دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک کی خبریں

سرائیکی وسیب کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں ، تجزیے اور تبصرے ۔

خطرناک دہشت گرد گرفتارکرلیاگیا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)یونیورسٹی پولیس نے سنیپ چیکنگ کے دوران پنجاب پولیس کو سال 2006 سے قتل ،اقدام قتل اور دہشت گردی کے مقدمہ میں انتہائی مطلوب خطرناک دہشت گرد فقیر حسین کوگرفتار کرلیا۔یونیورسٹی پولیس نے سنیپ چیکنگ کے دوران مشکوک شخص فقیر حسین ولد محمد یوسف قوم جٹ سکنہ چک نمبر 190 رب کراڑی فیصل آباد ،حال مکان نمبر 365/D اسلام سٹریٹ اندرون لوہاریگیٹ لاہور کی جدید سسٹم سی آر وی ایس کے ذریعے پڑتال کی گئی تو وہ تھانہ جڑانوالہ فیصل آباد پولیس کو مورخہ 06.03.06 کے مقدمہ جرم زیر دفعات 302.324.109.7ATA.148.149 ت پمیں مطلوب پایاگیا ۔پولیس نے مفرور ملزم کو زیر دفعہ 54 ض ف کے تحت گرفتار کرکے متعلقہ تھانے کو اطلاع کردی ہے۔


ڈکیتی کی سنگین داردات ،باپ بیٹے کو لوٹ لیاگیا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ڈکیتی کی سنگین داردات ،نامعلوم ڈاکو باپ بیٹے کے ہاتھ پاﺅں باندھ کر اسلحہ کی نوک پر ان سے موٹرسائیکل اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے ،نامعلوم ملزمان کے خلاف ڈکیتی کامقدمہ درج کرلیاگیا۔تھانہ درابن کی حدود کوٹ لالو کھڈکے قریب نامعلوم ڈاکوﺅں نے علاقہ کڑی بختیار کے رہائشی موٹرسائیکل سوار ضیاءاللہ شاہ ولد سید محمد کفایت اللہ اور اس کے بیٹے کو روک کر ان کے ہاتھپاﺅں باندھ کر انہیں جنگل میں لے جاکر وہیں بیٹھا دیا اور اسلحہ کی نوک پر ان سے موٹرسائیکل اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔پولیس نے نامعلوم ڈاکوﺅں کے خلاف مقدمہ درج کرکےان کی تلاش شروع کردی ہے۔


سالے پر فائرنگ کرکے زخمی کرنے کے مقدمہ میں بہنوئی ضمانت پر رہا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈیرہ محمد یونس خان نے تھانہ کینٹ کی حدود بستی استرانہ شمالی میں خواتین کے تنازع پر سالے کو فائرنگ سے زخمی کرنے کے مقدمہ میں گرفتار ملزم کیدرخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے اسے ایک لاکھ روپے دونفری ضمانت پر رہا کرنے کا حکم جاری کردیا۔پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ کینٹ کی حدود بستی استرانہ شمالی میں بہنوئی نے خواتین کے تنازع پر اپنےسالے کوفائرنگ سے زخمی کردیا ،ملزم کے گرفتار ہونے پر اس نے عدالت میں ضمانت کی درخواست دائر کی ۔عدالت نے درخواست پر بحث سننے کے بعد ملزم کو ایک لاکھ روپے دونفری ضمانت پر رہا کرنے کا حکمجاری کردیا ہے۔


