دسمبر 26, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

راجھستان میں کشمیری طلبہ پر تشدد

یونیورسٹی کیمپس کے باہر ریاست بہار سے تعلق رکھنے والے ایک طالب علم کے ساتھ ان کشمیری طلبا کی کسی بات پر تکرار ہوگئی۔

راجھستان،

جمعہ کی رات کو بھارتی ریاست راجستھان کے ضلع چتوڑ گڑھ کے علاقے گنگرار میں واقع میواڑ یونیورسٹی میں طلباء کے دو گروہ میں تنازعہ پیدا ہوگیا جس میں وادی کشمیر سے تعلق رکھنے والے دو طلباء تشدد سے زخمی ہوگئے

جنہیں علاج کے لئے ضلع ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔ ساؤتھ ایشین وائر کے مطابق اس معاملے میں آئی جی کے حکم پر ایس ایچ او کو لائن حاضر کر دیا گیا۔

یونیورسٹی کیمپس کے باہر ریاست بہار سے تعلق رکھنے والے ایک طالب علم کے ساتھ ان کشمیری طلبا کی کسی بات پر تکرار ہوگئی۔

جوبعد میں مار پیٹ میں تبدیل ہوگئی۔ ساؤتھ ایشین وائر کے مطابق اس واقعے کی خبر پھیلتے ہی بہار کے طلباء نے کیمپس کے اندر موجود ایک کشمیری طالب علم کو تشددکا نشانہ بنایا۔ تشدد سے زخمی ہونے والے طالب علم کو علاج کے لئے ڈسٹرکٹ ہسپتال لایا گیا۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر یونیورسٹی کیمپس میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر سے اضافی پولیس کو تعینات کیا گیا ۔ ساؤتھ ایشین وائر کے مطابق زخمی کشمیری طالب علم کا کہنا ہے کہ ‘

بہار کے طلباء انہیں عرصے سے قوم مخالف اور کئی طرح کی طعنہ زنی کے ذریعہ ہراساں کر رہے تھے۔’ اس پورے معاملے کی اطلاع ماضی میں یونیورسٹی انتظامیہ کو دی گئی تھی۔

اس کے باوجود ان طلبا کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ جس کی وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا۔ جبکہ اس معاملہ پر پولیس کا کہنا ہے کہ دو گروپس کے درمیان یہ معمولی تنازعہ ہے۔ جسے حل کر لیا گیا ہے۔

About The Author