دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

فردوس عاشق اعوان اور غلام سرور خان کے خلاف توہین عدالت کے نوٹس واپس

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے فیصلہ سنایا اور مذکورہ کیس میں معاون خصوصی نے تحریری طور پر غیر مشروط معافی مانگ رکھی ہے

اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان اور وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان کے خلاف توہین عدالت کے نوٹس واپس لے لیے ہیں۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے فیصلہ سنایا اور مذکورہ کیس میں معاون خصوصی نے تحریری طور پر غیر مشروط معافی مانگ رکھی ہے۔وفاقی وزیر نے بھی عدالت سے غیر مشروط معافی مانگی تھی۔

معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان پرعدالتی کارروائی پر اثر انداز ہونے کا الزام ہے۔ معاون خصوصی نے اپنے تحریری جواب میں کہا کہ عدالت اور ججز سے متعلق 29 اکتوبر کی پریس کانفرنس میں اپنے ریمارکس غیر مشروط واپس لیتی ہوں۔

انہوں نے وضاحت دی کہ پریس کانفرنس کے دوران مجھ سے خاص پیرائے(ٹارگٹڈ) میں سوال کیا گیا، میری پریس کانفرنس صرف نواز شریف کے زیرالتوا کیس سے متعلق نہیں تھی۔

جواب کے متن میں شامل ہے کہ’ میرا کہنے کا مقصد یہ نہیں تھا کہ عدالت نواز شریف کو خصوصی ریلیف دے رہی ہے، میں نے کہا کہ ہفتے کے روز سماعت سے زیرالتوا کیسز میں عام سائلین بھی مستفید ہو سکیں گے‘۔

جب کہ چوہدری غلام سرور خان نے نواز شریف کے حق میں عدالتی فیصلے کو ڈیل کا نتیجہ قرار دیا تھا۔ عدالت نے وفاقی وزیر کو شو کاز نوٹس بھی جاری کیا تھا۔

وفاقی وزیر غلام سرور خان نے عدالت سے غیر مشروط معافی مانگتے ہوئے کہا تھا کہ وہ مقدمے کا سامنا نہیں کرنا چاہتے۔

About The Author