بھائی کا قاتل مقدمہ سے بری ہوگیا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈیرہ محمد یونس خان نے تحصیل کلاچی میں بھائی کو قتل کرنے کے مقدمہ میں ملزم کو بری کرنے کے احکامات جاری کردیئے ۔پولیس ذرائع کے مطابق تحصیلکلاچی میں گھر کے اندر معمولی تکرار پر دو بھائی آپس میں لڑ پڑے اور ایک بھائی عبدالحنان نے اپنے دوسرے بھائی غلام جان کو اٹھاکر زمین پر دے مارا اور پھر اس کا گلا دبادیا جس سے وہ تڑپ تڑپ کو موقعپر ہی دم توڑ گیا۔پولیس نے مقتول کی ماں صاحبہ بی بی بیوہ امیر زمان قوم کمبہار سکنہ کلاچی کی رپورٹ پر ملزم کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے اسے ایک کاروائی کے دوران گرفتار کرلیا۔اس دوران فریقینکے درمیان راضی نامہ طے ہونے پر عدالت نے ملزم کو بری کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں ۔


ڈر گ انسپکٹر ز کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)کیمسٹ یونین جناح میڈیکل سنٹر ڈیرہ کے صدر عبدالمنان خان گنڈ ہ پور نے اپنے بیان میں چیف ڈرگ انسپکٹر اورنگزیب چوہدری ،صوبائی سنیئر ڈرگ انسپکٹر عبدالحفیظ مروت ،ضلعیڈرگ انسپکٹر عمران خان برکی کاکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوںنے ڈیرہ اسماعیل خان میںبلالائسنس دکانداروں ، غیر رجسٹرڈ ،غیر معیاری اور نشہ آور ادویات کے خلاف جو مہم شروع کررکھی ہے وہ قابلستائش ہے اور ان کی کارکردگی قابل تعریف ہے ۔انہوںنے ڈرگ انسپکٹر کو اپنے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔


ادویات کی قیمتوں میں اضافہ ، سفید پوش طبقہ پریشانی اور اذیت میں مبتلا ہوگیا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ڈیرہ کے ممتاز سماجی کارکن مڈثر علی میمن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے بار بار تردید کے باوجود بھی دوا سازکمپنیوں نے ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کرکے سفیدپوش طبقہ کو پریشانی اور اذیت میں مبتلا کردیا ہے۔ایک سال کے دوران دواساز کمپنیو ںے تین سو فیصد ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کرکے غریب عوام پر مہنگائی کا ایٹم بم گرایا ہے اور مستقل بیماریوں کی ادویاتخریدنے والے سفید پوش طبقہ ،دیہاڑی دار مزدور اورپرائیویٹ وسرکاری ملازمین علاج مہنگا ہونے پر مذید پریشانی سے دوچار ہوگئے ہیں ۔انہوںنے مطالبہ کیا کہ ریاست مدینہ کے حکمران عوام کو علاج معالجہکی مفت سہولیات کی فراہمی کے لئے انقلابی اقدامات اٹھائیں تاکہ عوام کو علاج معالجہ کی مفت سہولیات میسر آسکیں ۔


ڈیرہ میں شیلٹر ہومز کا قیام خوش آئند قرار

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)پاکستان کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کے صوبائی سنیئر وائس چیئر مین حاجی لطیف الرحمٰن نے صوبائی حکومت کی طرف سے ڈیرہ میں شیلٹر ہومز کے قیام کو خوش آئندقرار دیا ہے اور توقع ظاہر کی کہ جلد ہی اس کا باقاعدہ افتتاح کیا جائے گا تاکہ غریب مسافر ،بے سہار عوام اور مریضوں کے ساتھ آنے والے تیماردار اس سے استفادہ حاصل کر سکیں ۔سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹکے اہلکار وقتاًفوقتاًاس کی نگرانی اور چیکنگ کا سلسلہ ضرور رکھیں تاکہ حکومت کی طرف سے غریب عوام کو دی گئی سہولیات سے عوام مستفید ہوسکے ۔انہوںنے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں شیلٹر ہوم کا قیام صوبائی کاعظیم کارنامہ ہے جس پر وہ وزیر اعظم عمران خان اور صوبائی حکومت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔


