دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

گنے کے کاشتکار جلد بازی نہ کریں ،جام ایم ڈی گانگا

کسان 27نومبر کو لاہور میں پنجاب اسمبلی کے سامنے اور28نومبر کو اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے ہونے والے کسانوں کے کشکول مارچ میں شریک ہونگے

رحیم یار خان
پاکستان کسان اتحاد کے ڈسٹرکٹ آرگنائزر اور کسان بچاؤ تحریک پاکستان کے انفارمیشن سیکرٹری جام ایم ڈی گانگا، حاجی نذیر احمد کٹپال، ملک اللہ نواز مانک، سردار عثمان کورائی، سردار عمران عباسی، سیٹھ محمد سلیم نے مختلف علاقوں محمد پور گانگا، دنیا پور گانگا،موضع مانک رکن پور وغیرہ میں کسان آگاہی و دعوتی مہم کے دوران کسانوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گنے کے کاشتکار جلدی بازی میں گنا ہرگز نہ کاٹیں. حکومت کی جانب سے گنے کے ریٹ میں اضافے کا انتظار کریں. کسانوں کے مسائل کے حل اور فصلات کے ریٹس کے حصول کے لیے کسان 27نومبر کو لاہور میں پنجاب اسمبلی کے سامنے اور28نومبر کو اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے ہونے والے کسانوں کے کشکول مارچ احتجاج اور کسان ماتم دھرنے میں بھر پور شرکت کریں.جو کسان لاہور کے احتجاج میں شرکت کرنا چاہتے ہیں وہ انجمن کاشتکاران پنجاب کے سینئر نائب صدر کسان اور بچاؤ تحریک کے چیئرمین چودھری محمد یسین، آل پاکستان کسان فاؤنڈیشن کے چیئرمین سید محمود الحق بخاری، پروگریسو گروؤرز کے جمیل ناصر چودھری اور پاکستان کسان اتحاد کےملک اللہ نواز مانک سے فوری رابطہ کریں. شوگر ملز ایسوسی ایشن اس سال بھی کسانوں سے لوٹ سیل میں گنا 180روپے من ہی خریدنے کے لیے حکمرانوں اور بیورو کریسی کے متعلقہ حکام بالا کو ابھی تک رام کرنے میں کامیاب جا رہی ہے.کسان جاگیں ورنہ بے حسی ان کا اپنا ہی معاشی نقصان کرے گی. کسانوں کا استحصال کرنے والے اس گٹھ جوڑ کو توڑنے اور اپنے حق کے حصول کے لیے کسانوں کا سڑکوں نکل کر احتجاج کرنا اشد ضروری ہو گیا ہے.

About The Author