نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

مقبوضہ کشمیر: فوج، بحریہ اور فضائیہ کے خصوصی دستے تعینات

وادی کشمیر میں پیرا ملٹری فورسز (خصوصی فورسز)، بحریہ کے میرین کمانڈوز (مارکوز)اور بھارتی فضائیہ کے گیروڈ کو تعینات کیا گیا ہے۔

وادی کشمیر میں شدت پسندی کی کارروائیوں کو روکنے کے لیے فوج ، بحریہ اور بھارتی فضائیہ کے خصوصی دستے تعینات کیے گئے ہیں۔

ان فوجی دستوں میں وادی کشمیر میں پیرا ملٹری فورسز (خصوصی فورسز)، بحریہ کے میرین کمانڈوز (مارکوز)اور بھارتی فضائیہ کے گیروڈ کو تعینات کیا گیا ہے۔

وزارت دفاع کے آرمڈ فورسز اسپیشل آپریشنز ڈویژن (اے ایف ایس او ڈی)کے تحت خصوصی دستے تعینات کیے گئے ہیں جو بھارتی فوج کے میجر جنرل کے ماتحت ہیں۔

سرینگر شہر کے آس پاس کے علاقوں میں یہ دستے تعینات کر دیئے گئے ہیں۔ مارکوز کمانڈوز وولر جھیل کے علاقے اور اس کے آس پاس میں تعینات ہیں جبکہ گڑود کی ٹیمیز لولاب کے علاقے اور حاجن میں بھی فورسز کی بڑی تعداد موجود ہے۔مشترکہ خصوصی فوجیوں کی شمولیت پہلے ہی شروع ہوچکی ہے

کیونکہ آرمی پیرا(ایس ایف)کے عناصر کو پہلے ہی اس علاقے میں شامل کیا جا چکا ہے جو عسکریت پسندی کا ایک مرکز سمجھا جاتا ہے

۔فوجی دستے علاقے میں موجودہ بھارتی فوج کے راشٹریہ رائفلز یونٹ کے ساتھ مل کر آپریشن کریں گے۔

About The Author