دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ضلع راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلے

ضلع راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں تبصرے اور تجزیے

ضامن حسین بکھر تحصیل رپورٹرروجھان:

روجھان کے نواحی علاقہ عمرکوت میں سردار احمد حسن مزاری کی قیادت میں ناروے میں کلام پاک کی بے حرمتی پر عمرکوٹ کے سماجی عوامی حلقوں اور دوکانداروں نے شدید احتجاج کیا

اور غم و غصہ کا اظہار اور بھرپور شدید الفاظ میں مزمت کی اس موقع پر سردار احمد حسن مزاری نے احتجاج کی قیادت کی اور ناروے میں ہونے والے واقعہ کی بھرپور مزمت کی،


روجھان :

زرائع کے مطابق ملتان کالج کے ٹیچراعجاز احمد پر گزشتہ روز شرابی لڑکوں نے تشدد کا نشانہ بنایا۔

میڈیا میں خبر لگنے کے بعد اس افسوس ناک واقعہ کی آواز اعلی حکام تک پہنچی جس پر کالج ٹیچر اعجاز احمد نے ایس ایچ او، تھانہ کینٹ کو درخواست دی

جس پر پولیس کینٹ ملتان نے ایکشن لیتے ہوئے کالج ٹیچر پر تشدد کرنے والے ملزمان کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج کر کے ان کے خلاف کارروائی شروع کر دی،


روجھان :

زرائع کے مطابق ملتان کالج کے ٹیچراعجاز احمد پر گزشتہ روز شرابی لڑکوں نے تشدد کا نشانہ بنایا میڈیا میں خبر لگنے کے بعد اس افسوس ناک واقعہ کی آواز اعلی حکام تک پہنچی

جس پر کالج ٹیچر اعجاز احمد نے ایس ایچ او، تھانہ کینٹ کو درخواست دی جس پر پولیس کینٹ ملتان نے ایکشن لیتے ہوئے کالج ٹیچر پر تشدد کرنے والے ملزمان کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج کر کے ان کے خلاف کارروائی شروع کر دی،


روجھان + ڈیرہ غازی خان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار خان بزدار کی ہدایت پر کیبنٹ کمیٹی برائے امن وامان کا دورہ ڈی جی خان،
کیبنٹ کمیٹی نے صوبائی وزیر قانون بشارت احمد راجہ کی قیادت میں ڈیرہ غازی خان کا دورہ کیا۔
کیبنٹ کمیٹی میں صوبائی وزیر بہبود آبادی کرنل ریٹائرڈ سردار ہاشم ڈوگر،آئی جی پنجاب پولیس کیپٹن ریٹائرڈ عارف نواز،ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ سید علی مرتضی شاہ مبشر میکن قانون نافذ کرنے والے آفیسران اور دیگر اعلی افسران شامل تھے۔

کیبنٹ کمیٹی نے کمشنر آفس ڈی جی خان میں اجلاس منعقد کیا گیا ۔
اجلاس میں ڈیرہ غازی خان اور راجنپور اضلاع میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا
اجلاس میں رکن قومی اسمبلی سردار ریاض محمود مزاری ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار میر دوست محمد مزاری، سردار دوست علی مزاری،اراکین قومی اسمبلی سردار امجد فاروق خان کھوسہ،سردار نصراللہ دریشک، ایم پی اے سردار محسن عطا کھوسہ اور دیگر پارلیمنٹرینز کی بھی اجلاس میں شرکت ہوئے
اجلاس میں کمشنر مدثر ریاض ملک، آرپی او ڈیرہ غازی خان عمران احمر ،ڈپٹی کمشنر وقاص رشید، ڈپٹی کمشنر محمد افضل ناصر، ایڈیشنل کمشنر اظفر ضیاء

ڈی پی اوز اسد سرفراز، احسن سیف اللہ اور دیگر افسران شریک ہوئے
پولیٹیکل اسسٹنٹ سید موسی رضا،منصور احمد،اے سی جی محمد صفات اللہ کی بھی اجلاس میں شرکت تھے
کیبنٹ کمیٹی نے دونوں اضلاع میں تعینات پولیس ٹیموں کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا

اجلاس میں کچہ آپریشن،لادی گینگ اور دیگر جرائم پیشہ عناصرین کی سرکوبی کے آپریشن کا جائزہ لیا گیا
اجلاس میں جرائم پیشہ عناصرین کی سرکوبی کےلئے ملکر کام کرنے کا فیصلہ کیا گیا
علاقہ میں امن و امان کا قیام اور عوام کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔
کیبنٹ کمیٹی

انتظامیہ اور سکیورٹی ادارے قریبی رابطہ رکھیں۔صوبائی وزیر قانون بشارت احمد راجہ
ڈپٹی کمشنرز کم از کم ہر 15روز بعد میں لاء اینڈ آرڈر کے حوالے سے سیکیورٹی اداروں کے ساتھ میٹنگ کریں۔

صوبائی وزیر قانون پنجاب

About The Author