گداگروں کی یلغار نے شہریوں کو پریشان کرکے رکھ دیا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ڈیرہ شہر اور مضافاتی علاقوں میں گداگروں کی یلغار نے شہریوں کو پریشان کرکے رکھ دیا ۔گداگروں میں زیادہ تعداد خوبصورت بھکارنوں کی ہے جو کہ حلیہ سے دوسرے اضلاحبھکر ،ملتان ،ڈیرہ غازی خان اور قبائلی علاقوں کی معلوم ہوتی ہیں ۔بھارنیں جگہ جگہ شہریوں کا پیچھا کرکے زبردستی بھیک کا مطالبہ کرتی ہیں جبکہ کم سن بچوں کو جعلی معزور بنارکھا ہوتا ہے اور انہیں زخمی ظاہر کرکے اہممقامات پر بیٹھا دیتی ہیں ۔ان دنوں بھکارنوں کی بڑی تعداد نے ڈیرہ شہر کے بس سٹینڈ ،سرکلر روڈ ،کچہری روڈ اور ڈسٹرکٹ ہسپتال کا رخ کررکھا ہے جس کی وجہ سے شہریوں کے لئے گھروں میں آرام کرنا،عبادت کرنا ،مسجدوں سے نکلنا ،شاپنگ کرنا اور پیدل چلنا عذاب بن کر رہ گیا ہے ۔شہر بھر کی چھوٹی بڑی گلیوں ،سڑکوں ،چوراہوں ،مسجدوں ،ہسپتالوں ،مارکیٹوں ،بس اسٹینڈز پر بھکارنوں کے گھیراﺅ کی وجہ سےشہری اور راہگیر شدید ذہنی اذیت کا شکار نظر آتے ہیں مگر پولیس سمیت دیگر ادارے بھکارنوں اور بھکاریوں کے سدباب کے لئے اقدامات کی بجائے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں ۔دوسری جانب گداگریایکٹ موجود ہونے کے باوجود اس پر بھی کہیں عمل درآمد نظر نہیں آتا ۔مختلف واقعات میں سامنے آیا ہے کہ یہ بھکارنیں اغواء،چوری ،ڈکیتی ،نوسر بازی اور دیگر وارداتوں میں بھی ملوث ہوتی ہیں اور شاپنگ کےلئے مارکیٹوں کو رخ کرنے یا پبلک ٹرانسپورٹ پر سفر کرنے والی خواتین کے موبائل فون ،طلائی زیورات اور پرس اڑا کر رفو چکر ہوجاتی ہیں ۔شہرپر دھاوا بولنے والی گداگر خواتین میں کمسن بچیوں اور نوعمر لڑکیوںکے علاوہ نوجوان خوبرو لڑکیاں اور عمر رسید ہ خواتین بھی شامل ہیں ۔انہوں نے مانگنے کے نت نئے طریقے ایجاد کررکھے ہیں ۔خواتین کی اکثریت شیر خوار بچوں کو گود میں اٹھا کر بچوں کی کئی روز کی بھوک یا مہلکبیماری میں مبتلا ہونے کا حوالہ دے کر اور دیگر مختلف حربے استعمال کرتی ہیں اور بھیک وصول کیے بغیر پیچھا نہیں چھوڑتیں ۔ شہریوں نے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ سے مطالبہ کیا ہے کہ گرداگروں کے خلاف مہم شروع کریںتاکہ پیشہ ور گداگروں سے شہریوں کو نجات دلائی جائے ، گداگری کی آڑ میں نوجوان لڑکیوں کی شرمناک حرکات سے عوام محفوظ رہیں اور نوجوان نسل بے راہ روی کا شکار ہونے سے بچ سکیں۔


