دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

معروف اداکار رؤف خالد کی آج نویں برسی،،

انہوں نے کشمیر کے موضوع پر‘‘ لاگ’’ اور ‘‘ انگار وادی’’ جیسے ہٹ ترین ڈرامے بنا کر بے پناہ مقبولیت حاصل کی ۔

معروف اداکار رؤف خالد کی آج 24 نومبر کو نویں برسی ہے ، رؤف خالد کا حقیقی نام عبدالرؤف خالد تھا ۔انہوں نے کشمیر کے موضوع پر‘‘ لاگ’’ اور ‘‘ انگار وادی’’ جیسے ہٹ ترین ڈرامے بنا کر بے پناہ مقبولیت حاصل کی ۔

دونوں ڈراموں میں انہوں نے پروڈیوسر ، ڈائریکٹر ، رائٹر اور اداکار کے فرائض سرانجام دیئے ۔ رؤف خالد کا تعلق مردان سے تھا ۔وہ 24 نومبر 2011ء کو اپنے ہزاروں مداحوں کو سوگوار چھوڑ کر ایک ٹریفک حادثے میں اس جہان فانی سے کم عمری میں ہی چل بسے ۔

About The Author