نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ٹک ٹاک:پاکستان کی مقبول ترین ایپ

مارکیٹ میں آنے کے بعد سے اب تک پاکستان میں ٹک ٹاک کو 2 کروڑ 55 لاکھ مرتبہ ڈاؤن لوڈ کیا جاچکا ہے اور یہ ایپ پاکستان میں سب سے تیزی سے پھیلتا سوشل میڈیا پلیٹ فارم ہے۔

سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک 2019 کے دوران پاکستان میں سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ ہونے والی ایپلی کیشنز میں شامل ہوگئی ہے جس کو یکم جنوری 2019 سے لے کر 16 نومبر 2019 تک ایک کروڑ 63 لاکھ مرتبہ ڈاؤن لوڈ کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ چین میں بنائی جانے والی اس سوشل میڈیا ایپ کو دنیا بھر میں اب تک ایک ارب 50 کروڑ سے زائد مرتبہ ڈاؤن لوڈ کیا جاچکا ہے اور یہ دنیا کی مقبول ترین ایپ میں شامل ہوگئی ہے۔

مارکیٹ میں آنے کے بعد سے اب تک پاکستان میں ٹک ٹاک کو 2 کروڑ 55 لاکھ مرتبہ ڈاؤن لوڈ کیا جاچکا ہے اور یہ ایپ پاکستان میں سب سے تیزی سے پھیلتا سوشل میڈیا پلیٹ فارم ہے۔

اب تک کے اعدادو شمار کے مطابق رواں سال کے دوران دیگر زیادہ ڈاؤن لوڈ ہونے والی ایپس میں فیس بک میسنجر شامل ہے جسے ایک کروڑ 57 لاکھ مرتبہ ڈاؤن لوڈ کیا گیا ہے، جبکہ فیس بک کو ایک کروڑ 50 لاکھ مرتبہ اور انسٹاگرام کو 43 لاکھ مرتبہ ڈاؤن لوڈ کیا گیا۔

عالمی درجہ بندی میں رواں برس نومبر تک اسے 61 کروڑ 40 لاکھ مرتبہ ڈاؤن لوڈ کیا گیا جو گزشتہ سال کی نسبت6 فیصد زیادہ ہے۔

یاد رہے کہ عالمی سطح پر مجموعی طور پر ٹک ٹاک نے ایک ارب مرتبہ ڈاؤن لوڈنگ کا سنگ میل رواں برس فروری میں ہی عبور کر لیا تھا اور مزید 50 کروڑ ڈاؤن لوڈ میں اسے صرف 9 ماہ کا عرصہ لگا جبکہ اسے 50 کروڑ سے ایک ارب تک ڈاؤن لوڈنگ میں سات ماہ کا وقت لگا تھا۔

اس ضمن میں سامنے آنے والی رپورٹ کے مطابق ٹک ٹاک کو پوری دنیا سے اب تک 17 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کا فائدہ ہوچکا ہے۔ اس ایپ نے سب سے زیادہ پیسے  8 کروڑ 45 لاکھ ڈالر چین سے کمائے جو مجموعی آمدن کا 48 اعشاریہ 3 فیصد ہے۔

ٹک ٹاک نے امریکہ سے 6 کروڑ 24 لاکھ ڈالر اور برطانیہ سے 69 لاکھ ڈالر کمائے۔ رواں سال اب تک ٹک ٹاک نے 11 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی آمدنی حاصل کی جو اس کی مجموعی آمدنی کا 65.9 فیصد ہے۔

علاوہ ازیں عالمی درجہ بندی میں رواں برس گیم کے بغیر بنائی گئی ایپس میں واٹس ایپ ہی پہلے نمبر پر ہے جس کو اب تک 70 کروڑ 74 لاکھ مرتبہ ڈاؤن لوڈ کیا گیا ہے۔ دوسرے نمبر پر فیس بک میسنجر ہے جو 63 کروڑ 62 لاکھ مرتبہ ڈاؤن لوڈ ہوا۔

تیسرے نمبر پر ٹک ٹاک اور چوتھے پر فیس بک کا ہے جسے عالمی سطح پر 58 کروڑ 70 لاکھ ڈالر ڈاؤن کیا جاچکا ہے اور انسٹا گرام پانچویں نمبر پر ہے جو 37 کروڑ 62 لاکھ مرتبہ ڈاؤن ہوئی۔

About The Author