ڈسٹرکٹ ہسپتال روڈ ایمبولنسز اور گاڑیوں کے پارکنگ سٹینڈ میں تبدیل ہوگیا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ضلعی انتظامیہ اور ٹریفک پولیس کی ملی بھگت سے ڈسٹرکٹ ہسپتال روڈ ایمبولنسز اور گاڑیوں کے پارکنگ سٹینڈ میں تبدیل ہوگیا،ہسپتال روڈ پر غیر قانونی پارکنگ سٹینڈز کی بھرمار ،فٹ پاتھ ، سڑک ذاتی جاگیر میں تبدیل ، ٹریفک کا بہاو¿ شدید متاثر، ڈسٹرکٹ ہسپتال روڈ ڈیرہ کے دونوں اطراف میں غیر قانونی پارکنگ سٹینڈ کی بھرمار ہوگئی، ٹریفک روانی کا عمل شدید متاثر ہے جبکہ فٹ پاتھکے نام ونشاں تک دکھائی نہیں دیتے ، ضلعی انتظامیہ اور ٹریفک پولیس خاموش تماشائی بن کررہ گئی ہے ، ڈسٹرکٹ ہسپتال روڈ سڑک کی بجائے پارکنگ سٹینڈ کی شکل اختیار کر چکی ہے ، رش اور غیر قانونی سٹینڈکی وجہ سے ٹریفک بلاک رہنا معمول بن گیا، روڈ کے کنارے ایمبولینسزنے اور ٹیکسی کاروں نے اپنے مستقل غیر قانونی ڈیرے قائم کررکھے ہیں جنہیں کوئی بھی پوچھنے والا نہیں ہے۔ ٹریفک جام رہنا اورگاڑیوں کو ہجوم میں پھنسے رہنا عوام کے لئے مستقل طور پر دردسر بن گیامگر انتظامیہ ٹس سے مس نہیں ہورہی، جبکہ شہری حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ انتظامیہ ان پارکنگ سٹینڈ کو ختم کرے جو سڑکوں پر دھڑلے سےقائم ہیں ،ہسپتال روڈ پر ناجائز پارکنگ سٹینڈ قائم ہونے سے ٹریفک بلاک کی وجہ دوکاندار، رہائشی، طلباءوطالبات اذیت سے دوچار ہیں اور کمشنر،ڈی سی سے مطالبہ کیا ہے کہ اس اذیت ناک مسئلہ سے مستقلبنیادوں پر نجات دلائی جائے، یہی صورت حال سرکلر روڈ کے دیگر علاقوں ، اسٹیٹ لائف لائف بلڈنگ،مقامی ہوٹل، پلازوں کے سامنے بھی 24 گھنٹے پارکنگ سٹینڈ قائم ہیں، جن سے ٹریفک کی روانی متاثررہتی ہے، تمام تر مقامات پر قائم پارکنگ کی وجہ پس پردہ متعلقہ اداروں یا شخصیات کی آشیرباد ہوتی جوکہ لمحہ فکریہ ہے، ٹریفک پولیس ان مقامات پر پارکنگ سٹینڈ ختم کرانے کی بجائے، لفٹر سے غلط پارک کی گئیگاڑیاں اٹھانے، روڈ کلئیر کرنے کی بجائے راہ گزرتے موٹر سائیکل سواروں کے چالان کرکے لگاتار، دھڑا دھڑ اپنے ٹارگٹ پورا کرنے میں مصروف رہتی ہے ، شہریوں کا کہنا ہے کہ یہ انتہائی ایک اہم مسئلہ جسےحل کرنا ضلعی انتظامیہ، ٹریفک پولیس اور تمام متعلقہ اداروں کو ایکشن لیتے ہوئے عملی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ سڑک کے ساتھ ساتھ فٹ پاتھ بھی پارکنگ سٹینڈ میں تبدیل ہوگئے ہیں ۔ شہریوں کا کہناہے ٹریفک پولیس ان قبضہ مافیا کے خلاف کاروائی سے گریز کرتی ہے اور ٹریفک پولیس کا رعب اور قلم صرف عام غریب شہریوں پر چلتا ہے جبکہ یہ بااثر افراد کے آگے بے بسی کا نشان بن جاتیہے۔ڈسٹرکٹ ہسپتال روڈ کے دکانداروں نے ڈی پی او ڈیرہ سے مطالبہ کیا کہ ٹی بی ہسپتال سے لے کر ٹراما سنٹر تک تین ٹریفک اہلکاروں کی تعینات کریں ،ہسپتال روڈ پر سڑک کے کنارے مستقل بنیادوں پرکھڑی ایمبولیس ،کارٹیکسی اور چنگ چی رکشوں کو وہاں سے ہٹائیں تاکہ ٹریفک کی روانی متاثر نہ ہو۔


