دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ضلع مظفر گڑھ سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلے

ضلع مظفر گڑھ سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں ،تبصرے اور تجزیے

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)

پاکستان سمیت دنیا بھر میں خواتین پر تشدد کے خاتمہ کا عالمی دن آج منایا جائے گا، اس دن کے منانے کا مقصد خواتین پر گھریلو تشدد، جسمانی تشدد اور ان کے مسائل کے متعلق آگاہی فراہم کرنا ہے،

اس دن کے حوالہ سے ملک بھر میں خواتین حقوق کے لئے سرگرم سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام مذاکرے، سیمینارز، واک اور مختلف تقریبات کا انعقاد ہو گا،

خواتین پر تشدد کے خاتمہ کے عالمی دن کا آغاز اقوام متحدہ کے زیراہتمام جنرل اسمبلی کی ایک قرارداد کی منظوری کے بعد 1999 میں ہوا جس کے بعد ہر برس 25 نومبر کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں خواتین پر تشدد کے خاتمہ کا عالمی دن منایا جاتا ہے،

ایک عالمی ادارہ کی رپورٹ کے مطابق خواتین پر تشدد تہذیب یافتہ دنیا کا سب سے بڑا مسئلہ ہے، دنیا بھر میں ہر چھ میں سے ایک عورت کو مرد کے تشدد کا نشانہ بننا پڑتا ہے


کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)

سابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات ملک احمد یار ہنجراء نے کہا ہے کہ بیماری پر سیاست کرنا تحریک انصاف کا وتیرہ ہے،

عمران خان کو نواز شریف فوبیا ہوگیا ہے اسے خواب میں بھی نواز شریف آکر ڈراتے ہیں، ڈیڑھ سال سے عمران خان عوام کو کرپشن کی لوٹ مار کا ترانہ سنا رہے ہیں،

نواز شریف سمیت ان کے خاندان کے کسی بھی فرد پر کرپشن ثابت نہیں کرسکے، اقتدار ہنجراء خاندان کی منزل نہیں بلکہ عوام کی خدمت ہنجراء خاندان کی سیاست کا محور ومرکز ہے،ہنجراء خاندان نے اپنے اصولوں پر کبھی سودے بازی نہیں کی،

عوام کے ساتھ رابطہ جاری ہے،ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہاکہ ملک میں مہنگائی کا نہ رکنے والا سلسلہ جاری ہے،

وطن عزیز کے مہنگائی کے تنگ عوام ملک میں سیاسی تبدیلی کے خواہاں ہیں اور جلد از جلد موجودہ نااہل حکمرانوں سے نجات حاصل کرنا چاہتے ہیں جس کی ہوا چل پڑی ہے،

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے 23کروڑ عوام کی دُعائیں میاں محمد نواز شریف کے ساتھ ہیں اس لئے حکمرانوں کا کوئی بھی حربہ کامیاب نہیں ہو سکا، سابق وزیراعظم کی بیماری پر سیاست کرنیوالے حکمرانوں کا کوئی مستقبل نہیں وہ وقت دور نہیں جب نااہل حکمران اپنے منطقی انجام کو پہنچیں گے،

انہوں نے کہا کہ اقتدار ہنجراء خاندان کی منزل نہیں بلکہ عوام کی خدمت ہنجراء خاندان کی سیاست کا محور ومرکز ہے،ہنجراء خاندان نے اپنے اصولوں پر کبھی سودے بازی نہیں کی،

ملک احمد یار ہنجراء نے مزید کہا کہ ہنجراء خاندان نے اپنے دور اقتدار میں اربوں روپے کے ترقیاتی کام مکمل کرائے ہیں،وہ سیاست کو عبادت سمجھ کر اپنی قوم کی خدمت کرنے کی پوری کوشش کررہے ہیں،

عوام کے ساتھ رابطہ جاری ہے، اقتدار کے بغیر بھی عوامی مسائل کے حل کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھیں ہوئے ہیں،

عوام کے دکھ درد اور پریشانیوں سے بخوبی آگاہ ہیں،ہنجراء خاندان اپنے عوام کو تنہاہ نہیں چھوڑے گی ہم عوام کی خدمت پر پورا یقین رکھتے ہیں

اور انشااللہ ہم اسی طرع عوام کے مسائل کو اجاگر کرنے کے لیئے ہر سطح پر پوری کوشش کرتے رہیں گے۔


کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)

کوٹ ادوشہرمیں گورنمنٹ گرلز کالج روڈ پوگردونواح میں سیوریج کے گندے پانی سے سبزیوں کی کاشت، محکمہ فوڈز سمیت دیگر متعلقہ حکام کی مبینہ طور پر مجرمانہ خاموشی، گندے پانی سے تیار کی جانے والی سبزیوں کے استعمال سے پیٹ،ہیضہ،ٹائیفائیڈ بخار،اور ہپاٹائٹس کی امراض تیزی سیاضافہ، گندے پانی سے تیار کی گئی

سبزیوں کو تلف کرنے کا مطالبہ،اس بارے تفصیل کے مطابق کوٹ ادو کے علاقے گورنمنٹ گرلز کالج کے قریب و اردگردکئی ایکڑ پر سیوریج کے گندے پانی سے سبزیاں اگائی جانے لگی، میونسپل کمیٹی کوٹ ادو کا عملہ شہر بھر کا سیوریج کا پانی سکرمشین و گٹروں سے نکال کران علاقوں میں لگائی جانے والی سبزیوں کو سیوریج کے گندے پانی سے سیراب کرنے لگا،

کوٹ ادوکی 80 فیصد آبادی سیوریج کے گندے پانی سے تیار کی جانے والی سبزیاں کھانے پر مجبور جبکہ یہی مضر صحت سبزیاں پنجاب کے دیگر درجنوں اضلاع میں بھی مبینہ طور پر فروخت کے لئے سپلائی کئے جانے کا انکشاف بھی سامنے آیا ہے

جس پر متعلقہ ضلعی افسران اور محکمہ فوڈز مکمل طور پر خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہے ہیں جبکہ میونسپل کمیٹی کوٹ ادو کی جانب سے سبزیاں کاشت کرنے والے کاشتکاروں کو گندے پانی کی سپلائی پر مبینہ طور پر معاوضہ بھی وصول کئے جانے کا انکشاف بھی ہوا ہے

جس کے باعث بلا خوف و خطر شہر کا سارا گندا پانی فضلوں کو لگایا جارہا ہے، گندے پانی سے پالک،بیگن،سبز مرچیں،کدو۔

گھیا توری،سبز توری،دھنیا،کھیرے،کریلے اور دیگر کی فضل تیار کی جارہی ہے، اس حوالہ سے طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ گندے پانی سے تیار کی جانے والی سبزیوں کے استعمال سے پیٹ،

ہیضہ،ٹائیفائیڈ بخار،اور ہپاٹائٹس کی امراض تیزی سے پھیل رہی ہے شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے گندے پانی سے تیار کی گئی سبزیوں کو تلف کرنے کا مطالبہ کیا ہے

About The Author