دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

اپوزیشن سیاسی منافقت کی زندہ مثال بن چکی ہے، فردوس عاشق اعوان

الیکشن کمیشن پر فارم 45 اور آر ٹی ایس کے حوالے سے الزام عائد کرنے والے آج نئے بہروپ میں الیکشن کمیشن کو سیاسی دھمکیاں دے رہے ہیں۔

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطالعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اپوزیشن والے چیف الیکشن کمشنر کو سیاسی دھمکیاں دینا بند کریں۔سپریم کورٹ پرآپ نے حملہ کیا یا بریف کیسوں کی چمک آپ دکھاتے رہے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان جاری کیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ آج نئے بھیس میں پھر قوم کو دھوکا دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔احسن صاحب آپ جس مشن ٹوئنٹی ٹوئینٹی پر ہیں وہ پورا نہیں ہونے والا۔ عمران خان 2018 میں پانچ سالہ سیریزجیت چکے ہیں۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ فارن میں اکاؤنٹس، کاروبار  اور علاج کروانے والے اور انکے ہم نواء فارن فنڈنگ کیس میں بھی منہ کی کھائیں گے۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی نے کہا کہ اپوزیشن سیاسی منافقت کی زندہ مثال بن چکی ہے۔الیکشن کمیشن پر فارم 45 اور آر ٹی ایس کے حوالے سے الزام عائد کرنے والے آج نئے بہروپ میں الیکشن کمیشن کو سیاسی دھمکیاں دے رہے ہیں۔

About The Author