شہر و گردونواح مویشی وبال جان بن گئے

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)شہر و گردونواح مویشی وبال جان بن گئے، کروڑوں روپے کی لاگت سے تیار ہونے والی سرکلر روڈ اور گرین بیلٹ مفت کی چراگاہیں بن گئیں، آوارہ مویشیوں کے ٹکرانے سے بےشمار حادثات رونما ہوچکے ہیں، شہریوں کا اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق ڈیرہ شہر کے بااثر افراد نے اندرون شہر کے گلی محلوں میں پالتو جانورجن میں گائے،بکریاں اور بھینسیں وغیرہ شاملہیں کو پال رکھا ہے اور صبح ہوتے ہی گھروں سے جانوروں کو باہر سڑکوں پر نکال دیا جاتا ہے جو کچرے کے ڈھیروں اور سرکلر روڈ کو ا پنا مسکن بنا لیتی ہیں، آوارہ گائے اور بھینسیں بعض مقامات پر سڑکوں کے درمیانمیں ہی بیٹھ جاتی ہیں جس سے حادثات رونما ہوتے ہیں ان حادثات سے درجنوں شہر ی شدید زخمی ہو چکے ہیں، اکثر مویشی گندے نالوں میں نہانے کے بعد سڑک پر آکر شہریوں کے لئے پریشانی کا سبب بنتےہیں جبکہ یہ جانور روڈ پر ہی گوبر کرکے گندگی کے ساتھ ساتھ بیماریاں پھیلانے کا موجب بھی بنتے ہیں تمام صورتحال سے آگاہی کے باوجود انتظامیہ ان بااثر افراد کے خلاف کارروائی کرنے سے گریزاں ہیں جبکہشہریوں کا مطالبہ ہے کہ پالتو جانوروں کو انتظامیہ باہر ویران جگہوں پر منتقل کرنے کے احکامات جاری کرے اور اس پر سختی سے عملدارآمد کروایاجائے۔


ہوٹلوں اور خوانچہ فروشوں کا کھانوں میں ناقص وغیر میعاری،گھٹیا اور بدبو دار گھی کا استعمال جاری

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ڈیرہ شہر و گردونواح میںہوٹلوں اور خوانچہ فروشوں کا کھانوں میں ناقص وغیر میعاری،گھٹیا اور بدبو دار گھی کا استعمال جاری، کھلی فضا ءمیں موجود باورچی خانوں میں گندگی کے ڈھیر،شہری ناقص و غیر معیار ی آلودہ کھا نا،کھانے سے بیمار ہونے لگے، ڈسٹرکٹ فوڈ اتھارٹی کے ذمہ د اران نے خاموشی اختیار کر لی، شہریوں کا ڈسٹرکٹ فوڈ اتھارٹی کے ذمہ داران سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔ تفصیلاتکے مطابق ڈیرہ شہر و گردونواح کے ہوٹل مالکان کھانے کی اشیاءمیں ناقص اور بدبوردار گھی کا سر عام استعمال کر رہے ہیں جبکہ بس سٹاپوں و غیرہ پر گھی سے تلی اشیاء فروخت کرنے والے ان سے بھی 2 قدم آگےہیں او ر ان کی مصنوعات میں سڑک پر اڑنے والا گردو غبار بھی شامل ہوتا ہے ہوٹلوں کے باورچی خانے بھی غسل خانوں، لیٹرینوں کے ساتھ کھلی جگہ پر بنائے گئے ہیں جو صفائی نہ ہونے کی وجہ سے گندگی سےاٹے ہوئے ہوتے ہیں اور کھانوں کی تیاری سے لیکر برتنوں کی دھلائی تک کے سارے عمل میں صفائی یا حفظان صحت کا کوئی خیال نہیں رکھا جاتا جبکہ دوسری طرف محکمہ صحت اور دیگرمتعلقہ ادارے ہوٹل مالکانسے بھتہ لینے تک محدود ہیں، دسری طرف ڈسٹرکٹ فوڈ اتھارٹی کے ذمہ داران ہوٹلوں، بیکریوں، پکوڑے سموسے تیار کرنے والے مالکان کو چیک کرنے کی کبھی زحمت گوارہ نہیں کرتے، جسکی وجہ سے شہریانتڑیوں اور پیٹ کی بیماریوں سمیت ہیپاٹائٹس جیسے مہلک امراض کا شکار ہو رہے ہیں عوامی حلقوں نے ڈسٹرکٹ فوڈ اتھارٹی سمیت متعلقہ ذمہ داران سے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔


