قریب آئے تو میں نے دو دیکھا کہ دو مسلح افراد تھے چونکہ 5 بجے اندھیرا تھا میں ان کو پہچان نہ سکا اور میں نے پستول سے فائر کئے اور نامعلام مسلح افراد انڈس ہائی وے کی جانب فرار ہو گئے
بستی مکینوں میں خوف حراس پھیل گیا غلام مصطفیٰ خان چونگلی نے اس واقعہ کی اطلاع پولیس کو دی
ایس ایچ او تھانہ روجھان انعام نبی بزدار کی ہدایت پر عبدالخالق اے ایس آئی اور پولیس کی نفری جائے وقوعہ پر پہنچ کر کارروائی شروع کر دی۔
روجھان:
روجھان کے نواحی علاقہ چک عمرانی میں دو فریقین کے درمیان فائرنگ ایک شخص جاں بحق اور دو افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع،
زرائع کے مطابق آج صبح چک عمرانی میں دو فریقین کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جو کجلو عمرانی کا بیٹا بتایا جاتا ہے
فائرنگ سے موقع پر جاں بحق ہو گیا ہے اور دو اشخاص کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں فائرنگ زمینوں ہر پانی کے تنازعے پر بتائی جاتی ہے ۔
کجلو عمرانی جو اشتہاری تھا اور پولیس مقابلے میں ہلاک ہوا تھا اس کے بیٹے کو فائرنگ کے دوران گولی لگنے سے جاں بحق ہو گیا ہے،فائرنگ کرنے والے ایک ہی برادری عمرانی قوم سے تعلق ہے۔
روجھان:
باوثوق ذرائع سے ابھی ابھی معلوم ہوا ہے کہ
روجھان کے نواحی علاقہ چک عمرانی تھانہ بنگلہ اچھا کی حدود میں عمرانی برادری کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد کے شدید زخمی ہونے کی اطلاع،
زرائع کے مطابق آج صبح چک عمرانی میں عمرانی برادری کی آپس میں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جو جمشیر عمرانی ولد کجلا عمرانی سمیت دو افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں فائرنگ زمینوں پر پانی کے تنازعے پر بتائی جاتی ہے ۔
کجلو عمرانی جو اشتہاری تھا اور پولیس مقابلے میں ہلاک ہوا تھا ،اس کے بیٹے جمشیر عمرانی (وقاری عمرانی پارٹی) کو فائرنگ کے دوران گولی لگنے سے شدید زخمی ہو گیا ہے
دوسرے زخمی کا نام نبی بخش ولد شیر محمد عمرانی یارمحمد عمرانی پارٹی سے تعلق ہے زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال روجھان منتقل کیا جا رہا ہے ۔
روجھان:
روجھان کی عوام کی مُسلسل شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر راجن پور کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر روجھان کا گراں فروشوں اور زخیرہ اندوز دوکانداروں کے خلاف کریک ڈاؤن متعدد دوکانداروں کو جرمانے اور وارننگ و ہدایت جاری ،
روجھان کی عوام کی مسلسل شکایات پر ڈپٹی کمشنر راجن پور رانا محمد افضل ناصر نے نوٹس لیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر روجھان عثمان غنی کو روجھان میں گراں فروشوں اور زخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی
کرتے ہوئے صدر بازار مین بازار میں مہنگے داموں اشیائے خوردونوش کی فروخت اور سرکاری ریٹ لسٹیں آویزاں نہ رکھنے پر متعدد دوکانداروں کو موقع پر جرمانے کیئے اور جملہ دوکانداروں کو ہدایت کی کہ عوام
کو سرکاری ریٹ پر اشیائے خوردونوش کی فروخت کو یقینی بنائیں اور ریٹ لسٹیں آویزاں رکھیں عمل نہ کرنے والے دوکانداروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کا عملہ بھی ہمراہ تھا،
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون