نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ہریانہ: پرندوں کے تحفظ کے لئے اکیس منزلہ عمارت کی تعمیر

پرندوں کے تحفظ کے لئے میں ہریانہ کے شہر سرسہ میں اس سرگرمی کا مقصد ناپید ہونے والے پرندوں کو مکمل تحفظ فراہم کرنا ہے۔

ہریانہ ،

پرندوں کے تحفظ کے لیے بھارتی ریاست ہریانہ کے ضلع سرسہ کے رانیا میں ایک کثیر المقاصد عمارت تعمیر کی جارہی ہے جس کا بنیادی مقصد پرندوں کو بچانا اور زخمی پرندوں کا علاج کرنا ہے۔

پرندوں کے تحفظ کے لئے میں ہریانہ کے شہر سرسہ میں اس سرگرمی کا مقصد ناپید ہونے والے پرندوں کو مکمل تحفظ فراہم کرنا ہے۔

شری جین دتیہ سوری جین سنگھ داداواڑی انتظامیہ کے ذریعہ پرندوں کے لیے ایک انوکھی پناہ گاہ اور ہسپتال زیر تعمیر ہے۔ جس میں مختلف اقسام کے تقریبا 141 قسم کے پرندوں کو محفوظ کیا جاسکتا ہے۔

ساؤتھ ایشین وائر کے مطابق پرندوں کے لیے یہ آشیانہ دسمبر 2019 میں مکمل طور پر تیار ہوجائے گا۔ جس میں پرندوں کی رات کی پناہ گاہ بنانے کے ساتھ،

زخمی پرندوں کے بہتر علاج کے لیے بھی مکمل انتظامات کیے جائیں گے۔

ایک بین الاقوامی اردو نیوز ویب سائٹ القمرآن لائن کے مطابق منتظمین کا دعوی ہے کہ یہ پرندوں کا پورے شمالی بھارت میں سب سے بڑا آشیانہ ہے۔

اسکول کی خاتون استاد مینو رانی نے بتایا کہ یہ اقدام معدوم ہونے والی نسل کو بچانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ یہ 21 منزلہ عمارت تیار ہے، جس میں 141 نسلوں کو تحفظ فراہم کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ پرندوں کے علاج معالجے کی سہولت بھی یہاں دستیاب ہوگی۔

یہاں صفائی پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔

About The Author