جانوروں کے چارے میں استعمال ہونے والی مضر صحت روٹیوں کی فروخت عروج پر پہنچ گئی

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ڈیرہ شہر ومضافاتی علاقوں میں جانوروں کے کھانے کے لئے باسی اور مضر صحت روٹیوں کی سرعام فروخت عروج پر پہنچ گئی، محکمہ وٹنری خاموش تماشائی، ذرائع کے مطابق ڈیرہ شہرکے متعدد کباڑخانوں پر جانوروں کے کھانے کے لئے باسی اور مضر صحت پھپوندی لگی روٹیاں سر عام فروخت ہورہی ہیں مگر متعلقہ محکمہ کی طرف سے کوئی پوچھنے والا نہیں ان کباڑ خانوں میںچھوٹا بازار ،غلہ مندی،دین پور روڈ شامل ہیں ۔ ڈیرہ شہر کے شہریوں نے ڈپٹی کمشنر جہلم سے مطالبہ کیا ہے کہ مضر صحت روٹیوں کی فروخت بند کروانے اورذمہ داران کے خلاف کارروائی کے احکامات جاری کریں تاکہ متعلقہ محکمہ کےافسران دفتروں سے نکل کر فیلڈ میں بے زبان جانوروں کیساتھ ہونے والی اس نا انصافی پرایکشن لیں، شہریوں کا کہنا ہے کہ سپیشل مجسٹریٹس کو چاہیے کہ وہ متعلقہ محکموں کے ساتھ ملکر ایسے کاموں کے خلاف نوٹسلیں اور ذمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچائیں، ایسے افراد جو بے زبان جانوروں کو بھی دھوکہ دینے سے باز نہیں آرہے، وہ قابل رحم نہیں بلکہ قابل گرفت ہیں۔


یکساں نظام تعلیم کے لئے عملی اقدامات شروع

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ملک بھر میں یکساں نظام تعلیم کے لئے عملی اقدامات شروع کرتے ہو ئے پرائمری کلاس سے پانچویں کلاس تک نصاب کا مسودہ کا ڈرافٹ خیبر پختونخوا حکومت کو بھیجوا دیا گیا ہےاور 15دسمبر سے چاروں صوبوں سے ڈرافٹ کے بارے میں سفارشات طلب کی گئی ہیں اور 2021تک تعلیمی سال سے پرائمری کلاس سے پانچویں کلاس تک یکساں نصاب لاگو ہو جائیگا نظر ثانی شدہ یکساںنصاب پر چاروںصوبائی حکومتوں کی جانب سے تجاویز دینے کے بعد اس کا حتمی ڈرافٹ تیار کیا جائے گا نظر ثانی یکساں نصاب آئندہ تعلیمی سال میں لاگو نہیں کیا جارہا ہے ڈرافٹ کی شکل دینے کے بعد خیبرپختونخوا میں ٹریننگ سیشن بھی منعقد کیا جائے گا جس کے بعد ماہرین کا اجلاس طلب کیا جائے گا اور بعدازاںحتمی طور پر اس پر کام شروع کردیا جائے گا۔

About The Author