نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

انتظامیہ کی غفلت سے بہاولپورچڑیا گھر کے 6 جانور ہلاک

چڑیا گھر میں جانوروں کی ہلاکتوں کی وجہ سے پنجرے اور جنگلے خالی ہونے لگے ہیں جس پر متلعقہ ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔

سرائیکی وسیب کے ضلع بہاولپور میں محکمہ وائلڈلائف اور چڑیا گھر انتظامیہ کی مبینہ غفلت سے 6 نایاب جانور ہلاک ہوگئے ،جانوروں کی ہلاکت مبینہ طور پر سفر کے دوران نشے کی اوور ڈوز دینے سے ہوئی

تین جانور نیشنل پارک لال سوہانرا جبکہ تین چڑیا گھر بہاولپور میں ہلاک ہوئےہیں ۔

ذرائع کے مطابق بہاولنگر سے لال سوہانرا پارک میں منتقل کرنے کے دوران تین نایاب نسل کی نیل گائے ہلاک ہوئیں جبکہ جانوروں کی ہلاکت مبینہ طور پر دوران منتقلی بیہوش کرنے والی دوا کے  اوو ر ڈوز سے ہوئی جبکہ پارک انتظامیہ کے مطابق تینوں نیل گائیں دوران سفر خوف کی وجہ سے ہلاک ہوئی ہیں۔

دوسری جانب بہاولپور چڑیا گھر میں بھی ایک ہی روز میں تین نایاب قیمتی جانور (پوما) امریکن مونٹین شیر (مفلن) اور چنکارہ بھی ہلاک ہوگئے ۔

دوسری طرف چڑیا گھر میں جانوروں کی ہلاکتوں کی وجہ سے پنجرے اور جنگلے خالی ہونے لگے ہیں جس پر متلعقہ ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق چڑیاگھر میں ہلاک ہونیوالے نایاب جانور انتظامیہ کی مبینہ غفلت کے باعث ہلاک ہوئے کیوریٹر چڑیا گھر عثمان احمد کا کہناہے کہ چڑیا گھر میں ہلاک ہونیوالے جانورں کے پوسٹمارٹم رپورٹ آنے پر ہی بتا سکتے ہیں کہ جانوروں کے مرنے کی اصل وجہ کیاہے۔

About The Author